ابراهيم ۱۴:۴۱
رَبَّنَا ٱغۡفِرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ يَوۡمَ يَقُومُ ٱلۡحِسَابُ
Rabbana ighfir lee waliwalidayyawalilmu/mineena yawma yaqoomu alhisab
تراجم
اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش[1] اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے.
- حضرت ابراہیم (عليه السلام) نے یہ دعا اس وقت کی جب کہ ابھی ان پر اپنے ماں باپ کا عَدُوُّ الله ِ ہونا واضح نہیں ہوا تھا، جب یہ واضح ہوگیا کہ میرا باپ اللہ کا دشمن ہے تو اس سے اظہار سبکدوشی کر دیا۔ اس لئے کہ مشرکین کے لئے دعا کرنا جائز نہیں چاہے وہ قرابت قریبہ ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔
اس دن میری بھی مغفرت فرمائیے میرے والدین کی بھی، [1] اور ان سب کی بھی جو ایمان رکھتے ہیں۔
- : یہاں یہ شبہ ہوسکتا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ کا باپ آزر تو کافر تھا اس کے لیے آپ نے مغفرت کی دعا کیسے فرمائی جواب یہ ہے کہ جس وقت یہ دعا فرمائی ہوسکتا ہے کہ اس کے کفر کی حالت میں مرنے کی آپ کو خبر نہ ہوئی ہو۔ لہذا دعا کا مطلب یہ ہوا کہ اس کو ایمان کی توفیق مل جائے۔ جو اس کے لیے مغفرت کا سبب ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس وقت تک آپ کو مشرک باپ کے لیے دعا کرنے سے منع نہ فرمایا گیا ہو۔
لفظ بہ لفظ
- رَبَّنَاrabbanāاے ہمارے رب
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ٱغْفِرْigh'firبخش دے
- مادہ
- غفر
- اصل لفظ
- غَفَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لِىlīمجھ کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَلِوَٰلِدَىَّwaliwālidayyaاور میرے والدین کو
- مادہ
- ولد
- اصل لفظ
- والِدَي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار · اسم
- وَلِلْمُؤْمِنِينَwalil'mu'minīnaاور مومنوں کو
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- مُؤْمِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- يَوْمَyawmaجس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَقُومُyaqūmuقائم ہو
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قامَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْحِسَابُl-ḥisābuحساب
- مادہ
- حسب
- اصل لفظ
- حِساب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی (۱) بخش اور دیگر مومنوں کو بھی جس دن حساب ہونے لگے۔ ٤١۔١ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ دعا اس وقت کی جب کہ ابھی ان پر اپنے ماں باپ کا عَدُوُّاللّٰہِ ہونا واضح نہیں ہوا تھا، جب یہ واضح ہوگیا کہ میرا باپ اللہ کا دشمن ہے تو اس سے اظہار سبکدوشی کر دیا۔ اس لئے کہ مشرکین کے لئے دعا کرنا جائز نہیں چاہے وہ قرابت قریبہ ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan