الزخرف ⁦۴۳:۴۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۲ · پارہ ۲۵

أَوۡ نُرِيَنَّكَ ٱلَّذِي وَعَدۡنَٰهُمۡ فَإِنَّا عَلَيۡهِم مُّقۡتَدِرُونَ

Aw nuriyannaka allathee waAAadnahumfa-inna AAalayhim muqtadiroon

تراجم

یا جو کچھ ان سے وعده کیا ہے[1] وه تجھے دکھا دیں ہم ان پر بھی قدرت رکھتے ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تیری موت سے قبل ہی، یا مکے میں ہی تیرے رہتے ہوئے ان پر عذاب بھیج دیں۔
  2. یعنی ہم جب چاہیں ان پر عذاب نازل کرسکتے ہیں، کیونکہ ہم ان پر قادر ہیں۔ چنانچہ آپ کی زندگی میں ہی بدر کی جنگ میں کافر عبرت ناک شکست، اور ذلت سے دوچار ہوئے۔

یا اگر تمہیں بھی وہ (عذاب) دکھا دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے، تب بھی ہمیں ان پر ہر طرح کی قدرت حاصل ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. نُرِيَنَّكَnuriyannakaہم دکھائیں آپ کو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    أَرَيْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلَّذِىalladhīوہ چیز
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. وَعَدْنَٰهُمْwaʿadnāhumوعدہ کیا ہم نے ان سے
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    وَعَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  5. فَإِنَّاfa-innāتو بیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  6. عَلَيْهِمʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. مُّقْتَدِرُونَmuq'tadirūnaقدرت رکھنے والے
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    مُقْتَدِر
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یا جو کچھ ان سے وعدہ کیا ہے (١) وہ تجھے دکھا دیں ہم ان پر بھی قدرت رکھتے ہیں (٢)۔ ٤٢۔١ یعنی تیری موت سے قبل ہی، یا مکے میں ہی تیرے رہتے ہوئے عذاب بھیج دیں۔ ٤٢۔٢ یعنی ہم جب چاہیں ان پر عذاب نازل کر سکتے ہیں، کیونکہ ہم ان پر قادر ہیں۔ چنانچہ آپ کی زندگی میں ہی بدر کی جنگ میں کافر عبرت ناک شکست اور ذلت سے دو چار ہوئے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan