الزخرف ۴۳:۷۷
وَنَادَوۡاْ يَٰمَٰلِكُ لِيَقۡضِ عَلَيۡنَا رَبُّكَۖ قَالَ إِنَّكُم مَّٰكِثُونَ
Wanadaw ya maliku liyaqdiAAalayna rabbuka qala innakum makithoon
تراجم
اور پکار پکار کر کہیں گے کہ اے مالک[1] ! تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کردے[2]، وه کہے گا کہ تمہیں تو (ہمیشہ) رہنا ہے.[3]
- مالک، داروغۂ جہنم کا نام ہے۔
- یعنی ہمیں موت ہی دے دے تاکہ عذاب سے جان چھوٹ جائے۔
- یعنی وہاں موت کہاں؟ لیکن یہ عذاب کی زندگی موت سے بھی بدتر ہوگی، تاہم اس کے بغیر چارہ بھی نہیں ہوگا۔
اور وہ (دوزخ کے فرشتے سے) پکار کر کہیں گے کہ : اے مالک ! تمہارا پروردگار ہمارا کام ہی تمام کردے۔ [1] وہ کہے گا کہ تمہیں اسی حال میں رہنا ہے۔
- : دوزخ کی نگرانی پر جو فرشتہ مقرر ہے، اس کا نام مالک ہے۔ دوزخی لوگ عذاب کی شدت سے تنگ آ کر مالک سے کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کرو کہ وہ ہمیں موت ہی دیدے۔ جواب میں مالک کی طرف سے کہا جائے گا کہ تمہیں اسی دوزخ میں زندہ رہنا ہوگا۔
لفظ بہ لفظ
- وَنَادَوْا۟wanādawاور وہ پکاریں گے
- مادہ
- ندي
- اصل لفظ
- نادَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- يَٰمَٰلِكُyāmālikuاے مالک
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مالِك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسمِ علم
- لِيَقْضِliyaqḍiچاہیے کہ فیصلہ کردے
- مادہ
- قضي
- اصل لفظ
- قَضَى
- قسمِ کلمہ
- لامِ امر · فعل
- عَلَيْنَاʿalaynāہم پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- رَبُّكَrabbukaتیرا رب
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- قَالَqālaکہے گا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِنَّكُمinnakumبیشک تم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- مَّٰكِثُونَmākithūnaتم یونہی رہنے والے ہو
- مادہ
- مكث
- اصل لفظ
- ماكِث
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اور پکار پکار کر کہیں گے کہ اے مالک! (١) تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کر دے (٢) وہ کہے گا کہ تمہیں تو (ہمیشہ) رہنا ہے (٣)۔ ٧٧۔١ مالک، دروغہ جہنم کا نام ہے۔ ٧٧۔٢ یعنی ہمیں موت ہی دے دے تاکہ عذاب سے جان چھوٹ جائے۔ ٧٧۔٣ یعنی وہاں موت کہاں؟ لیکن یہ عذاب کی زندگی موت سے بھی بدتر ہوگی، تاہم اس کے بغیر بھی چارہ نہیں ہوگا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan