الكهف ⁦۱۸:۱۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۹۴ · پارہ ۱۵

ثُمَّ بَعَثۡنَٰهُمۡ لِنَعۡلَمَ أَيُّ ٱلۡحِزۡبَيۡنِ أَحۡصَىٰ لِمَا لَبِثُوٓاْ أَمَدٗا

Thumma baAAathnahum linaAAlama ayyualhizbayni ahsa lima labithoo amada

تراجم

پھر ہم نے انہیں اٹھا کھڑا کیا کہ ہم یہ معلوم کرلیں کہ دونوں گروه میں سے اس انتہائی مدت کو جو انہوں نے گزاری کس نے زیاده[1] یاد رکھی ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ان دو گروہوں سے مراد اختلاف کرنے والے لوگ ہیں۔ یہ یا تو اسی دور کے لوگ تھے جن کے درمیان ان کی بابت اختلاف ہوا، یا عہد رسالت کے مومن و کافر مراد ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ یہ اصحاب کہف ہی ہیں ان کے دو گروہ بن گئے تھے۔ ایک کہتا تھا ہم اتنا عرصہ سوئے رہے، دوسرا، اس کی نفی کرتا اور فریق اول سے کم و بیش مدت بتلاتا۔

پھر ہم نے ان کو جگایا تاکہ یہ دیکھیں کہ ان کے دو گروہوں میں سے کون سا گروہ اپنے سوئے رہنے کی مدت کا زیادہ صحیح شمار کرتا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : آگے آرہا ہے کہ جب یہ لوگ بیدار ہوئے تو آپس میں گفتگو کرنے لگے کہ وہ کتنی دیر سوئے ہیں۔ اسی کی طرف اشارہ ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. بَعَثْنَٰهُمْbaʿathnāhumاٹھایا ہم نے ان کو
    مادہ
    بعث
    اصل لفظ
    بَعَثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. لِنَعْلَمَlinaʿlamaتاکہ ہم جان لیں
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  4. أَىُّayyuکون سا
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    أَيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  5. ٱلْحِزْبَيْنِl-ḥiz'bayniدو گروہوں میں سے
    مادہ
    حزب
    اصل لفظ
    حِزْب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. أَحْصَىٰaḥṣāزیادہ گننے والا ہے
    مادہ
    حصي
    اصل لفظ
    أَحْصَى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. لِمَاlimāواسطے اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  8. لَبِثُوٓا۟labithūوہ ٹھہرے رہے
    مادہ
    لبث
    اصل لفظ
    لَبِثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. أَمَدًاamadanمدت کو
    مادہ
    امد
    اصل لفظ
    أَمَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پھر ہم نے انہیں اٹھا کھڑا کیا کہ ہم یہ معلوم کرلیں کہ دونوں گروہ میں سے اس انتہائی مدت کو جو انہوں نے گزاری کس نے زیادہ (١) یاد رکھا ١٢۔١ ان دو گروہوں سے مراد اختلاف کرنے والے لوگ ہیں۔ یہ یا تو اسی دور کے لوگ تھے جن کے درمیان ان کی بابت اختلاف ہوا، یا عہد رسالت کے مومن و کافر مراد ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ یہ اصحاب کہف ہی ہیں ان کے دو گروہ بن گئے تھے۔ ایک کہتا تھا ہم اتنا عرصہ سوئے رہے، دوسرا، اس کی نفی کرتا اور فریق اول سے کم و بیش مدت بتلاتا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan