يوسف ⁦۱۲:۹۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۴۶ · پارہ ۱۳

ٱذۡهَبُواْ بِقَمِيصِي هَٰذَا فَأَلۡقُوهُ عَلَىٰ وَجۡهِ أَبِي يَأۡتِ بَصِيرٗا وَأۡتُونِي بِأَهۡلِكُمۡ أَجۡمَعِينَ

Ithhaboo biqameesee hathafaalqoohu AAala wajhi abee ya/ti baseeran wa/tooneebi-ahlikum ajmaAAeen

تراجم

میرا یہ کرتا تم لے جاؤ اور اسے میرے والد کے منھ پر ڈال دو کہ وه دیکھنے لگیں[1] ، اور آجائیں اور اپنے تمام خاندان کو میرے پاس لےآؤ.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قمیص کے چہرے پر پڑنے سے آنکھوں کی بینائی کا بحال ہونا، ایک اعجاز اور کرامت کے طور پر تھا۔
  2. یہ یوسف (عليه السلام) نے اپنے پورے خاندان کو مصر آنے کی دعوت دی۔

میرا یہ قمیص لے جاؤ، اور اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دینا، اس سے ان کی بینائی واپس آجائے گی، اور اپنے سارے گھر والوں کو میرے پاس لے آؤ۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت یوسف ؑ یقینا جانتے ہوں گے کہ ان کی جدائی سے ان کے والد بزرگوار پر کیا گذر رہی ہوگی۔ اس کے باوجود اتنے لمبے عرصے تک انہوں نے کسی بھی ذریعے سے اپنی خیریت کی کوئی خبر اپنے والد کو بھیجنے کی کوشش نہیں کی۔ اول تو عزیز کے گھر میں رہنے کے دوران خبر بھیجنا کچھ مشکل نہ ہونا چاہیے تھا۔ پھر قید سے آزادی کے بعد تو ان کو ملک پر مکمل اقتدار بھی حاصل ہوچکا تھا۔ وہ شروع ہی میں حضرت یعقوب ؑ اور اپنے سارے گھر والوں کو مصر بلانے کا انتظام کرسکتے تھے اور جو بات انہوں نے اپنے بھائیوں سے اب کہی وہ ان کی پہلی آمد کے موقع پر بھی فرما سکتے تھے اور اس طرح حضرت یعقوب ؑ کے رنج و غم کا زمانہ مختصر ہوسکتا تھا۔ لیکن انہوں نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا۔ اس کی وجہ بظاہر یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان سارے واقعات میں اللہ کی بڑی حکمتیں پوشیدہ تھیں۔ اور اللہ تعالیٰ کو اپنے محبوب بندے اور رسول حضرت یعقوب ؑ کے صبر و ضبط کا امتحان لینا تھا اس لیے اس پورے عرصے میں حضرت یوسف ؑ کو یہ اجازت نہیں دی گئی کہ وہ اپنے والد سے رابطہ کریں۔ واللہ سبحانہ اعلم۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱذْهَبُوا۟idh'habūلے جاؤ
    مادہ
    ذهب
    اصل لفظ
    ذَهَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. بِقَمِيصِىbiqamīṣīمیری قمیص کو
    مادہ
    قمص
    اصل لفظ
    قَمِيص
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  3. هَٰذَاhādhāاس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  4. فَأَلْقُوهُfa-alqūhuپھر ڈال دو اس کو
    مادہ
    لقي
    اصل لفظ
    أَلْقَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  5. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. وَجْهِwajhiچہرے
    مادہ
    وجه
    اصل لفظ
    وَجْه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. أَبِىabīمیرے باپ کے
    مادہ
    ابو
    اصل لفظ
    أَب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. يَأْتِyatiآجائے گا
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. بَصِيرًاbaṣīranدیکھنے والا
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. وَأْتُونِىwatūnīاور لے آؤ میرے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  11. بِأَهْلِكُمْbi-ahlikumاپنے گھر والوں کو
    مادہ
    اهل
    اصل لفظ
    أَهْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  12. أَجْمَعِينَajmaʿīnaسب کے سب کو
    مادہ
    جمع
    اصل لفظ
    أَجْمَع
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

چونکہ اللہ کے رسول حضرت یعقوب (علیہ السلام) اپنے رنج وغم میں روتے روتے نابینا ہوگئے تھے، اس لئے حضرت یوسف (علیہ السلام) اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ میرا یہ کرتہ لے کر تم ابا کے پاس جاؤ، اسے ان کے منہ پر ڈالتے ہی انشاء اللہ ان کی نگاہ روشن ہوجائے گی۔ پھر انہیں اور اپنے گھرانے کے تمام اور لوگوں کو یہیں میرے پاس لے آؤ۔ ادھر یہ قافلہ مصر سے نکلا، ادھر اللہ تعالیٰ نے حضرت یعقوب (علیہ السلام) کو حضرت یوسف کی خوشبو بہنچا دی تو آپ نے اپنے ان بچوں سے جو آپ کے پاس تھے فرمایا کہ مجھے تو میرے پیارے فرزند یوسف کی خوشبو آرہی ہے لیکن تم تو مجھے سترا بہترا کم عقل بڈھا کہہ کر میری اس بات کو باور نہیں کرنے کے۔ ابھی قافلہ کنعان سے آٹھ دن کے فاصلے پر تھا جو بحکم الہی ہوا نے حضرت یعقوب کو حضرت یوسف کے پیراہن کی خوشبو پہنچا دی۔ اس وقت حضرت یوسف (علیہ السلام) کی گمشدگی کی مدت اسی سال کی گزر چکی تھی اور قافلہ اسی فرسخ آپ سے دور تھا۔ لیکن بھائیوں نے کہا آپ تو یوسف کی محبت میں غلطی میں پڑے ہوئے ہیں نہ غم آپ کے دل سے دور ہو نہ آپ کو تسلی ہو۔ ان کا یہ کلمہ بڑا سخت تھا کسی لائق اولاد کو لائق نہیں کہ اپنے باپ سے یہ کہے نہ کسی امتی کو لائق ہے کہ اپنی نبی سے یہ کہے .

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir