يوسف ۱۲:۹۵
قَالُواْ تَٱللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَٰلِكَ ٱلۡقَدِيمِ
Qaloo tallahi innakalafee dalalika alqadeem
تراجم
وه کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط[1] میں مبتلا ہیں.
- ضَلالٌ سے مراد والہانہ محبت کی وہ وارفتگی ہے جو حضرت یعقوب (عليه السلام) کو اپنے بیٹے یوسف (عليه السلام) کے ساتھ تھی۔ بیٹے کہنے لگے، ابھی تک آپ اسی پرانی غلطی یعنی یوسف (عليه السلام) کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یوسف (عليه السلام) کی محبت دل سے نہیں گئی۔
لوگوں نے کہا : اللہ کی قسم ! آپ ابھی تک اپنی پرانی غلط فہمی میں پڑے ہوئے ہیں۔ [1]
- : یعنی یہ غلط فہمی کہ حضرت یوسف ؑ ابھی زندہ ہیں اور ان سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- تَٱللَّهِtal-lahiقسم اللہ کی
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- إِنَّكَinnakaبیشک تو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَفِىlafīالبتہ میں ہو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · حرفِ جار
- ضَلَٰلِكَḍalālikaاپنے خبط
- مادہ
- ضلل
- اصل لفظ
- ضَلال
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ٱلْقَدِيمِl-qadīmiپرانے
- مادہ
- قدم
- اصل لفظ
- قَدِيم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
وہ کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط (١) میں مبتلا ہیں۔ ٩٥۔١ ضَلَال سے مراد والہانہ محبت کی وہ وارفتگی ہے جو حضرت یعقوب علیہ السلام کو اپنے بیٹے یوسف علیہ السلام کے ساتھ تھی۔ بیٹے کہنے لگے، ابھی تک آپ اسی پرانی غلطی یعنی یوسف علیہ السلام کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یوسف علیہ السلام کی محبت دل سے نہیں گئی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan