الزخرف ⁦۴۳:۴۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۲ · پارہ ۲۵

أَفَأَنتَ تُسۡمِعُ ٱلصُّمَّ أَوۡ تَهۡدِي ٱلۡعُمۡيَ وَمَن كَانَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ 

Afaanta tusmiAAu assumma awtahdee alAAumya waman kana fee dalalinmubeen

تراجم

کیا پس تو بہرے کو سنا سکتا ہے یا اندھے کو راه دکھا سکتا ہے اور اسے جو کھلی گمراہی میں ہو.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس کے لیے شقاوت ابدی لکھ دی گئی ہے، وہ وعظ ونصیحت کے اعتبار سے بہرہ اور اندھا ہے، تیری دعوت وتبلیغ سے وہ راہ راست پر نہیں آسکتا۔ یہ استفہام انکاری ہے۔ جس طرح بہرہ سننے سے، نابینا دیکھنے سے محروم ہے، اسی طرح کھلی گمراہی میں مبتلا حق کی طرف آنے سے محروم ہے۔ یہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی ہے تاکہ ایسے لوگوں کے کفر سے آپ زیادہ تشویش محسوس نہ کریں۔

تو پھر (اے پیغمبر) کیا تم بہروں کو سناؤ گے، یا اندھوں کو اور ان لوگوں کو راستے پر لاؤ گے جو کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَأَنتَafa-antaکیا بھلا تو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ زائد · ضمیرِ شخصی
  2. تُسْمِعُtus'miʿuتو سنوائے گا
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    أَسْمَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلصُّمَّl-ṣumaبہروں کو
    مادہ
    صمم
    اصل لفظ
    أَصَمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  5. تَهْدِىtahdīتو راہ دکھائے گا
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هَدَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. ٱلْعُمْىَl-ʿum'yaاندھوں کو
    مادہ
    عمي
    اصل لفظ
    أَعْمَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. وَمَنwamanاور کوئی ہو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  8. كَانَkānaوہ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. ضَلَٰلٍḍalālinگمراہی
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    ضَلال
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. مُّبِينٍmubīninکھلی
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    مُبِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کیا پس تو بہرے کو سنا سکتا ہے یا اندھے کو راہ دکھا سکتا ہے اور اسے جو کھلی گمراہی میں ہو (١)۔ ٤٠۔١ یعنی جس کے لئے شقاوت ابدی لکھ دی گئی، وہ وعظ نصیحت کے اعتبار سے بہرہ اور اندھا ہے دعوت و تبلیغ سے وہ راہ راست پر نہیں آسکتا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan