محمد ۴۷:۳۱
وَلَنَبۡلُوَنَّكُمۡ حَتَّىٰ نَعۡلَمَ ٱلۡمُجَٰهِدِينَ مِنكُمۡ وَٱلصَّٰبِرِينَ وَنَبۡلُوَاْ أَخۡبَارَكُمۡ
Walanabluwannakum hattanaAAlama almujahideena minkum wassabireenawanabluwa akhbarakum
تراجم
یقیناً ہم تمہارا امتحان کریں گے تاکہ تم میں سے جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ﻇاہر کر دیں اور ہم تمہاری حالتوں کی بھی جانچ کر لیں.[1]
- اللہ تعالیٰ کے علم میں تو پہلے ہی سب کچھ ہے۔ یہاں علم سے مراد اس کا وقوع اور ظہور ہے تاکہ دوسرے بھی جان لیں اور دیکھ لیں۔ اسی لئے امام ابن کثیر نے اس کا مفہوم بیان کیا ہے حَتَّى نَعْلَمَ وُقُوعَه ہم اس کے وقوع کو جان لیں۔ ابن عباس ب اس قسم کے الفاظ کا ترجمہ کرتے تھے لِنَرَى ٰ، تاکہ ہم دیکھ لیں۔ (ابن کثیر) اور یہی معنی زیادہ واضح ہے۔
اور ہم ضرور تمہیں آزمائش میں ڈالیں گے، تاکہ ہم یہ دیکھ لیں کہ تم میں سے کون ہیں جو مجاہد اور ثابت قدم رہنے والے ہیں، اور تاکہ تمہارے حالات کی جانچ پڑتال کرلیں۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَنَبْلُوَنَّكُمْwalanabluwannakumاور البتہ ہم ضرور آزمائیں گے تم کو
- مادہ
- بلو
- اصل لفظ
- بَلَوْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
- حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- حَتَّى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- نَعْلَمَnaʿlamaہم جان لیں
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْمُجَٰهِدِينَl-mujāhidīnaمجاہدوں کو
- مادہ
- جهد
- اصل لفظ
- مُجاهِد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مِنكُمْminkumتم میں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَٱلصَّٰبِرِينَwal-ṣābirīnaاور صبر کرنے والوں کو
- مادہ
- صبر
- اصل لفظ
- صابِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَنَبْلُوَا۟wanabluwāاور ہم آزمائیں
- مادہ
- بلو
- اصل لفظ
- بَلَوْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- أَخْبَارَكُمْakhbārakumتمہاری خبروں کو۔ حالات کو
- مادہ
- خبر
- اصل لفظ
- أَخْبار
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
تفسیر
یقیناً ہم تمہارا امتحان کریں گے تاکہ تم میں سے جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ظاہر کر دیں اور ہم تمہاری حالتوں کی بھی جانچ کرلیں (١)۔ ٣١۔١ اللہ تعالٰی کے علم میں تو پہلے ہی سب کچھ ہے۔ یہاں علم سے مراد اس کا وقوع اور ظہورہے تاکہ دوسرے بھی جان لیں اور دیکھ لیں۔ اسی لئے امام ابن کثیر نے اس کا مفہوم بیان کیا ہے کہ ہم اس کے وقوع کو جان لیں یا ہم دیکھ لیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan