الإسراء ۱۷:۳۰
إِنَّ رَبَّكَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا
Inna rabbaka yabsutu arrizqaliman yashao wayaqdiru innahu kana biAAibadihikhabeeran baseera
تراجم
یقیناً تیرا رب جس کے لئے چاہے روزی کشاده کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ[1] ۔ یقیناً وه اپنے بندوں سے باخبر اور خوب دیکھنے واﻻ ہے.
- اس میں اہل ایمان کے لئے تسلی ہے کہ ان کے پاس وسائل رزق کی فروانی نہیں ہے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے اللہ کے ہاں ان کا مقام نہیں ہے بلکہ یہ رزق کی وسعت یا کمی، اس کا تعلق اللہ کی حکمت و مصلحت سے ہے جسے صرف وہی جانتا ہے۔ وہ اپنے دشمنوں کو قارون بنا دے اور اپنوں کو اتنا ہی دے کہ جس سے یہ مشکل وہ اپنا گذارہ کر سکیں۔ یہ اس کی مشیت ہے۔ جس کو وہ زیادہ دے، وہ اس کا محبوب نہیں، اور وہ قوت لا یموت کا مالک اس کا مبغوض نہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت عطا فرما دیتا ہے، اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگی پیدا کردیتا ہے۔ یقین رکھو کہ وہ اپنے بندوں کے حالات سے اچھی طرح باخبر ہے، انہیں پوری طرح دیکھ رہا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- رَبَّكَrabbakaرب تیرا
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- يَبْسُطُyabsuṭuپھیلاتا ہے
- مادہ
- بسط
- اصل لفظ
- بَسَطَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلرِّزْقَl-riz'qaرزق کو
- مادہ
- رزق
- اصل لفظ
- رِزْق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لِمَنlimanجس کے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- يَشَآءُyashāuوہ چاہتا ہے
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- وَيَقْدِرُwayaqdiruاور تنگ کردیتا ہے
- مادہ
- قدر
- اصل لفظ
- قَدَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- كَانَkānaہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِعِبَادِهِۦbiʿibādihiاپنے بندوں کے ساتھ
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبْد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- خَبِيرًۢاkhabīranخبر رکھنے والا،
- مادہ
- خبر
- اصل لفظ
- خَبِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَصِيرًاbaṣīranدیکھنے والا
- مادہ
- بصر
- اصل لفظ
- بَصِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
یقیناً تیرا رب جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ (١) یقیناً وہ اپنے بندوں سے باخبر اور خوب دیکھنے والا ہے ٣٠۔١ اس میں اہل ایمان کے لئے تسلی ہے کہ ان کے پاس وسائل رزق کی فروانی نہیں ہے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے اللہ کے ہاں ان کا مقام نہیں ہے بلکہ یہ رزق کی وسعت یا کمی، اس کا تعلق اللہ کی حکمت و مصلحت سے ہے جسے صرف وہی جانتا ہے۔ وہ اپنے دشمنوں کو قارون بنا دے اور اپنوں کو اتنا ہی دے کہ جس سے یہ مشکل وہ اپنا گذارہ کر سکیں۔ یہ اس کی مشیت ہے۔ جس کو وہ زیادہ دے، وہ اس کا محبوب نہیں، اور وہ قوت لا یموت کا مالک اس کا مبغوض نہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan