الكهف ⁦۱۸:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۹۵ · پارہ ۱۵

وَكَذَٰلِكَ بَعَثۡنَٰهُمۡ لِيَتَسَآءَلُواْ بَيۡنَهُمۡۚ قَالَ قَآئِلٞ مِّنۡهُمۡ كَمۡ لَبِثۡتُمۡۖ قَالُواْ لَبِثۡنَا يَوۡمًا أَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٖۚ قَالُواْ رَبُّكُمۡ أَعۡلَمُ بِمَا لَبِثۡتُمۡ فَٱبۡعَثُوٓاْ أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمۡ هَٰذِهِۦٓ إِلَى ٱلۡمَدِينَةِ فَلۡيَنظُرۡ أَيُّهَآ أَزۡكَىٰ طَعَامٗا فَلۡيَأۡتِكُم بِرِزۡقٖ مِّنۡهُ وَلۡيَتَلَطَّفۡ وَلَا يُشۡعِرَنَّ بِكُمۡ أَحَدًا

Wakathalika baAAathnahumliyatasaaloo baynahum qala qa-ilun minhumkam labithtum qaloo labithna yawman aw baAAdayawmin qaloo rabbukum aAAlamu bima labithtum fabAAathooahadakum biwariqikum hathihi ila almadeenatifalyanthur ayyuha azka taAAamanfalya/tikum birizqin minhu walyatalattaf walayushAAiranna bikum ahada

تراجم

اسی طرح ہم نے انہیں جگا کر اٹھا دیا[1] کہ آپس میں پوچھ گچھ کرلیں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ کیوں بھئی تم کتنی دیر ٹھہرے رہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ایک دن یا ایک دن سے بھی کم[2]۔ کہنے لگے کہ تمہارے ٹھہرے رہنے کا بخوبی علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے[3]۔ اب تو تم اپنے میں سے کسی کو اپنی یہ چاندی دے کر شہر بھیجو وه خوب دیکھ بھال لے کہ شہر کا کون سا کھانا پاکیزه تر ہے[4]، پھر اسی میں سے تمہارے کھانے کے لئے لے آئے، اور وه بہت احتیاط اور نرمی برتے اور کسی کو تمہاری خبر نہ ہونے دے.[5]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس طرح ہم نے انہیں اپنی قدرت سے سلا دیا تھا، اسی طرح تین سو نو سال کے بعد ہم نے انہیں اٹھا دیا اور اس حال میں اٹھایا کہ ان کے جسم اسی طرح صحیح تھے، جس طرح تین سو سال قبل سوتے وقت تھے، اسی لئے آپس میں ایک دوسرے سے انہوں نے سوال کیا۔
  2. گویا جس وقت وہ غار میں داخل ہوئے، صبح کا پہلا پہر تھا اور جب بیدار ہوئے تو دن کا آخری پہر تھا، یوں وہ سمجھے کہ شاید ہم ایک دن یا اس سے بھی کم، دن کا کچھ حصہ سوئے رہے۔
  3. تاہم کثرت نوم کی وجہ سے وہ سخت تردد میں رہے اور بالآخر معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا کہ وہی صحیح مدت جانتا ہے۔
  4. بیدار ہونے کے بعد، خوراک جو انسان کی سب سے اہم ضرورت ہے، اس کا سر وسامان کرنے کی فکر لاحق ہوئی۔
  5. احتیاط اور نرمی کی تاکید اسی اندیشے کے پیش نظر کی، جس کی وجہ سے وہ شہر سے نکل کر ایک ویرانے میں آئے تھے۔ اسے تاکید کی کہ کہیں اس کے روپے سے شہر والوں کو ہمارا علم نہ ہو جائے اور کوئی نئی افتاد ہم پر نہ آپڑے، جیسا کہ اگلی آیت میں ہے۔

اور (جیسے ہم نے انہیں سلایا تھا) اسی طرح ہم نے انہیں اٹھا دیا تاکہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ گچھ کریں۔ ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا : تم اس حالت میں کتنی دیر رہے ہوگے ؟ کچھ لوگوں نے کہا : ہم ایک دن یا ایک دن سے کچھ کم (نیند میں) رہے ہوں گے۔ دوسروں نے کہا : تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ تم کتنی دیر اس حالت میں رہے ہو۔ اب اپنے میں سے کسی کو چاندی کا یہ سکہ دے کر شہر کی طرف بھیجو، وہ جاکر دیکھ بھال کرے کہ اس کے کون سے علاقے میں زیادہ پاکیزہ کھانا (مل سکتا) ہے۔ [1] پھر تمہارے پاس وہاں سے کچھ کھانے کو لے آئے، اور اسے چاہیے کہ ہوشیاری سے کام کرے، اور کسی کو تمہاری خبر نہ ہونے دے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : پاکیزہ کھانے سے مراد بظاہر حلال کھانا ہے ان حضرات کو فکر یہ تھی کہ بت پرستوں کے شہر میں حلال کھانا ملنا آسان نہیں۔ اس لیے جانے والے کو یہ تاکید کی کہ وہ ایسی جگہ سے کھانا لائے جہاں حلال کھانا میسر ہو۔ نیز چونکہ ان کے خیال میں ابھی تک اسی بت پرست بادشاہ کی حکومت تھی، اس لیے انہیں دوسری فکر یہ تھی کہ کہیں کسی کو ان کے غار میں چھپنے کا پتہ نہ لگ جائے۔ اس لیے جانے والے کو دوسری تاکید یہ کی کہ ہوشیاری سے جا کر کھانا لائے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَwakadhālikaاور
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. بَعَثْنَٰهُمْbaʿathnāhumاٹھایا ہم نے ان کو
    مادہ
    بعث
    اصل لفظ
    بَعَثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. لِيَتَسَآءَلُوا۟liyatasāalūتاکہ وہ ایک دوسرے سےسوال کریں
    مادہ
    سال
    اصل لفظ
    يَتَساءَلُ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. بَيْنَهُمْbaynahumآپس میں
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  5. قَالَqālaکہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. قَآئِلٌqāilunوالے نے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قائِل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. مِّنْهُمْmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. كَمْkamکتنا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    كَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  9. لَبِثْتُمْlabith'tumٹھہرے تم
    مادہ
    لبث
    اصل لفظ
    لَبِثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. لَبِثْنَاlabith'nāٹھہرے ہم
    مادہ
    لبث
    اصل لفظ
    لَبِثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. يَوْمًاyawmanایک دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  14. بَعْضَbaʿḍaکچھ حصہ
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. يَوْمٍyawminدن کا
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. قَالُوا۟qālūوہ کہنے لگے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  17. رَبُّكُمْrabbukumرب تمہارا
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  18. أَعْلَمُaʿlamuزیادہ جانتا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    أَعْلَم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. بِمَاbimāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  20. لَبِثْتُمْlabith'tumٹھہرے تم ساتھ اس کے
    مادہ
    لبث
    اصل لفظ
    لَبِثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  21. فَٱبْعَثُوٓا۟fa-ib'ʿathūپس بھیجو
    مادہ
    بعث
    اصل لفظ
    بَعَثَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  22. أَحَدَكُمaḥadakumاپنے میں سے کسی ایک کو
    مادہ
    احد
    اصل لفظ
    أَحَد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  23. بِوَرِقِكُمْbiwariqikumساتھ اپنے سکے کے/ چاندی کے
    مادہ
    ورق
    اصل لفظ
    وَرِق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  24. هَٰذِهِۦٓhādhihiاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  25. إِلَىilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  26. ٱلْمَدِينَةِl-madīnatiشہر کی
    مادہ
    مدن
    اصل لفظ
    مَدِينَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  27. فَلْيَنظُرْfalyanẓurپھر چاہیئے کہ دیکھے
    مادہ
    نظر
    اصل لفظ
    نَظَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ امر · فعل
  28. أَيُّهَآayyuhāکون سا ان میں سے
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    أَيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  29. أَزْكَىٰazkāزیادہ پاکیزہ ہے
    مادہ
    زكو
    اصل لفظ
    أَزْكَى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  30. طَعَامًاṭaʿāmanکھانے کے اعتبار سے
    مادہ
    طعم
    اصل لفظ
    طَعام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  31. فَلْيَأْتِكُمfalyatikumپس چاہیے کہ لائے تمہارے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ امر · فعل · ضمیرِ شخصی
  32. بِرِزْقٍbiriz'qinکھانا
    مادہ
    رزق
    اصل لفظ
    رِزْق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  33. مِّنْهُmin'huاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  34. وَلْيَتَلَطَّفْwalyatalaṭṭafاور چاہیے کہ حسن تدبیر سے کام لے/ نرمی کرے
    مادہ
    لطف
    اصل لفظ
    يَتَلَطَّفْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ امر · فعل
  35. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  36. يُشْعِرَنَّyush'ʿirannaجتائے/ خبر دے
    مادہ
    شعر
    اصل لفظ
    يُشْعِرُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید
  37. بِكُمْbikumتمہارے بارے میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  38. أَحَدًاaḥadanکسی ایک کو
    مادہ
    احد
    اصل لفظ
    أَحَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

موت کے بعد زندگی ارشاد ہوتا ہے کہ جیسے ہم نے اپنی قدرت کاملہ سے انہیں سلا دیا تھا، اسی طرح اپنی قدت سے انہیں جگا دیا۔ تین سو نو سال تک سوتے رہے لیکن جب جاگے بالکل ویسے ہی تھے۔ جیسے سوتے وقت تھے، بدن بال کھال سب اصلی حالت میں تھے۔ بس جیسے سوتے وقت تھے ویسے ہی اب بھی تھے۔ کسی قسم کا کوئی تغیر نہ تھا آپس میں کہنے لگے کہ کیوں جی ہم کتنی مدت سوتے رہے ؟ تو جواب ملا کہ ایک دن بلکہ اس سے بھی کم کیونکہ صبح کے وقت یہ سو گئے تھے اور اس وقت شام کا وقت تھا اس لئے انہیں یہی خیال ہوا۔ لیکن پھر خود انہیں خیال ہوا کہ ایسا تو نہیں اس لئے انہوں نے ذہن لڑانا چھوڑ دیا اور فیصلہ کن بات کہہ دی کہ اس کا صحیح علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہی ہے۔ اب چونکہ بھوک پیاس معلوم ہو رہی تھی اس لئے انہوں نے بازار سے سودا منگوانے کی تجویز کی۔ دام ان کے پاس تھے۔ جن میں سے کچھ راہ اللہ خرچ کئے تھے۔ کچھ موجود تھے۔ کہنے لگے کہ اسی شہر میں کسی کو دام دے کر بھیج دو ، وہ وہاں سے کوئی پاکیزہ چیز کھانے پینے کی لائے یعنی عمدہ اور بہتر چیز جیسے آیت (وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ مَا زَكٰي مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًا ۙ وَّلٰكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ 21؀) 24 ۔ النور :21) یعنی اگر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی پاک نہ ہوتا اور آیت میں ہے ( قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى 14 ۝ ۙ ) 87 ۔ الأعلی:14) وہ فلاح پا گیا جس نے پاکیزگی کی۔ زکوٰۃ کو بھی زکوٰۃ اسی لئے کا جاتا ہے کہ وہ مال کو طیب و طاہر کردیتی ہے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ مراد بہت سارا کھانا لانے سے ہے جیسے کھیتی کے بڑھ جانے کے وقت عرب کہتے ہیں زکا الزرع اور جیسے شاعر کا قول ہے قبائلنا سبع وانتم ثلاثۃ واسبع ازکی من ثلاث والطیب پس یہاں بھی یہ لفظ زیادتی اور کثرت کے معنی میں ہے لیکن پہلا قول ہی صحیح ہے اس لئے کہ اصحاب کہف کا مقصد اس قول سے حلال چیز کا لانا تھا۔ خواہ وہ زیادہ ہو یا کم۔ کہتے ہیں کہ جانے والے کو بہت احتیاط برتنی چاہئے، آنے جانے اور سودا خریدنے میں ہوشیاری سے کام لے جہاں تک ہو سکے لوگوں کی نگاہوں میں نہ چڑھے دیکھو ایسا نہ ہو کوئی معلوم کرلے۔ اگر انہیں علم ہوگیا تو پھر خیر نہیں۔ دقیانوس کے آدمی اگر تمہاری جگہ کی خبر پا گئے تو وہ طرح طرح کی سخت سزائیں تمہیں دیں گے یا تو تم ان سے گھبرا کر دین حق چھوڑ کر پھر سے کافر بن جاؤ یا یہ کہ وہ انہی سزاؤں میں تمہارا کام ہی ختم کردیں۔ اگر تم ان کے دین میں جا ملے تو سمجھ لو کہ تم نجات سے دست بردار ہوگئے پھر تو اللہ کے ہاں کا چھٹکارا تمہارے لئے محال ہوجائے گا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir