القمر ⁦۵۴:۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۸ · پارہ ۲۷

فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡۘ يَوۡمَ يَدۡعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَيۡءٖ نُّكُرٍ

Fatawalla AAanhum yawma yadAAu addaAAiila shay-in nukur

تراجم

پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. يَوْمَ سے پہلے اذْكُرْ محذوف ہے، یعنی اس دن کو یادکرو۔ نُكُرٌ، نہایت ہولناک اور دہشت ناک مراد میدان محشر اور موقف حساب کے اہوال اور آزمائشیں ہیں۔

لہذا (اے پیغمبر) تم بھی ان کی پرواہ مت کرو۔ [1] جس دن پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی آپ چونکہ اپنا تبلیغ کا فریضہ ادا کر رہے ہیں، اسلیے ان کے طرز عمل پر زیادہ صدمہ نہ کیجئے

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَتَوَلَّfatawallaتو منہ پھیر لو
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    تَوَلَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  2. عَنْهُمْʿanhumان سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. يَوْمَyawmaجس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  4. يَدْعُyadʿuپکارے گا
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعا
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلدَّاعِl-dāʿiپکارنے والا
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    داع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. شَىْءٍshayinایک چیز کے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. نُّكُرٍnukurinانجان
    مادہ
    نكر
    اصل لفظ
    نُكُر
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

معجزات بھی بےاثر ارشاد ہوتا ہے کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم ان کافروں کو جنہیں معجزہ وغیرہ بھی کار آمد نہیں چھوڑ دو ان سے منہ پھیر لو اور انہیں قیامت کے انتظار میں رہنے دو ، اس دن انہیں حساب کی جگہ ٹھہرنے کے لئے ایک پکارنے والا پکارے گا جو ہولناک جگہ ہوگی جہاں بلائیں اور آفات ہوں گی ان کے چہروں پر ذلت اور کمینگی برس رہی ہوگی، مارے ندامت کے آنکھیں نیچے کو جھکی ہوئی ہوں گی اور قبروں سے نکلیں گے، پھر ٹڈی دل کی طرح یہ بھی انتشار و سرعت کے ساتھ میدان حساب کی طرف بھاگیں گے پکارنے والے کی پکار پر کان ہوں گے اور تیز تیز چل رہے ہوں گے نہ مخالفت کی تاب ہے نہ دیر لگانے کی طاقت، اس سخت ہولناکی کے سخت دن کو دیکھ کر کافر چیخ اٹھیں گے کہ یہ تو بڑا بھاری اور بیحد سخت دن ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir