الكهف ⁦۱۸:۱۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۹۴ · پارہ ۱۵

فَضَرَبۡنَا عَلَىٰٓ ءَاذَانِهِمۡ فِي ٱلۡكَهۡفِ سِنِينَ عَدَدٗا

Fadarabna AAala athanihimfee alkahfi sineena AAadada

تراجم

پس ہم نے ان کے کانوں پر گنتی کے کئی سال تک اسی غار میں پردے ڈال دیئے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی کانوں پر پردے ڈال کر ان کے کانوں کو بند کر دیا تاکہ باہر کی آوازوں سے ان کی نیند میں خلل نہ پڑے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم نے انہیں گہری نیند سلا دیا۔

چنا نچہ ہم نے ان کے کانوں کو تھپکی دے کر کئی سال تک ان کو غار میں سلائے رکھا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : کانوں پر تھپکی دینا عربی کا ایک محاورہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ گہری نیند طاری کردی۔ وجہ یہ ہے کہ نیند کے شروع میں کان آوازیں سنتے رہتے ہیں، اور ان کا سننا اسی وقت بند ہوتا ہے جب نیند گہری ہوگئی ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَضَرَبْنَاfaḍarabnāتو تھپکا ہم نے/ مارا ہم نے
    مادہ
    ضرب
    اصل لفظ
    ضَرَبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. عَلَىٰٓʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. ءَاذَانِهِمْādhānihimان کے کانوں
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    أُذُن
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. ٱلْكَهْفِl-kahfiغار
    مادہ
    كهف
    اصل لفظ
    كَهْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. سِنِينَsinīnaکئی سال
    مادہ
    سنو
    اصل لفظ
    سِنِين
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. عَدَدًاʿadadanتعداد میں
    مادہ
    عدد
    اصل لفظ
    عَدَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پس ہم نے ان کے کانوں پر گنتی کے کئی سال اسی غار میں پردے ڈال دیئے (١)۔ ١١۔١ یعنی کانوں پر پردے ڈال کر ان کے کانوں کو بند کر دیا تاکہ باہر کی آوازوں سے ان کی نیند میں خلل نہ پڑے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم نے انہیں گہری نیند سلا دیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan