محمد ۴۷:۳۰
وَلَوۡ نَشَآءُ لَأَرَيۡنَٰكَهُمۡ فَلَعَرَفۡتَهُم بِسِيمَٰهُمۡۚ وَلَتَعۡرِفَنَّهُمۡ فِي لَحۡنِ ٱلۡقَوۡلِۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ أَعۡمَٰلَكُمۡ
Walaw nashao laaraynakahumfalaAAaraftahum biseemahum walataAArifannahum fee lahnialqawli wallahu yaAAlamu aAAmalakum
تراجم
اور اگر ہم چاہتے تو ان سب کو تجھے دکھا دیتے پس تو انہیں ان کے چہرے سے ہی پہچان لیتا[1] ، اور یقیناً تو انہیں ان کی بات کے ڈھب سے پہچان لے گا[2]، تمہارے سب کام اللہ کو معلوم ہیں.
- یعنی ایک ایک شخص کی اس طرح نشان دہی کر دیتے کہ ہر منافق کو عیانا پہچان لیا جاتا۔ لیکن تمام منافقین کے لئے اللہ نے ایسا اس لئے نہیں کیا کہ یہ اللہ کی صفت ستاری کے خلاف ہے، وہ بالعموم پردہ پوشی فرماتا ہے، پردہ دری نہیں۔ دوسرا اس نے انسانوں کو ظاہر پر فیصلہ کرنےکا اور باطن کا معاملہ اللہ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔
- البتہ ان کا لہجہ اور انداز گفتگو ہی ایسا ہوتا ہے جو ان کے باطن کا غماز ہوتا ہے، جس سے اسے پیغمبر تو ان کو یقیناً پہچان سکتا ہے۔ یہ عام مشاہدے میں آنے والی بات ہے، انسانوں کے دل میں جو کچھ ہوتا ہے، وہ اسے لاکھ چھپائے لیکن انسان کی گفتگو ، حرکات وسکنات اور بعض مخصوص کیفیات، اس کے دل کے راز کو آشکارا کر دیتی ہیں۔
اور (مسلمانو) اگر ہم چاہیں تو تمہیں یہ لوگ اس طرح دکھا دیں کہ تم ان کی علامت سے انہیں پہچان جاؤ، اور (اب بھی) تم انہیں بات کرنے کے ڈھپ سے ضرور پہچان ہی جاؤ گے، اور اللہ تم سب کے اعمال کو خوب جانتا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَوْwalawاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- نَشَآءُnashāuہم چاہیں
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لَأَرَيْنَٰكَهُمْla-araynākahumالبتہ دکھا دیں ہم تجھ کو انہیں
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- أَرَيْ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- فَلَعَرَفْتَهُمfalaʿaraftahumپھر البتہ پہچان لو تم ان کو
- مادہ
- عرف
- اصل لفظ
- عَرَفَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِسِيمَٰهُمْbisīmāhumان کے چہروں سے
- مادہ
- سوم
- اصل لفظ
- سِيما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَلَتَعْرِفَنَّهُمْwalataʿrifannahumاور البتہ تم ضرور پہچان لو گے انہیں
- مادہ
- عرف
- اصل لفظ
- عَرَفَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- لَحْنِlaḥniاسلوب میں / انداز میں
- مادہ
- لحن
- اصل لفظ
- لَحْن
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْقَوْلِl-qawliکلام کے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قَوْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ علم
- يَعْلَمُyaʿlamuجانتا ہے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- أَعْمَٰلَكُمْaʿmālakumتمہارے اعمال کو
- مادہ
- عمل
- اصل لفظ
- عَمَل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اور اگر ہم چاہتے تو ان سب کو تجھے دکھا دیتے پس تو انہیں ان کے چہروں سے ہی پہچان لیتا (١) اور یقیناً تو انہیں ان کی بات کے ڈھب سے پہچان لے گا۔ (۲) تمہارے سب کام اللہ کو معلوم ہیں۔ ٣٠۔١ یعنی ایک ایک شخص کی اس طرح نشان دہی کر دیتے ہیں کہ ہر منافق کو پہچان لیا جاتا۔ لیکن تمام منافقین کے لئے اللہ نے ایسا اس لئے نہیں کیا کہ یہ اللہ کی صفت ستاری کے خلاف ہے، وہ بالعموم پردہ پوشی فرماتا ہے، پردہ دری نہیں۔ دوسرا اس نے انسانوں کو ظاہر پر فیصلہ کرنے کا اور باطن کا معاملہ اللہ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۳۰۔۲ البتہ ان کا لہجہ اور انداز گفتگو ہی ایسا ہوتا ہے جو ان کے باطن کا غماز ہوتا ہے وہ اسے لاکھ چھپائے لیکن انسان کی گفتگو حرکات و سکنات اور بعض مخصوص کیفیات اس کے دل کے راز کو آشکار کر دیتی ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan