ابراهيم ⁦۱۴:۴۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۰ · پارہ ۱۳

وَلَا تَحۡسَبَنَّ ٱللَّهَ غَٰفِلًا عَمَّا يَعۡمَلُ ٱلظَّٰلِمُونَۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمۡ لِيَوۡمٖ تَشۡخَصُ فِيهِ ٱلۡأَبۡصَٰرُ

Wala tahsabanna Allahaghafilan AAamma yaAAmalu aththalimoonainnama yu-akhkhiruhum liyawmin tashkhasu feehial-absar

تراجم

ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وه تو انہیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی ره جائیں گی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی قیامت کی ہولناکیوں کی وجہ سے۔ اگر دنیا میں اگر اللہ نے کسی کو زیادہ مہلت دے دی اور اس کے مرنے تک اس کا مواخذہ نہیں کیا تو قیامت کے دن تو وہ مواخذہ الٰہی سے نہیں بچ سکے گا، جو کافروں کے لئے اتنا ہولناک دن ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔

اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں، اللہ اس سے غافل ہے۔ [1] وہ تو ان لوگوں کو اس دن تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : پیچھے یہ فرمایا گیا تھا کہ ان ظالموں نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کر کے اپنی قوم کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا ہے اس پر کسی کے دل میں یہ خیال ہوسکتا تھا کہ دنیا میں تو یہ لوگ ترقی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس خیال کا جواب ان آیتوں میں دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ڈھیل دے رکھی ہے اور بالآخر یہ ایک ہولناک عذاب میں پکڑے جائیں گے۔ اس وقت ہیبت سے ان کا جو حال ہوگا اس کی تفصیل انتہائی بلیغ اسلوب میں بیان فرمائی گئی ہے جس کی تاثیر کو کسی ترجمے کے ذریعے دوسری زبان میں منتقل نہیں کیا جاسکتا۔ اور اگرچہ یہ انجام براہ راست تو مکہ مکرمہ کے کافروں کا بیان فرمایا گیا ہے لیکن الفاظ عام ہیں اور جب کبھی ظالم لوگ بڑھتے چڑھتے نظر آئیں تو ان پر بھی یہ آیات پوری طرح صادق آتی ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. تَحْسَبَنَّtaḥsabannaتم سمجھو
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حَسِبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید
  3. ٱللَّهَl-lahaاللہ کو
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. غَٰفِلًاghāfilanغافل
    مادہ
    غفل
    اصل لفظ
    غافِل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. عَمَّاʿammāاس سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  6. يَعْمَلُyaʿmaluعمل کرتے ہیں
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمِلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. ٱلظَّٰلِمُونَl-ẓālimūnaظالم لوگ
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظالِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. إِنَّمَاinnamāبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · حرفِ کاف
  9. يُؤَخِّرُهُمْyu-akhiruhumوہ ڈھیل دے رہا ہے ان کو
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    أَخَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. لِيَوْمٍliyawminایک دن کے لئے
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  11. تَشْخَصُtashkhaṣuپتھر جائیں گی
    مادہ
    شخص
    اصل لفظ
    تَشْخَصُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. فِيهِfīhiاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. ٱلْأَبْصَٰرُl-abṣāruنگاہیں
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ہولناک منظر ہوگا کوئی یہ نہ سمجھے کہ برائی کرنے والوں کی برائی کا اللہ کو علم ہی نہیں اس لئے یہ دنیا میں پھل پھول رہے ہیں، نہیں اللہ ایک ایک کے ایک ایک گھڑی کے برے بھلے اعمال سے بخوبی واقف ہے یہ ڈھیل خود اسکی دی ہوئی ہے کہ یا تو اس میں واپس ہوجائے یا پھر گناہوں میں بڑھ جائے یہاں تک کہ قیامت کا دن آجائے۔ جس دن کی ہولناکیاں آنکھیں پتھرا دیں گی، دیدے چڑھا دیں گی، سر اٹھائے پکارنے والے کی آواز کی طرف دوڑے چلے جائیں گے، کہیں ادھر ادھر نہ ہوں گے۔ سب کے سب پورے اطاعت گزار بن جائیں گے، دوڑے بھاگے حضور کی حاضری کیلئے بےتابانہ آئیں گے، آنکھیں نیچے کو نہ جھکیں گی، گھبراہٹ اور فکر کے مارے پلک سے پلک نہ جھپکے گی۔ دلوں کا یہ حال ہوگا کہ گویا اڑے جاتے ہیں۔ خالی پڑے ہیں۔ خوف کے سوا کوئی چیز نہیں۔ وہ حلقوم تک پہنچے ہوئے ہیں، اپنی جگہ سے ہٹے ہوئے ہیں، دہشت سے خراب ہو رہے ہیں۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir