آل عمران ۳:۲۳
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ نَصِيبٗا مِّنَ ٱلۡكِتَٰبِ يُدۡعَوۡنَ إِلَىٰ كِتَٰبِ ٱللَّهِ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٞ مِّنۡهُمۡ وَهُم مُّعۡرِضُونَ
Alam tara ila allatheena ootoonaseeban mina alkitabi yudAAawna ila kitabiAllahi liyahkuma baynahum thumma yatawallafareequn minhum wahum muAAridoon
تراجم
کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں ایک حصہ کتاب کا دیا گیا ہے وه اپنے آپس کے فیصلوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں، پھر بھی ایک جماعت ان کی منھ پھیر کر لوٹ جاتی ہے۔[1]
- ان اہل کتاب سے مراد مدینے کے وہ یہودی ہیں جن کی اکثریت قبول اسلام سے محروم رہی اوروہ اسلام، مسلمانوں اور نبی (صلى الله عليه وسلم) کے خلاف مکروہ سازشوں میں مصروف رہے تاآنکہ ان کے دوقبیلے جلا وطن اورایک قبیلہ قتل کردیا گیا۔
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا تھا کہ انہیں اللہ کی کتاب کی طرف دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے، اس کے باوجود ان میں سے ایک گروہ منہ موڑ کر انحراف کرجاتا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- أَلَمْalamکیا نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام · حرفِ نفی
- تَرَtaraتم نے دیکھا
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رَأَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِلَىilāطرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- أُوتُوا۟ūtūجو دیے گئے
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- آتَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- نَصِيبًاnaṣībanایک حصہ
- مادہ
- نصب
- اصل لفظ
- نَصِيب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنَminaمیں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْكِتَٰبِl-kitābiکتاب
- مادہ
- كتب
- اصل لفظ
- كِتاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- يُدْعَوْنَyud'ʿawnaوہ بلائے جاتے ہیں
- مادہ
- دعو
- اصل لفظ
- دَعا
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِلَىٰilāطرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- كِتَٰبِkitābiکتاب کے
- مادہ
- كتب
- اصل لفظ
- كِتاب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- لِيَحْكُمَliyaḥkumaتاکہ وہ فیصلہ کرے
- مادہ
- حكم
- اصل لفظ
- حَكَمَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل
- بَيْنَهُمْbaynahumان کے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- يَتَوَلَّىٰyatawallāاللہ کی منہ موڑتا ہے۔ پہلو تہی کرتا ہے
- مادہ
- ولي
- اصل لفظ
- تَوَلَّى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فَرِيقٌfarīqunایک گروہ
- مادہ
- فرق
- اصل لفظ
- فَرِيق
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنْهُمْmin'humان میں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَهُمwahumاور وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
- مُّعْرِضُونَmuʿ'riḍūnaمنہ موڑنے والے ہیں۔ اعراض کرنے والے ہیں
- مادہ
- عرض
- اصل لفظ
- مُعْرِض
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جھوٹے دعوے یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ یہود و نصاریٰ اپنے اس دعوے میں بھی جھوٹے ہیں کہ ان کا توراۃ و انجیل پر ایمان ہے کیونکہ ان کتابوں کی ہدایت کے مطابق جب انہیں اس نبی آخرالزمان کی اطاعت کی طرف بلایا جاتا ہے تو یہ منہ پھیر کے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں، اس سے ان کی اعلیٰ درجہ کی سرکشی تکبر اور عناد و مخالفت ظاہر ہو رہی ہے، اس مخالفت حق اور بےجا سرکشی پر انہیں اس چیز نے دلیر کردیا ہے کہ انہوں نے اللہ کی کتاب میں نہ ہونے کے باوجود اپنی طرف سے جھوٹ بنا کر کے یہ بات بنا لی ہے کہ ہم تو صرف چند روز ہی آگ میں رہیں گے یعنی فقط سات روز، دنیا کے حساب کے ہر ہزار سال کے پیچھے ایک دن، اس کی پوری تفسیر سورة بقرہ میں گذر چکی ہے، اسی واہی اور بےسروپا خیال نے انہیں باطل دین پر انہیں جما دیا ہے بلکہ یہ خود اللہ نے ایسی بات نہیں کہی ان کا خیال ہے نہ اس کی کوئی کتابی دلیل ان کے پاس ہے، پھر اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں ڈانٹتا اور دھمکاتا ہے اور فرماتا ہے ان کا قیامت والے دن بدتر حال ہوگا ؟ کہ انہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا رسولوں کو جھٹلایا انبیاء کو اور علماء حق کو قتل کیا، ایک ایک بات کا اللہ کو جواب دینا پڑے گا اور ایک ایک گناہ کی سزا بھگتنی پڑے گی، اس دن کے آنے میں کوئی شک و شبہ نہیں اس دن ہر شخص پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر بھی کسی طرح کا ظلم روانہ رکھا جائے گا۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir