الكهف ۱۸:۱۸
وَتَحۡسَبُهُمۡ أَيۡقَاظٗا وَهُمۡ رُقُودٞۚ وَنُقَلِّبُهُمۡ ذَاتَ ٱلۡيَمِينِ وَذَاتَ ٱلشِّمَالِۖ وَكَلۡبُهُم بَٰسِطٞ ذِرَاعَيۡهِ بِٱلۡوَصِيدِۚ لَوِ ٱطَّلَعۡتَ عَلَيۡهِمۡ لَوَلَّيۡتَ مِنۡهُمۡ فِرَارٗا وَلَمُلِئۡتَ مِنۡهُمۡ رُعۡبٗا
Watahsabuhum ayqathanwahum ruqoodun wanuqallibuhum thata alyameeni wathataashshimali wakalbuhum basitun thiraAAayhibilwaseedi lawi ittalaAAta AAalayhimlawallayta minhum firaran walamuli/ta minhum ruAAba
تراجم
آپ خیال کرتے کہ وه بیدار ہیں، حاﻻنکہ وه سوئے ہوئے تھے[1] ، خود ہم ہی انہیں دائیں بائیں کروٹیں دﻻیا کرتے تھے[2]، ان کا کتا بھی چوکھٹ پر اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔ اگر آپ جھانک کر انہیں دیکھنا چاہتے تو ضرور الٹے پاؤں بھاگ کھڑے ہوتے اور ان کے رعب سے آپ پر دہشت چھا جاتی.[3]
- أَيْقَاظٌ, يَقِظٌ کی جمع اور رُقُودٌ راقد کی جمع ہے وہ بیدار اس لئے محسوس ہوتے تھے کہ ان کی آنکھیں کھلی ہوتی تھیں، جس طرح جاگنے والے شخص کی ہوتی ہیں۔ بعض کہتے ہیں زیادہ کروٹیں بدلنے کی وجہ سے وہ بیدار نظر آتے تھے۔
- تاکہ ان کے جسموں کو مٹی نہ کھا جائے۔
- یہ ان کی حفاظت کے لئے اللہ تعالٰی کی طرف سے انتظام تھا تاکہ کوئی ان کے قریب نہ جاسکے۔
تم انہیں (دیکھ کر) یہ سمجھتے کہ وہ جاگ رہے ہیں، حالانکہ وہ سوئے ہوئے تھے، [1] اور ہم ان کو دائیں اور بائیں کروٹ دلواتے رہتے تھے، اور ان کا کتا دہلیز پر اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے (بیٹھا) تھا۔ اگر تم انہیں جھانک کر دیکھتے تو ان سے پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوتے، اور تمہارے اندر ان کی دہشت سما جاتی۔
- : یعنی سونے والے پر نیند کی جو علامتیں دیکھنے والوں کو نظر آتی ہیں۔ وہ ان میں نظر نہیں آتی تھیں، اور ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے وہ لیٹے ہوئے جاگ رہے ہیں
لفظ بہ لفظ
- وَتَحْسَبُهُمْwataḥsabuhumاور تم سمجھتے ان کو
- مادہ
- حسب
- اصل لفظ
- حَسِبَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- أَيْقَاظًاayqāẓanکہ جاگ رہے ہیں/ جاگتے
- مادہ
- يقظ
- اصل لفظ
- أَيْقاظ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَهُمْwahumحالانکہ وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
- رُقُودٌruqūdunسوئے ہوئے تھے
- مادہ
- رقد
- اصل لفظ
- رُقُود
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَنُقَلِّبُهُمْwanuqallibuhumاور ہم الٹا پلٹا رہے تھے ان کو
- مادہ
- قلب
- اصل لفظ
- قَلَّبُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ذَاتَdhātatoمطلب (انگریزی میں)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْيَمِينِl-yamīniدائیں جانب
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- يَمِين
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَذَاتَwadhātaand toمطلب (انگریزی میں)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- ٱلشِّمَالِl-shimāliاور بائیں جانب
- مادہ
- شمل
- اصل لفظ
- شِمال
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَكَلْبُهُمwakalbuhumاور ان کا کتا
- مادہ
- كلب
- اصل لفظ
- كَلْب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · اسم · ضمیرِ شخصی
- بَٰسِطٌbāsiṭunپھیلائے ہوئے تھا
- مادہ
- بسط
- اصل لفظ
- باسِط
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ذِرَاعَيْهِdhirāʿayhiدونوں ہاتھ اپنے
- مادہ
- ذرع
- اصل لفظ
- ذِراع
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْوَصِيدِbil-waṣīdiدہلیز پر
- مادہ
- وصد
- اصل لفظ
- وَصِيد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- لَوِlawiاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- ٱطَّلَعْتَiṭṭalaʿtaتم جھانکتے
- مادہ
- طلع
- اصل لفظ
- طَلَعَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- لَوَلَّيْتَlawallaytaالبتہ پیٹھ پھیر لیتے
- مادہ
- ولي
- اصل لفظ
- وَلَّى
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنْهُمْmin'humان سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- فِرَارًاfirāranبھاگتے ہوئے
- مادہ
- فرر
- اصل لفظ
- فِرار
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَلَمُلِئْتَwalamuli'taاور البتہ تم بھر دیئے جاتے
- مادہ
- ملا
- اصل لفظ
- مُلِئَتْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنْهُمْmin'humان سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- رُعْبًاruʿ'banرعب/خوف کی وجہ سے
- مادہ
- رعب
- اصل لفظ
- رُعْب
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
ایک آنکھ بند ایک کھلی یہ سو رہے ہیں لیکن دیکھنے والا انہیں بیدار سمجھتا ہے کیونکہ ان کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں۔ مذکور ہے کہ بھیڑیا جب سوتا ہے تو ایک آنکھ بند رکھتا ہے، ایک کھلی ہوتی ہے پھر اسے بند کر کے اسے کھول دیتا ہے چناچہ کسی شاعر نے کہا ہے۔ ینام باحدی مقلتیہ ویتقی باخری الرزایا فہو یقطان نائم جانوروں اور کیڑوں مکوڑوں اور دشمنوں سے بچانے کے لئے تو اللہ نے نیند میں بھی ان کی آنکھیں کھلی رکھی ہیں اور زمین نہ کھاجائے، کروٹیں گل نہ جائیں اس لئے اللہ تعالیٰ انہیں کروٹیں بدلوا دیتا ہے، کہتے ہیں سال بھر میں دو مرتبہ کروٹ بدلتے ہیں۔ ان کا کتا بھی انگنائی میں دروازے کے پاس مٹی میں چوکھٹ کے قریب بطور پہریدار کے بازو زمین پر ٹکاتے ہوئے بیٹھا ہوا ہے دروازے کے باہر اس لئے ہے کہ جس گھر میں کتا تصویر جنبی اور کافر شخص ہو اس گھر میں فرشتے نہیں جاتے۔ جیسے کہ ایک حسن حدیث میں وارد ہوا ہے۔ اس کتے کو بھی اسی حالت میں نیند آگئی ہے۔ سچ ہے بھلے لوگوں کی صحبت بھی بھلائی پیدا کرتی ہے دیکھئے نا اس کتے کی کتنی شان ہوگئی کہ کلام اللہ میں اس کا ذکر آیا۔ کہتے ہیں کہ ان میں سے کسی کا یہ شکاری کتا پلا ہوا تھا۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ بادشاہ کے باورچی کا یہ کتا تھا۔ چونکہ وہ بھی ان کے ہم مسلک تھے۔ ان کے ساتھ ہجرت میں تھے۔ ان کا کتا ان کے پیچھے لگ گیا تھا۔ واللہ اعلم۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے ہاتھوں حضرت ذبیح اللہ کے بدلے جو مینڈھا ذبح ہوا اس کا نام جریر تھا۔ حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو جس ہدہد نے ملکہ سبا کی خبر دی تھی اس کا نام عنفر تھا اور اصحاب کہف کے اس کتے کا نام قطیر تھا اور بنی اسرائیل نے جس بچھڑے کی پوجا شروع کی تھی اس کا نام مہموت تھا۔ حضرت آدم (علیہ السلام) بہشت بریں سے ہند میں اترے تھے، حضرت حواجدہ میں ابلیس دشت بیسان میں اور سانپ اصفہان میں۔ ایک قول ہے کہ اس کتے کا نام حمران تھا۔ نیز اس کتے کے رنگ میں بھی بہت سے اقوال ہیں، لیکن ہمیں حیرت ہے کہ اس سے کیا نتیجہ ؟ کیا فائدہ ؟ کیا ضرورت ؟ بلکہ عجب نہیں کہ ایسی بحثیں ممنوع ہوں۔ اس لئے کہ یہ تو آنکھیں بند کر کے پتھر پھینکنا ہے بےدلیل زبان کھولنا ہے۔ پھر فرماتا ہے کہ ہم نے انہیں وہ رعب دیا ہے کہ کوئی انہیں دیکھ ہی نہیں سکتا یہ اس لئے کہ لوگ ان کا تماشہ نہ بنالیں کوئی جرات کر کے ان کے پاس نہ چلا جائے کوئی انہیں ہاتھ نہ لگا سکے وہ آرام اور چین سے جب تک حکمت الہی متقضی ہے باآرام سوتے رہیں۔ جو انہیں دیکھتا ہے مارے رعب کے کلیجہ تھر تھرا جاتا ہے۔ اسی وقت الٹے پیروں واپس لوٹتا ہے، انہیں نظر بھر کر دیکھنا بھی ہر ایک کے لئے محال ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir