الهمزة
Al-Humaza
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيۡلٞ لِّكُلِّ هُمَزَةٖ لُّمَزَةٍ
آیت ۱۰۴:۱ کھولیںبڑی خرابی ہے اس شخص کی جو پیٹھ پیچھے دوسروں پر عیب لگانے والا (اور) منہ پر طعنے دینے کا عادی ہو۔ [1]
- : پیٹھ پیچھے کسی کا عیب بیان کرنا غیبت ہے، جسے قرآن کریم میں نہایت گھناؤنا گناہ قرار دیا گیا ہے، اور کسی کے منہ پر طعنہ دینا جس سے اس کی دل آزاری ہو اس سے بھی بڑا گناہ ہے۔
ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ
آیت ۱۰۴:۲ کھولیںجس نے مال اکٹھا کیا ہو اور اسے گنتا رہتا ہو۔
يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ
آیت ۱۰۴:۳ کھولیںوہ سمجھتا ہے کہ اسکا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ [1]
- : جائز طریقہ سے مال حاصل کرنا کوئی گناہ نہیں ہے لیکن اس کی ایسی محبت کہ ہر وقت انسان اسی کی گنتی میں لگا رہے، اسے گناہ پر آمادہ کردیتی ہے اور جب کسی شخص پر مال کی محبت اس طرح سوار ہوجائے تو وہ یہ سمجھتا ہے کہ میری ہر مشکل اسی مال کے ذریعہ آسان ہوگی اور موت سے غافل ہو کر دنیا داری کے منصوبے اس طرح بناتا رہتا ہے جیسے یہ مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔
كَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ
آیت ۱۰۴:۴ کھولیںہرگز نہیں ! اس کو تو ایسی جگہ میں پھینکا جائے گا جو چورا چورا کرنے والی ہے۔
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ
آیت ۱۰۴:۵ کھولیںاور تمہیں کیا معلوم وہ چورا چورا کرنے والی چیز کیا ہے ؟
نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ
آیت ۱۰۴:۶ کھولیںاللہ کی سلگائی ہوئی آگ
ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ
آیت ۱۰۴:۷ کھولیںجو دلوں تک جا چڑھے گی۔
إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةٞ
آیت ۱۰۴:۸ کھولیںیقینا جانو وہ ان پر بند کردی جائے گی۔
فِي عَمَدٖ مُّمَدَّدَةِۭ
آیت ۱۰۴:۹ کھولیںجبکہ وہ (آگے کے) لمبے چوڑے ستونوں میں (گھرے ہوئے) ہوں گے۔ [1]
- : اللہ بچائے، دوزخ میں آگ کے شعلے لمبے چوڑے ستونوں کی شکل میں ہوں گے، اور وہ چاروں طرف سے دوزخیوں کو اس طرح گھیر لیں گے کہ باہر نکلنے کا راستہ بند ہوگا۔