الزخرف ⁦۴۳:۷۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۵ · پارہ ۲۵

لَقَدۡ جِئۡنَٰكُم بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَكُمۡ لِلۡحَقِّ كَٰرِهُونَ

Laqad ji/nakum bilhaqqiwalakinna aktharakum lilhaqqi karihoon

تراجم

ہم تو تمہارے پاس حق لے آئے لیکن تم میں سے اکثر لوگ حق[1] سے نفرت رکھنے والے تھے؟

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے یا فرشتوں کا ہی قول بطور نیابت الٰہی ہے۔ جیسے کوئی افسر مجاز (ہم) کا استعمال حکومت کے مفہوم میں کرتا ہے۔ اکثر سے مراد کل ہے، یعنی سارے ہی جہنمی، یا پھر اکثر سے مراد روسا اور لیڈر ہیں۔ باقی جہنمی ان کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے اس میں شامل ہوں گے۔ حق سے مراد، اللہ کا وہ دین اور پیغام ہے جو وہ پیغمبروں کے ذریعے سے ارسال کرتا رہا۔ آخری حق قرآن اور دین اسلام ہے۔

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہارے پاس حق بات لے کر آئے تھے لیکن تم میں سے اکثر لوگ حق بات ہی کو برا سمجھتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَقَدْlaqadالبتہ تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
  2. جِئْنَٰكُمji'nākumلائے ہم تمہارے پاس
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  4. وَلَٰكِنَّwalākinnaلیکن
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لٰكِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  5. أَكْثَرَكُمْaktharakumاکثر تمہارے
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    أَكْثَر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. لِلْحَقِّlil'ḥaqqiحق کے لیے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  7. كَٰرِهُونَkārihūnaناگوار تھے
    مادہ
    كره
    اصل لفظ
    كارِه
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ہم تو تمہارے پاس حق لے آئے ہیں لیکن تم میں اکثر لوگ حق (١) سے نفرت رکھنے والے تھے۔ ٧٨۔١ یہ اللہ کا ارشاد ہے یا فرشتوں کا ہی قول بطور نیابت الٰہی ہے۔ جیسے کوئی افسر مجاز ' ہم ' کا استعمال حکومت کے مفہوم میں کرتا ہے۔ اکثر سے مراد کل ہے یعنی سارے ہی جہنمی، یا پھر اکثر سے مراد رؤسا اور لیڈر ہیں۔ باقی جہنمی ان کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے اس میں شامل ہونگے۔ حق سے مراد، اللہ کا وہ دین اور پیغام ہے جو وہ پیغمبروں کے ذریعے سے ارسال کرتا رہا۔ آخری حق قرآن اور دین اسلام ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan