التوبة ۹:۷۱
وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتُ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٖۚ يَأۡمُرُونَ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَيُطِيعُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓۚ أُوْلَٰٓئِكَ سَيَرۡحَمُهُمُ ٱللَّهُۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٞ
Walmu/minoona walmu/minatubaAAduhum awliyao baAAdin ya/muroona bilmaAAroofiwayanhawna AAani almunkari wayuqeemoona assalatawayu/toona azzakata wayuteeAAoona Allahawarasoolahu ola-ika sayarhamuhumu Allahuinna Allaha AAazeezun hakeem
تراجم
مومن مرد وعورت آپس میں ایک دوسرے کے (مددگار ومعاون اور) دوست ہیں[1] ، وه بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں[2]، نمازوں کو پابندی سے بجا ﻻتے ہیں زکوٰة ادا کرتے ہیں، اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں[3]، یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے واﻻ حکمت واﻻ ہے۔
- منافقین کی صفات مذمومہ کے مقابلے مومنین کی صفات محمودہ کا ذکر ہو رہا ہے پہلی صفت وہ ایک دوسرے کے دوست، معاون و غم خوار ہیں جس طرح حدیث میں ہے: «الْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا»( صحيح بخاري- كتاب الصلاة ، باب تشبيك الأصابع في المسجد وغيره- مسلم، باب تراحم المؤمنين وتعاطفهم وتعاضدهم) ”مومن مومن کے لیے ایک دیوار کی طرح ہے جس کی ایک اینٹ دوسری اینٹ کی مضبوطی کا ذریعہ ہے“۔ دوسری حدیث میں فرمایا:«مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ، كَمَثَلِ الْجَسَدِ الْوَاحِدِ إِذَا اشْتَكَى مِنْه عُضْوٌ ، تَدَاعَى لَه سَائِرُ الْجَسَدِ بِالْحُمّى وَالسَّهَرِ»، ( صحيح مسلم، باب مذكور، والبخاري - كتاب الأدب، باب رحمة الناس والبهائم) ”مومنوں کی مثال، آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے اور رحم کرنے میں ایک جسم کی طرح ہے جب جسم کے ایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم تپ کا شکار ہو جاتا ہے اور بیدار رہتا ہے“۔
- یہ اہل ایمان کی دوسری خاص صفت ہے معروف وہ ہے جسے شریعت نے معروف (یعنی نیکی اور بھلائی) اور منکر وہ ہے جسے شریعت نے منکر (یعنی برا) قرار دیا ہے۔ نہ کہ وہ جسے لوگ اچھا یا برا کہیں۔
- نماز، حقوق اللہ میں نمایاں ترین عبادت ہے اور زکٰوۃ حقوق العباد کے لحاظ سے، امتیازی حیثیت رکھتی ہے۔ اس لئے ان دونوں کا بطور خاص تذکرہ کر کے فرما دیا گیا کہ وہ ہر معاملے میں اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔
اور مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔ وہ نیکی کی تلقین کرتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں، اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جن کو اللہ اپنی رحمت سے نوازے گا۔ یقینا اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔
لفظ بہ لفظ
- وَٱلْمُؤْمِنُونَwal-mu'minūnaاور مومن مرد
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- مُؤْمِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْمُؤْمِنَٰتُwal-mu'minātuاور مومن عورتیں
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- مُؤْمِنَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- بَعْضُهُمْbaʿḍuhumان میں سے بعض
- مادہ
- بعض
- اصل لفظ
- بَعْض
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- أَوْلِيَآءُawliyāuمددگار ہیں
- مادہ
- ولي
- اصل لفظ
- وَلِيّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَعْضٍbaʿḍinبعض کے
- مادہ
- بعض
- اصل لفظ
- بَعْض
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَأْمُرُونَyamurūnaوہ حکم دیتے ہیں
- مادہ
- امر
- اصل لفظ
- أَمَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْمَعْرُوفِbil-maʿrūfiبھلائی کا
- مادہ
- عرف
- اصل لفظ
- مَعْرُوف
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَيَنْهَوْنَwayanhawnaاور روکتے ہیں
- مادہ
- نهي
- اصل لفظ
- نَهَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- عَنِʿaniسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْمُنكَرِl-munkariبرائی سے
- مادہ
- نكر
- اصل لفظ
- مُنكَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَيُقِيمُونَwayuqīmūnaاور وہ قائم کرتے ہیں
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- أَقامَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلصَّلَوٰةَl-ṣalataنماز
- مادہ
- صلو
- اصل لفظ
- صَلاة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَيُؤْتُونَwayu'tūnaاور وہ دیتے ہیں
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- آتَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلزَّكَوٰةَl-zakataزکوۃ
- مادہ
- زكو
- اصل لفظ
- زَكاة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَيُطِيعُونَwayuṭīʿūnaاور اطاعت کرتے ہیں
- مادہ
- طوع
- اصل لفظ
- أَطاعَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱللَّهَl-lahaاللہ کی
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَرَسُولَهُۥٓwarasūlahuاور اس کے رسول کی
- مادہ
- رسل
- اصل لفظ
- رَسُول
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- أُو۟لَٰٓئِكَulāikaیہی لوگ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · خطاب
- سَيَرْحَمُهُمُsayarḥamuhumuعنقریب رحم کرے گا ان پر
- مادہ
- رحم
- اصل لفظ
- رَحِمَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استقبال · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- عَزِيزٌʿazīzunغالب ہے
- مادہ
- عزز
- اصل لفظ
- عَزِيز
- قسمِ کلمہ
- اسم
- حَكِيمٌḥakīmunحکمت والا ہے
- مادہ
- حكم
- اصل لفظ
- حَكِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
مسلمان ایک دوسرے کے دست وبازو ہیں منافقوں کی بدخصلتیں بیان فرما کر مسلمانوں کی نیک صفتیں بیان فرما رہا ہے کہ یہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ایک دوسرے کا دست وبازو بنے رہتے ہیں صحیح حدیث میں ہے کہ مومن مومن کے لئے مثل دیوار کے ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو تقویت پہنچاتا اور مضبوط کرتا ہے آپ نے یہ فرماتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسری میں ڈال کردکھا بھی دیا۔ اور صحیح حدیث میں ہے کہ مومن اپنی دوستی اور سلوک میں مثل ایک جسم کی مانند ہیں کہ ایک حصے کو بھی اگر تکلیف ہو تو تمام جسم بیماری اور بیداری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ یہ پاک نفس لوگوں اوروں کی تربیت سے بھی غافل نہیں رہتے۔ سب کو بھلائیاں دکھاتے ہیں اچھی باتیں بتاتے ہیں برے کاموں سے بری باتوں سے امکان بھر روکتے ہیں۔ حکم الٰہی بھی یہی ہے۔ فرماتا ہے تم میں ایک جماعت ضرور ایسی ہونی چاہئے جو بھلائیوں کا حکم کرے برائیوں سے منع کرے۔ یہ نمازی ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی زکوٰۃ بھی دیتے ہیں تاکہ ایک طرف اللہ کی عبات ہو دوسری جانب مخلوق کی دلجوئی ہو۔ اللہ رسول کی اطاعت ہی ان کا دلچسپ مشغلہ ہے جو حکم ملا بجا لائے جس سے روکا رک گئے۔ یہی لوگ ہیں جو رحم الٰہی کے مستحق ہیں۔ یہی صفتیں ہیں جن سے اللہ کی رحمت انکی طرف لپکتی ہے۔ اللہ عزیز ہے وہ اپنے فرماں برداروں کی خود بھی عزت کرتا ہے اور انہیں ذی عزت بنا دیتا ہے۔ دراصل عزت اللہ ہی کے لئے ہے اور اس نے اپنے رسولوں اور اپنے ایماندار غلاموں کو بھی عزت دے رکھی ہے اس کی حکمت ہے کہ ان میں یہ صفتیں رکھیں اور منافقوں میں وہ خصلتیں رکھیں، اس کی حکمت کی تہہ کو کون پہنچ سکتا ہے ؟ جو چاہے کرے وہ برکتوں اور بلندیوں والا ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir