الإسراء ۱۷:۳۱
وَلَا تَقۡتُلُوٓاْ أَوۡلَٰدَكُمۡ خَشۡيَةَ إِمۡلَٰقٖۖ نَّحۡنُ نَرۡزُقُهُمۡ وَإِيَّاكُمۡۚ إِنَّ قَتۡلَهُمۡ كَانَ خِطۡـٔٗا كَبِيرٗا
Wala taqtuloo awladakumkhashyata imlaqin nahnu narzuquhum wa-iyyakuminna qatlahum kana khit-an kabeera
تراجم
اور مفلسی کے خوف سے اپنی اوﻻد کو نہ مار ڈالو، ان کو اور تم کو ہم ہی روزی دیتے ہیں۔ یقیناً ان کا قتل کرنا کبیره گناه ہے.[1]
- یہ آیت سورۃ الا نعام 151 میں بھی گزر چکی ہے، حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے شرک کے بعد جس گناہ کو سب سے بڑا قرار دیا وہ یہی ہے کہ «أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ» ۔ (صحيح بخاري- تفسير سورة البقرة، وكتاب الأدب، مسلم، كتاب التوحيد، باب فلا تجعلوا لله أندادا) ”کہ تو اپنی اولاد اس ڈر سے قتل کردے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی“۔ آج کل قتل اولاد کا گناہ عظیم طریقے سے خاندانی منصوبہ بندی کے حسین عنوان سے پوری دنیا میں ہو رہا ہے اور مرد حضرات ”بہتر تعلیم و تربیت“ کے نام پر اور خواتین اپنے ”حسن“ کو برقرار رکھنے کے لئے اس جرم کا عام ارتکاب کر رہی ہیں۔ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهُ۔
اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرو۔ [1] ہم انہیں بھی رزق دیں گے، اور تمہیں بھی۔ یقین جانو کہ ان کو قتل کرنا بڑی بھاری غلطی ہے۔
- : مشرکین عرب بعض اوقات تو لڑکیوں کو اس لئے دفن کردیتے تھے کہ اپنے گھر میں لڑکی کے وجود ہی کو وہ باعث شرم سمجھتے تھے، اس کے علاوہ بعض مرتبہ اولاد کو اس لئے قتل کردیتے تھے کہ ان کو کھلانے سے مفلس ہوجانے کا احتمال تھا۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نہی
- تَقْتُلُوٓا۟taqtulūتم قتل کرو
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَوْلَٰدَكُمْawlādakumاپنی اولاد کو
- مادہ
- ولد
- اصل لفظ
- وَلَد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- خَشْيَةَkhashyataخوف سے
- مادہ
- خشي
- اصل لفظ
- خَشْيَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِمْلَٰقٍim'lāqinمفلسی کے
- مادہ
- ملق
- اصل لفظ
- إِمْلاق
- قسمِ کلمہ
- اسم
- نَّحْنُnaḥnuہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- نَرْزُقُهُمْnarzuquhumہم رزق دیتے ہیں ان کو
- مادہ
- رزق
- اصل لفظ
- رَزَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَإِيَّاكُمْwa-iyyākumاور تم کو (بھی)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِيّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- قَتْلَهُمْqatlahumان کا قتل کرنا
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتْل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- كَانَkānaہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- خِطْـًٔاkhiṭ'anخطا
- مادہ
- خطا
- اصل لفظ
- خِطْء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- كَبِيرًاkabīranبہت بڑی
- مادہ
- كبر
- اصل لفظ
- كَبِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
قتل اولاد کی مذمت دیکھو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بہ نسبت ان کے ماں باپ کے بھی زیادہ مہربان ہے۔ ایک طرف ماں باپ کو حکم دیتا ہے کہ اپنا مال اپنے بچوں کو بطور ورثے کے دو اور دوسری جانب فرماتا ہے کہ انہیں مار نہ ڈالا کرو۔ جاہلیت کے لوگ نہ تو لڑکیوں کو ورثہ دیتے تھے نہ ان کا زندہ رکھنا پسند کرتے تھے بلکہ دختر کشی ان کی قوم کا ایک عام رواج تھا۔ قرآن اس نافرجام رواج کی تردید کرتا ہے کہ یہ خیال کس قدر بودا ہے کہ انہیں کھلائیں گے کہاں سے ؟ کسی کی روزی کسی کے ذمہ نہیں سب کا روزی رساں اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ سورة انعام میں فرمایا آیت ( وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَوْلَادَكُمْ خَشْـيَةَ اِمْلَاقٍ ۭ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَاِيَّاكُمْ ۭ اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِيْرًا 31) 17 ۔ الإسراء :31) فقیری اور تنگ دستی کے خوف سے اپنی اولاد کی جان نہ لیا کرو۔ تمہیں اور انہیں روزیاں دینے والے ہم ہیں۔ ان کا قتل جرم عظیم اور گناہ کبیرہ ہے۔ خطا کی دوسری قرأت خطا ہے دونوں کے معنی ایک ہی ہیں۔ بخاری و مسلم میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ تو کسی کو اللہ کا شریک ٹھیرائے حالانکہ اسی اکیلے نے تجھے پیدا کیا ہے۔ میں نے پوچھا اس کے بعد ؟ فرمایا یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالے کہ وہ تیرے ساتھ کھائیں گے۔ میں نے کہا اس کے بعد ؟ فرمایا یہ کہ تو اپنی پڑوسن سے زنا کاری کرے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir