الزخرف ⁦۴۳:۴۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۲ · پارہ ۲۵

فَإِمَّا نَذۡهَبَنَّ بِكَ فَإِنَّا مِنۡهُم مُّنتَقِمُونَ

Fa-imma nathhabanna bikafa-inna minhum muntaqimoon

تراجم

پس اگر ہم تجھے یہاں سے[1] لے بھی جائیں تو بھی ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تجھے موت آجائے، قبل اس کے کہ ان پر عذاب آئے، یا تجھے مکے سے نکال لے جائیں۔
  2. دنیا میں ہی، اگر ہماری مشیت متقاضی ہوئی، بصورت دیگر عذاب اخروی سے تو وہ کسی صورت نہیں بچ سکتے۔

اب تو یہی ہوگا کہ اگر ہم تمہیں دنیا سے اٹھالیں، تب بھی ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِمَّاfa-immāپھر اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  2. نَذْهَبَنَّnadhhabannaہم لے جائیں
    مادہ
    ذهب
    اصل لفظ
    ذَهَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید
  3. بِكَbikaتجھ کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. فَإِنَّاfa-innāتو بیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  5. مِنْهُمmin'humان سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. مُّنتَقِمُونَmuntaqimūnaانتقام لینے والے ہیں
    مادہ
    نقم
    اصل لفظ
    مُنتَقِم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پس اگر ہم تجھے یہاں سے لے جائیں (١) تو بھی ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں (٢)۔ ٤١۔١ یعنی تجھے موت آجائے، قبل اس کے کہ ان پر عذاب آئے، یا تجھے مکے سے نکال لے جائیں۔ ٤١۔٢ دنیا میں اگر ہماری مشیت طلب کرنے والی ہوئی، بصورت دیگر عذاب آخروی سے تو وہ کسی صورت نہیں بچ سکتے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan