البقرة ۲:۸۵
ثُمَّ أَنتُمۡ هَٰٓؤُلَآءِ تَقۡتُلُونَ أَنفُسَكُمۡ وَتُخۡرِجُونَ فَرِيقٗا مِّنكُم مِّن دِيَٰرِهِمۡ تَظَٰهَرُونَ عَلَيۡهِم بِٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِ وَإِن يَأۡتُوكُمۡ أُسَٰرَىٰ تُفَٰدُوهُمۡ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيۡكُمۡ إِخۡرَاجُهُمۡۚ أَفَتُؤۡمِنُونَ بِبَعۡضِ ٱلۡكِتَٰبِ وَتَكۡفُرُونَ بِبَعۡضٖۚ فَمَا جَزَآءُ مَن يَفۡعَلُ ذَٰلِكَ مِنكُمۡ إِلَّا خِزۡيٞ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يُرَدُّونَ إِلَىٰٓ أَشَدِّ ٱلۡعَذَابِۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ
Thumma antum haola-itaqtuloona anfusakum watukhrijoona fareeqan minkum min diyarihimtathaharoona AAalayhim bil-ithmi walAAudwaniwa-in ya/tookum osara tufadoohum wahuwa muharramunAAalaykum ikhrajuhum afatu/minoona bibaAAdi alkitabiwatakfuroona bibaAAdin fama jazao manyafAAalu thalika minkum illa khizyun fee alhayatiaddunya wayawma alqiyamati yuraddoona ilaashaddi alAAathabi wama Allahu bighafilinAAamma taAAmaloon
تراجم
لیکن پھر بھی تم نے آپس میں قتل کیا اورآپس کے ایک فرقے کو جلا وطن بھی کیا اور گناه اور زیادتی کے کاموں میں ان کے خلاف دوسرے کی طرفداری کی، ہاں جب وه قیدی ہو کر تمہارے پاس آئے تو تم نے ان کے فدیے دیئے، لیکن ان کا نکالنا جو تم پر حرام تھا (اس کا کچھ خیال نہ کیا) کیا بعض احکام پر ایمان رکھتے ہو اور بعض کے ساتھ کفر کرتے ہو؟[1] تم میں سے جو بھی ایسا کرے، اس کی سزا اس کے سوا کیا ہو کہ دنیا میں رسوائی اور قیامت کے دن سخت عذاب کی مار، اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے بےخبر نہیں
- نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے زمانے میں انصار (جو اسلام سے قبل مشرک تھے) کے دو قبیلے تھے اوس اور خزرج، ان کی آپس میں آئے دن جنگ رہتی تھی۔ اسی طرح یہود مدینہ کے تین قبیلے تھے، بنو قینقاع، بنونضیر اور بنوقریظہ۔ یہ بھی آپس میں لڑتے رہتے تھے۔ بنو قریظہ اوس کے حلیف (ساتھی) اور بنوقینقاع اور بنونضیر، خزرج کے حلیف تھے۔ جنگ میں یہ اپنے اپنے حلیفوں (ساتھیوں) کی مدد کرتے اور اپنے ہی ہم مذہب یہودیوں کو قتل کرتے، ان کے گھروں کولوٹتے، اور انہیں جلا وطن کردیتے۔ دراں حالیکہ تورات کے مطابق ایسا کرنا ان کے لئے حرام تھا۔ لیکن پھر ان ہی یہودیوں کو جب وہ مغلوب ہونے کی وجہ سے قیدی بن جاتے تو فدیہ دے کر چھڑاتے اور کہتے کہ ہمیں تورات میں یہی حکم دیا گیا ہے۔ ان آیات میں یہودیوں کے اسی کردار کو بیان کیا گیا ہے کہ انہوں نے شریعت کو موم کی ناک بنالیا تھا، بعض چیزوں پر ایمان لاتے اور بعض کو ترک کردیتے، کسی حکم پر عمل کرلیتے اور کسی وقت شریعت کے حکم کوکوئی اہمیت ہی نہ دیتے۔ قتل، اخراج اور ایک دوسرے کے خلاف مددکرنا، ان کی شریعت میں بھی حرام تھا، ان امور کا تو انہوں نے بےمحابا ارتکاب کیا اور فدیہ دے کر چھڑا لینے کا جو حکم تھا، اس پر عمل کرلیا۔ حالانکہ اگر پہلے تین امور کا وہ لحاظ رکھتے تو فدیہ دے کر چھڑانے کی نوبت ہی نہ آتی۔
اس کے بعد (آج) تم ہی وہ لوگ ہو کہ اپنے ہی آدمیوں کو قتل کرتے ہو، اور اپنے ہی میں سے کچھ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرتے ہو، اور ان کے خلاف گناہ اور زیادتی کا ارتکاب کر کے (ان کے دشمنوں کی) مدد کرتے ہو، اور اگر وہ (دشمنوں کے) قیدی بن کر تمہارے پاس آجاتے ہیں تو تم ان کو فدیہ دے کر چھڑا لیتے ہو، حالانکہ ان کو (گھر سے) نکالنا ہی تمہارے لیے حرام تھا۔ [1] تو کیا تم کتاب (تورات) کے کچھ حصے پر تو ایمان رکھتے ہو اور کچھ کا انکار کرتے ہو ؟ اب بتاؤ کہ جو شخص ایسا کرے اس کی سزا اس کے سوا کیا ہے کہ دنیوی زندگی میں اس کی رسوائی ہو ؟ اور قیامت کے دن ایسے لوگوں کو سخت ترین عذاب کی طرف بھیج دیا جائے گا۔ اور جو کچھ تم عمل کرتے ہو اللہ اس سے غافل نہیں ہے۔
- : اس کا پس منظر یہ ہے کہ مدینہ منورہ میں یہودیوں کے دو قبیلے آباد تھے، بنو قریظہ اور بنو نضیر، دوسری طرف بت پرستوں کے بھی دو قبیلے تھے اوس اور خزرج، قریظہ کی دوستی اوس قبیلے سے تھی، اور بنو نضیر کی خزرج سے، جب اوس و خزرج میں لڑائی ہوئی تو قریظہ اوس کا ساتھ دیتے اور بنو نضیر خزرج کا، نتیجہ یہ کہ یہودیوں کے دونوں قبیلے بالواسطہ ایک دوسرے کے مدمقابل آجاتے اور ان لڑائیوں میں جہاں اوس اور خزرج کے آدمی مارے جاتے وہاں قریظہ اور نضیر کے یہودی بھی قتل ہوتے یا اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوتے، اس طرح اگرچہ بنو قریظہ اور بنو نضیر دونوں قبیلے یہودی تھے مگر وہ ایک دوسرے کے دشمنوں کی امداد کرکے آپس میں ایک دوسرے کے قتل اور خانماں بربادی میں حصہ دار ہوتے تھے، ہاں اگر کوئی یہودی دشمن کے ہاتھوں قید ہوجاتا تو وہ سب مل کر اس کا فدیہ ادا کرتے اور اسے چھڑالیتے جس کی وجہ یہ بیان کرتے تھے کہ ہمیں تورات نے حکم دیا ہے کہ اگر کوئی یہودی دشمن کی قید میں چلا جائے تو اسے چھڑائیں، قرآن کریم فرماتا ہے کہ جس تورات نے یہ حکم دیا ہے اسی نے یہ حکم بھی تو دیا تھا کہ نہ ایک دوسرے کو قتل کرنا نہ ایک دوسرے کو گھر سے نکالنا، ان احکام کو تو تم نے چھوڑدیا اور صرف فدیہ کے حکم پر عمل کرلیا۔
لفظ بہ لفظ
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- أَنتُمْantumتم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- هَٰٓؤُلَآءِhāulāiوہ لوگ ہو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- تنبیہ · اسمِ اشارہ
- تَقْتُلُونَtaqtulūnaتم قتل کر ڈالتے ہو
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَنفُسَكُمْanfusakumاپنے لوگوں کو
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَتُخْرِجُونَwatukh'rijūnaاور تم نکال دیتے ہو
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- أَخْرَجَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- فَرِيقًاfarīqanایک گروہ کو
- مادہ
- فرق
- اصل لفظ
- فَرِيق
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنكُمminkumتم میں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- دِيَٰرِهِمْdiyārihimان کے گھروں
- مادہ
- دور
- اصل لفظ
- دار
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- تَظَٰهَرُونَtaẓāharūnaتم غلبہ پاتے ہو/ تم چڑھائی کرتے ہو
- مادہ
- ظهر
- اصل لفظ
- تَظاهَرُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- عَلَيْهِمʿalayhimاوپر ان کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْإِثْمِbil-ith'miساتھ گناہ کے
- مادہ
- اثم
- اصل لفظ
- إِثْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْعُدْوَٰنِwal-ʿud'wāniاور زیادتی کے
- مادہ
- عدو
- اصل لفظ
- عُدْوان
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَإِنwa-inاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ شرط
- يَأْتُوكُمْyatūkumوہ آجائیں تمہارے پاس
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- أَتَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- أُسَٰرَىٰusārāقیدی (بن کر)
- مادہ
- اسر
- اصل لفظ
- أَسِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
- تُفَٰدُوهُمْtufādūhumتم فدیہ لیتے ہو ان سے
- مادہ
- فدي
- اصل لفظ
- تُفادُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- وَهُوَwahuwaحالانکہ وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
- مُحَرَّمٌmuḥarramunحرام کیا گیا تھا
- مادہ
- حرم
- اصل لفظ
- مُحَرَّم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- عَلَيْكُمْʿalaykumاوپر تمہارے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- إِخْرَاجُهُمْikh'rājuhumنکالنا ان کو
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- إِخْراج
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- أَفَتُؤْمِنُونَafatu'minūnaکیا پھر تم مانتے ہو
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام · حرفِ زائد · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِبَعْضِbibaʿḍiساتھ بعض
- مادہ
- بعض
- اصل لفظ
- بَعْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- ٱلْكِتَٰبِl-kitābiکتاب کے
- مادہ
- كتب
- اصل لفظ
- كِتاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَتَكْفُرُونَwatakfurūnaاور تم انکار کرتے ہو
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كَفَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِبَعْضٍbibaʿḍinساتھ بعض کے
- مادہ
- بعض
- اصل لفظ
- بَعْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- فَمَاfamāتو نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ نفی
- جَزَآءُjazāuجزا ہوگی ( اس کی)
- مادہ
- جزي
- اصل لفظ
- جَزاء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَنmanجو کوئی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَفْعَلُyafʿaluکرتا ہے
- مادہ
- فعل
- اصل لفظ
- فَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ذَٰلِكَdhālikaیہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- مِنكُمْminkumتم میں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- إِلَّاillāسوائے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حصر
- خِزْىٌkhiz'yunرسوائی
- مادہ
- خزي
- اصل لفظ
- خِزْى
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْحَيَوٰةِl-ḥayatiزندگی
- مادہ
- حيي
- اصل لفظ
- حَياة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کی
- مادہ
- دنو
- اصل لفظ
- دُنْيا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَيَوْمَwayawmaاور دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
- ٱلْقِيَٰمَةِl-qiyāmatiقیامت کے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قِيامَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- يُرَدُّونَyuraddūnaوہ لوٹائے جائیں گے
- مادہ
- ردد
- اصل لفظ
- رَدَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِلَىٰٓilāطرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَشَدِّashaddiشدید ترین
- مادہ
- شدد
- اصل لفظ
- أَشَدّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْعَذَابِl-ʿadhābiعذاب کے
- مادہ
- عذب
- اصل لفظ
- عَذاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَمَاwamāاور نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ نفی
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- بِغَٰفِلٍbighāfilinغافل
- مادہ
- غفل
- اصل لفظ
- غافِل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- عَمَّاʿammāا سے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- تَعْمَلُونَtaʿmalūnaتم عمل کرتے ہو
- مادہ
- عمل
- اصل لفظ
- عَمِلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
لیکن پھر بھی تم نے آپس میں قتل کیا اور آپس کے ایک فرقے کو جلاوطن بھی کیا اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ان کے خلاف دوسرے کی طرف داری کی، ہاں جب وہ قیدی ہو کر تمہارے پاس آئے تم نے ان کے فدیے دیئے، لیکن ان کا نکالنا جو تم پر حرام تھا اس کا کچھ خیال نہ کیا، کیا بعض احکام پر ایمان رکھتے ہو اور بعض کے ساتھ کفر کرتے ہو (١) تم میں سے جو بھی ایسا کرے، اس کی سزا اس کے سوا کیا ہو کہ دنیا میں رسوائی اور قیامت کے عذاب کی مار، اور اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے بےخبر نہیں۔ ٨٥۔١ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں انصار (جو اسلام سے قبل مشرک تھے) کے دو قبیلے تھے اوس اور خزرج، ان کی آپس میں آئے دن جنگ رہتی تھی۔ اس طرح یہود مدینہ کے تین قبیلہ تھے، بنو قینقاع، بنو نفیر اور بنو قریظ۔ یہ بھی آپس میں لڑتے رہتے تھے۔ بنو قریظہ اوس کے حلیف (ساتھی) اور بنو قینقاع اور بنو نفیر، بنو خزرج کے حلیف تھے۔ جنگ میں یہ اپنے اپنے حلیفوں (ساتھیوں کی مدد کرتے اور اپنے ہی مذہب یہودیوں کو قتل کرتے، ان کے گھروں کو لوٹتے اور انہیں جلا وطن کر دیتے حالانکہ تورات کے مطابق ایسا کرنا ان کے لئے حرام تھا۔ لیکن پھر انہی یہودیوں کو جب وہ مغلوب ہونے کی وجہ سے قیدی بن جاتے تو فدیہ دے کر چھڑاتے کہتے کہ ہمیں تورات میں یہی حکم دیا گیا ہے۔ ان آیات میں یہودیوں کے اسی کردار کو بیان کیا گیا ہے کہ انہوں نے شریعت کو موم کی ناک بنا لیا تھا۔ بعض چیزوں پر ایمان لاتے اور بعض کو ترک کر دیتے، کسی حکم پر عمل کر لیتے اور کسی وقت شریعت کے حکم کو کوئی اہمیت ہی نہ دیتے۔ قتل ، اخراج اور ایک دوسرے کے خلاف مدد کرنا ان کی شریعت میں بھی حرام تھا ، ان امور کا توا نہوں نے بے محابا ارتکاب کیا اور فدیہ دے کر چھڑالینے کا جو حکم تھا، اس پر عمل کرلیا ، حالانکہ اگر پہلے تین امور کا وہ لحاظ رکھتے تو فدیہ دے کر چھڑانے کی نوبت ہی نہ آتی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan