يوسف ۱۲:۹۴
وَلَمَّا فَصَلَتِ ٱلۡعِيرُ قَالَ أَبُوهُمۡ إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَۖ لَوۡلَآ أَن تُفَنِّدُونِ
Walamma fasalati alAAeeru qalaaboohum innee laajidu reeha yoosufa lawla antufannidoon
تراجم
جب یہ قافلہ جدا ہوا تو ان کے والد نے کہا کہ مجھے تو یوسف کی خوشبو آرہی ہے اگر تم مجھے سٹھیایا ہوا قرار نہ دو.[1]
- ادھر یہ قمیص لے کر قافلہ مصر سے چلا اور ادھر حضرت یعقوب (عليه السلام) کو اللہ تعالٰی کی طرف سے اعجاز کے طور پر حضرت یوسف (عليه السلام) کی خوشبو آنے لگ گئی یہ گویا اس بات کا اعلان تھا کہ اللہ کے پیغمبر کو بھی، جب تک اللہ تعالٰی کی طرف سے اطلاع نہ پہنچے، پیغمبر بےخبر ہوتا ہے، چاہے بیٹا اپنے شہر کے کسی کنوئیں ہی میں کیوں نہ ہو، اور جب اللہ تعالٰی انتظام فرما دے تو پھر مصر جیسے دور دراز کے علاقے سے بھی بیٹے کی خوشبو آجاتی ہے۔
اور جب یہ قافلہ (مصر سے کنعان کی طرف) روانہ ہوا تو ان کے والد نے (کنعان میں آس پاس کے لوگوں سے) کہا کہ : اگر تم مجھے یہ نہ کہو کہ بوڑھا سٹھیا گیا ہے، تو مجھے تو یوسف کی خوشبو آرہی ہے۔ [1]
- : حضرت یوسف ؑ نے اپنے بھائیوں سے کہہ دیا تھا کہ وہ اپنے سب گھر والوں کو مصر لے آئیں۔ چنانچہ وہ ایک قافلے کی صورت میں مصر سے روانہ ہوئے۔ ادھر وہ مسر سے نکلے اور ادھ رکنعان میں حضرت یعقوب ؑ کو حضرت یوسف ؑ کی خوشبو آنے لگی۔ یہ دونوں پیغمبروں کا معجزہ تھا۔ اور حضرت یعقوب ؑ کے لیے بشارت کہ ان کی آزمائش کا زمانہ ختم ہونے والا ہے۔ یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ جب حضرت یوسف ؑ کنعان کے قریب ہی کنویں میں موجود تھے اس وقت حضرت یعقوب ؑ کو ان کی خوشبو نہیں آئی۔ اس کے علاوہ مصر میں قیام کے دوران بھی انہیں اس سے پہلے اس کا احساس نہیں ہوا۔ اس سے معلوم ہوا کہ معجزہ کسی نبی کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ جب چاہتے ہیں، اس کا مظاہرہ فرما دیتے ہیں۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَمَّاwalammāاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- فَصَلَتِfaṣalatiجدا ہوا
- مادہ
- فصل
- اصل لفظ
- فَصَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْعِيرُl-ʿīruقافلہ
- مادہ
- عير
- اصل لفظ
- عِير
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- قَالَqālaکہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- أَبُوهُمْabūhumان کے باپ نے
- مادہ
- ابو
- اصل لفظ
- أَب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- إِنِّىinnīبیشک میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَأَجِدُla-ajiduالبتہ میں پاتا ہوں
- مادہ
- وجد
- اصل لفظ
- وَجَدَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · فعل
- رِيحَrīḥaخوشبو
- مادہ
- روح
- اصل لفظ
- رِيح
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يُوسُفَyūsufaیوسف کی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- يُوسُف
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- لَوْلَآlawlāاگر نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَوْلا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- أَنanیہ کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- تُفَنِّدُونِtufannidūniتم بہکا ہوا کہو مجھے
- مادہ
- فند
- اصل لفظ
- تُفَنِّدُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
تفسیر
جب یہ قافلہ جدا ہوا تو ان کے والد نے کہا کہ مجھے تو یوسف کی خوشبو آرہی ہے اگر تم مجھے سٹھیایا ہوا قرار نہ دو (١) ٩٤۔١ ادھر یہ قمیص لے کر قافلہ مصر سے اور ادھر حضرت یعقوب علیہ السلام کو اللہ تعالٰی کی طرف سے اعجاز کے طور پر حضرت یوسف علیہ السلام کی خوشبو آنے لگ گئی یہ گویا اس بات کا اعلان تھا کہ اللہ کے پیغمبر کو بھی، جب تک اللہ تعالٰی کی طرف سے اطلاع نہ پہنچے، پیغمبر بےخبر ہوتا ہے، چاہے بیٹا اپنے شہر کے کسی کنوئیں ہی میں کیوں نہ ہو، اور جب اللہ تعالٰی انتظام فرما دے تو پھر مصر جیسے دور دراز کے علاقے سے بھی بیٹے کی خوشبو آجاتی ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan