طه ⁦۲۰:۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۱۲ · پارہ ۱۶

وَهَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ

Wahal ataka hadeethu moosa

تراجم

تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے؟

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور (اے پیغمبر) کیا تم تک موسیٰ کا واقعہ پہنچا ہے ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَهَلْwahalاور کیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ استفہام
  2. أَتَىٰكَatākaآئی تیرے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. حَدِيثُḥadīthuبات
    مادہ
    حدث
    اصل لفظ
    حَدِيث
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مُوسَىٰٓmūsāموسیٰ کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مُوسَى
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم

تفسیر

آگ کی تلاش۔ یہاں سے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ شروع ہوتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب کہ آپ اس مدت کو پوری کرچکے تھے جو آپ کے اور آپ کے خسر صاحب کے درمیان طے ہوئی تھی اور آپ اپنے اہل و عیال کو لے کر دس سال سے زیادہ عرصے کے بعد اپنے وطن مصر کی طرف جا رہے تھے سردی کی رات تھی راستہ بھول گئے تھے پہاڑوں کی گھاٹیوں کے درمیان اندھیرا تھا ابر چھایا ہوا تھا ہرچند چقماق سے آگ نکالنا چاہی لیکن اس سے بالکل آگ نہ نکلی ادھر ادھر نظریں دوڑائیں تو دائیں جانب کے پہاڑ پر کچھ آگ دکھائی دی تو بیوی صاحبہ سے فرمایا اس طرف آگ سی نظر آرہی ہے میں جاتا ہوں کہ وہاں سے کچھ انگارے لے آؤں تاکہ تم سینک تاپ کرلو اور کچھ روشنی بھی ہوجائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہاں کوئی آدمی مل جائے جو راستہ بھی بتادے۔ بہر صورت راستے کا پتہ یا آگ مل ہی جائے گی۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir