طه ⁦۲۰:۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۱۲ · پارہ ۱۶

إِذۡ رَءَا نَارٗا فَقَالَ لِأَهۡلِهِ ٱمۡكُثُوٓاْ إِنِّيٓ ءَانَسۡتُ نَارٗا لَّعَلِّيٓ ءَاتِيكُم مِّنۡهَا بِقَبَسٍ أَوۡ أَجِدُ عَلَى ٱلنَّارِ هُدٗى 

Ith raa naran faqalali-ahlihi omkuthoo innee anastu naran laAAallee ateekumminha biqabasin aw ajidu AAala annarihuda

تراجم

جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس ﻻؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اس وقت کا واقعہ ہے۔ جب موسیٰ (عليه السلام) مدین سے اپنی بیوی کے ہمراہ (جو ایک قول کے مطابق حضرت شعیب عليه السلام کی دختر نیک اختر تھیں) اپنی والدہ کی طرف سے واپس جا رہے تھے، اندھیری رات تھی اور راستہ بھی نامعلوم۔ بعض مفسرین کے بقول بیوی کی زچگی کا وقت بالکل قریب تھا اور انہیں حرارت کی ضرورت تھی۔ یا سردی کی وجہ سے گرمی کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اتنے میں دور سے انہیں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے نظر آئے۔ گھر والوں سے یعنی بیوی سے (یا بعض کہتے ہیں خادم اور بچہ بھی تھا اس لئے جمع کا لفظ استعمال فرمایا) کہا تم یہاں ٹھہرو! شاید میں آگ کا کوئی انگارا وہاں سے لے آؤں یا کم از کم وہاں سے راستے کی نشان دہی ہو جائے۔

یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کو ایک آگ نظر آئی تو انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا : تم یہیں ٹھہرو، میں نے ایک آگ دیکھی ہے۔ شاید میں اس میں سے کوئی شعلہ تمہارے پاس لے آؤں، یا اس آگ کے پاس مجھے راستے کا پتہ مل جائے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : سورة قصص میں آگے اس واقعے کی تفصیل آنے والی ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ مدین میں ایک عرصہ دراز گذارنے کے بعد اپنی اہلیہ کو لے کر مصر کی طرف روانہ ہوئے تھے۔ جب صحرائے سینا میں پہنچے تو راستہ بھول گئے۔ اور سخت سردی کا بھی احساس ہوا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آگ کی سی شکل نظر آئی جو در حقیقت ایک نور تھا۔ اس وقت انہوں نے اپنی اہلیہ کو وہاں رکنے کی ہدایت دی۔ اور خود آگ کی طرف چلے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْidhجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  2. رَءَاraāاس نے دیکھا
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. نَارًاnāranآگ ہے
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    نار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. فَقَالَfaqālaتو کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  5. لِأَهْلِهِli-ahlihiاپنے گھروالوں سے
    مادہ
    اهل
    اصل لفظ
    أَهْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  6. ٱمْكُثُوٓا۟um'kuthūٹھہرو
    مادہ
    مكث
    اصل لفظ
    مَكَثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. إِنِّىٓinnīبیشک میں نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  8. ءَانَسْتُānastuپائی ہے۔ دیکھی ہے۔ میں مانوس ہوا ہوں
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    آنَسَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. نَارًاnāranایک آگ سے
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    نار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. لَّعَلِّىٓlaʿallīشاید کہ میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  11. ءَاتِيكُمātīkumلاؤں تمہارے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. مِّنْهَاmin'hāاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. بِقَبَسٍbiqabasinکوئی شعلہ۔ انگارہ
    مادہ
    قبس
    اصل لفظ
    قَبَس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  14. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  15. أَجِدُajiduمیں پاؤں
    مادہ
    وجد
    اصل لفظ
    وَجَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  16. عَلَىʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. ٱلنَّارِl-nāriآگ پر
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    نار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  18. هُدًىhudanکوئی رہنمائی
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هُدًى
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس لاؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں (١)۔ ١٠۔١ یہ اس وقت کا واقعہ ہے۔ جب موسیٰ علیہ السلام مدین سے اپنی بیوی کے ہمراہ (جو ایک قول کے مطابق حضرت شعیب علیہ السلام کی دختر نیک اختر تھیں) اپنی والدہ کی طرف سے واپس جا رہے تھے، اندھیری رات تھی اور راستہ بھی نامعلوم۔ بعض مفسرین کے بقول بیوی کی زچگی کا وقت بالکل قریب تھا اور انہیں حرارت کی ضرورت تھی۔ یا سردی کی وجہ سے گرمی کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اتنے میں دور سے انہیں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے نظر آئے۔ گھر والوں سے یعنی بیوی سے (یا بعض کہتے ہیں خادم اور بچہ بھی تھا اس لئے جمع کا لفظ استعمال فرمایا) کہا تم یہاں ٹھہرو! شاید میں آگ کا کوئی انگارا وہاں سے لے آؤں یا کم از کم وہاں سے راستے کی نشان دہی ہو جائے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan