الكهف ⁦۱۸:۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۹۴ · پارہ ۱۵

إِذۡ أَوَى ٱلۡفِتۡيَةُ إِلَى ٱلۡكَهۡفِ فَقَالُواْ رَبَّنَآ ءَاتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحۡمَةٗ وَهَيِّئۡ لَنَا مِنۡ أَمۡرِنَا رَشَدٗا 

Ith awa alfityatu ilaalkahfi faqaloo rabbana atina minladunka rahmatan wahayyi/ lana min amrinarashada

تراجم

ان چند نوجوانوں نے جب غار میں پناه لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راه یابی کو آسان کردے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ وہی نوجوان ہیں جنہیں اصحاب کہف کہا گیا، (تفصیل آگے آرہی ہے) انہوں نے جب اپنے دین کو بچاتے ہوئے غار میں پناہ لی تو یہ دعا مانگی۔ اصحاب کہف کے اس قصے میں نوجوانوں کے لئے بڑا سبق ہے، آج کل کے نوجوانوں کا بیشتر وقت فضولیات میں برباد ہوتا ہے اور اللہ کی طرف کوئی توجہ نہیں۔ کاش! آج کے مسلمان نوجوان اپنی جوانیوں کو اللہ کی عبادت میں صرف کریں۔

یہ اس وقت کا ذکر ہے جب ان نوجوانوں نے غار میں پناہ لی تھی اور (اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے) کہا تھا کہ : اے ہمارے پروردگار ہم پر خاص اپنے پاس سے رحمت نازل فرمایے، اور ہماری اس صورت حال میں ہمارے لیے بھلائی کا راستہ مہیا فرما دیجیے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْidhجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  2. أَوَىawāپناہ لی
    مادہ
    اوي
    اصل لفظ
    أَوَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلْفِتْيَةُl-fit'yatuچند نوجوانوں نے
    مادہ
    فتي
    اصل لفظ
    فِتْيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. إِلَىilāکی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. ٱلْكَهْفِl-kahfiغار
    مادہ
    كهف
    اصل لفظ
    كَهْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. فَقَالُوا۟faqālūتو کہنے لگے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. رَبَّنَآrabbanāاے ہمارے رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. ءَاتِنَاātināدے ہم کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. لَّدُنكَladunkaاپنے پاس
    مادہ
    لدن
    اصل لفظ
    لَدُن
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. رَحْمَةًraḥmatanرحمت
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. وَهَيِّئْwahayyiاور مہیا کر
    مادہ
    هيا
    اصل لفظ
    يُهَيِّئْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  13. لَنَاlanāہمارے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  14. مِنْminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. أَمْرِنَاamrināہمارے معاملے
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  16. رَشَدًاrashadanرہنمائی
    مادہ
    رشد
    اصل لفظ
    رَشَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ان چند نو جوانوں نے جب غار میں پناہ لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کر دے (١)۔ ١٠۔١ یہ وہی نوجوان ہیں جنہیں اصحاب کہف کہا گیا، (تفصیل آگے آرہی ہے) انہوں نے جب اپنے دین کو بچاتے ہوئے غار میں پناہ لی تو یہ دعا مانگی۔ اصحاب کہف کے اس قصے میں نوجوانوں کے لئے بڑا سبق ہے، آجکل کے نوجوانوں کا بیشتر وقت فضولیات میں برباد ہوتا ہے اور اللہ کی طرف کوئی توجہ نہیں۔ کاش! آج کے مسلمان نوجوان اپنی جوانیوں کو اللہ کی عبادت میں صرف کریں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan