ق ⁦۵۰:۱۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۱۸ · پارہ ۲۶

رِّزۡقٗا لِّلۡعِبَادِۖ وَأَحۡيَيۡنَا بِهِۦ بَلۡدَةٗ مَّيۡتٗاۚ كَذَٰلِكَ ٱلۡخُرُوجُ

Rizqan lilAAibadi waahyaynabihi baldatan maytan kathalika alkhurooj

تراجم

بندوں کی روزی کے لئے اور ہم نے پانی سے مرده شہر کو زنده کر دیا۔ اسی طرح (قبروں سے) نکلنا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس طرح بارش سے مردہ زمین کو زندہ اور شاداب کر دیتے ہیں، اسی طرح قیامت والے دن ہم قبروں سے انسانوں کو زندہ کرکے نکال لیں گے۔

تاکہ ہم بندوں کو رزق عطا کریں اور (اس طرح) ہم نے اس پانی سے ایک مردہ پڑے ہوئے شہر کو زندگی دے دی، بس اسی طرح (انسانوں کا قبروں سے) نکلنا بھی ہوگا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جس طرح ایک مردہ پڑی ہوئی زمین کو اللہ تعالیٰ بارش کے ذریعے زندگی عطا کردیتے ہیں کہ اس میں ڈالے ہوئے بیج سے طرح طرح کی سبزیاں، پھل اور اناج وجود میں آجاتا ہے، اسی طرح جو لوگ قبروں میں مٹی ہوچکے ہیں ان کو بھی اللہ تعالیٰ نئی زندگی دینے پر قادر ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. رِّزْقًاriz'qanرزق ہے
    مادہ
    رزق
    اصل لفظ
    رِزْق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. لِّلْعِبَادِlil'ʿibādiبندوں کے لیے
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  3. وَأَحْيَيْنَاwa-aḥyaynāاور زندہ کیا ہم نے
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    أَحْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. بِهِۦbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. بَلْدَةًbaldatanزمین کو
    مادہ
    بلد
    اصل لفظ
    بَلْدَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مَّيْتًاmaytanمردہ
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    مَيْت
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. كَذَٰلِكَkadhālikaاسی طرح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  8. ٱلْخُرُوجُl-khurūjuنکلنا ہے
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    خُرُوج
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بندوں کی روزی کے لئے اور ہم نے پانی سے مردہ شہر کو زندہ کر دیا۔ اسی طرح (قبروں سے) نکلنا (١) ١١۔١ یعنی جس طرح بارش سے مردہ زمین کو شاداب کر دیتے ہیں، اسی طرح قیامت والے دن ہم قبروں سے انسانوں کو زندہ کر کے نکال لیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan