الأنبياء ⁦۲۱:۴۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۲۶ · پارہ ۱۷

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ٱلۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءٗ وَذِكۡرٗا لِّلۡمُتَّقِينَ

Walaqad atayna moosawaharoona alfurqana wadiyaan wathikranlilmuttaqeen

تراجم

یہ بالکل سچ ہے کہ ہم نے موسیٰ وہارون کو فیصلے کرنے والی نورانی اور پرہیزگاروں کے لئے وعﻆ ونصیحت والی کتاب عطا فرمائی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ تورات کی صفات بیان کی گئی ہیں جو حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو دی گئی تھی۔ اس میں بھی متقین کے لئے ہی نصیحت تھی۔ جیسے قرآن کریم کو بھی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة ۔2) کہا گیا، کیونکہ جن کے دلوں میں اللہ کا تقوٰی نہیں ہوتا، وہ اللہ کی کتاب کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے، تو آسمانی کتاب ان کیلئے نصیحت اور ہدایت کا ذریعہ کس طرح بنے، نصیحت یا ہدایت کے لئے ضروری ہے کہ اس کی طرف توجہ کی جائے اور اس میں غور و فکر کیا جائے۔

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو حق و باطل کا ایک معیار (ہدایت کی) ایک روشنی اور ان متقی لوگوں کے لیے نصیحت کا سامان عطا کیا تھا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
  2. ءَاتَيْنَاātaynāدی ہم نے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مُوسَىٰmūsāموسیٰ کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مُوسَى
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. وَهَٰرُونَwahārūnaاور ہارون کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هارُون
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  5. ٱلْفُرْقَانَl-fur'qānaفرقان
    مادہ
    فرق
    اصل لفظ
    فُرْقان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. وَضِيَآءًwaḍiyāanاور روشنی
    مادہ
    ضوا
    اصل لفظ
    ضِياء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  7. وَذِكْرًاwadhik'ranاور ذکر۔ نصیحت
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذِكْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  8. لِّلْمُتَّقِينَlil'muttaqīnaمتقی لوگوں کے لیے
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    مُتَّقي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

کتاب النور ہم پہلے بھی اس بات کو جتا چکے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر اکثر ملاجلا آتا ہے اور اسی طرح توراۃ اور قرآن کا ذکر بھی عموماً ایک ساتھ ہی ہوتا ہے۔ فرقان سے مراد کتاب یعنی تورات ہے جو حق وباطل حرام حلال میں فرق کرنے والی تھی۔ اسی سے جناب موسیٰ (علیہ السلام) کو مدد ملی۔ کل کو کل آسمانی کتابیں حق وباطل ہدایت و گمراہی بھلائی برائی حلال وحرام میں جدائی کرنے والی ہوتی ہیں۔ ان سے دلوں میں نورانیت، اعمال میں حقانیت، اللہ کا خوف وخشیت ڈر اور اللہ کی طرف رجوع حاصل ہوتا ہے۔ اسی لئے فرمایا کہ اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے یہ کتاب نصیحت وپند اور نور و روشنی ہے۔ پھر ان متقیوں کا وصف بیان فرمایا کہ وہ اپنے اللہ سے غائبانہ ڈرتے ہیں رہتے ہیں۔ جیسے جنتیوں کے اوصاف بیان کرتے ہوئے فرمایا آیت ( مَنْ خَشِيَ الرَّحْمٰنَ بالْغَيْبِ وَجَاۗءَ بِقَلْبٍ مُّنِيْبِۨ 33؀ۙ ) 50 ۔ ق :33) جو رحمن سے بن دیکھے ڈرتے ہیں اور جھکنے والا دل رکھتے ہیں۔ اور آیت میں ہے جو لوگ اپنے رب کا غائبانہ ڈر رکھتے ہیں۔ ان کے لئے مغفرت ہے اور بہت بڑا اجر ہے۔ ان متقیوں کا دوسرا وصف یہ ہے کہ قیامت کا کھٹکا رکھتے ہیں۔ اس کی ہولناکیوں سے لرزاں وترساں رہتے ہیں۔ پھر فرماتا ہے کہ اس قرآن عظیم کو بھی ہم نے ہی نازل فرمایا ہے جس کے آس پاس بھی باطل نہیں آسکتا۔ جو حکمتوں اور تعریفوں والے اللہ کی طرف سے اترا ہے۔ افسوس کیا اس قدر وضاحت و حقانیت صداقت ونورانیت والا قرآن بھی اس قابل ہے کہ تم اس کے منکر بنے رہو ؟۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir