القمر ⁦۵۴:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۸ · پارہ ۲۷

حِكۡمَةُۢ بَٰلِغَةٞۖ فَمَا تُغۡنِ ٱلنُّذُرُ

Hikmatun balighatun famatughnee annuthur

تراجم

اور کامل عقل کی بات ہے[1] لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائده نہ دیا.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ایسی بات جو تباہی سے پھیر دینے والی ہے یا یہ قرآن حکمت بالغہ ہے جس میں کوئی نقص یا خلل نہیں ہے۔ یا اللہ تعالیٰ جس کو ہدایت دے اور اس کو گمراہ کرے، اس میں بڑی حکمت ہے جس کو وہی جانتا ہے۔
  2. یعنی جس کے لیے اللہ نے شقاوت لکھ دی ہے اور اس کے دل پر مہر لگا دی ہے، اس کو پیغمبروں کا ڈراوا کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے؟ اس کےلیے تو «سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ» والی بات ہے تقریباً اسی مفہوم کی یہ آیت ہے۔ «قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ فَلَوْ شَاءَ لَهَدَاكُمْ أَجْمَعِينَ» (الأنعام: 149)۔

دل میں اتر جانے والی دانائی کی باتیں تھیں، پھر بھی یہ تنبیہات (ان پر) کچھ کارگر نہیں ہو رہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. حِكْمَةٌۢḥik'matunحکمت
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    حِكْمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. بَٰلِغَةٌbālighatunپہنچنے والی۔ کامل
    مادہ
    بلغ
    اصل لفظ
    بالِغَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. فَمَاfamāتو نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  4. تُغْنِtugh'niکام آئے
    مادہ
    غني
    اصل لفظ
    أَغْنَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلنُّذُرُl-nudhuruڈراوے
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    نَذِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور کامل عقل کی بات ہے (١) لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائدہ نہ دیا۔ ٥۔١ یعنی ایسی بات جو تباہی سے پھیر دینے والی ہے یا قرآن حکمت بالغہ ہے جس میں کوئی نقص یا خلل نہیں ہے۔ یا اللہ تعالٰی جس کو ہدایت دے اور یا اسے گمراہ کرے، اس میں بڑی حکمت ہے جس کو وہی جانتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan