ابراهيم ⁦۱۴:۴۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۱ · پارہ ۱۳

مُهۡطِعِينَ مُقۡنِعِي رُءُوسِهِمۡ لَا يَرۡتَدُّ إِلَيۡهِمۡ طَرۡفُهُمۡۖ وَأَفۡـِٔدَتُهُمۡ هَوَآءٞ

MuhtiAAeena muqniAAee ruoosihim layartaddu ilayhim tarfuhum waaf-idatuhum hawa/

تراجم

وه اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑ بھاگ کر رہے ہوں گے[1] ، خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں نہ لوٹیں گی اور ان کے دل خالی اور اڑے ہوئے ہوں گے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مُهْطِعِينَ، تیزی سے دوڑ رہے ہونگے۔ دوسرے مقام پر فرمایا، مھطعین الی الداع۔ القمر بلانے والے کی طرف دوڑیں گے اور حیرت سے ان کے سر اٹھے ہوئے ہونگے۔
  2. جو ہولناکیاں وہ دیکھیں گے اور جو فکر اور خوف اپنے بارے میں انہیں ہوگا، ان کے پیش نظر ان کی آنکھیں ایک لمحہ کے لئے بھی پست نہیں ہونگی اور کثرت خوف سے ان کے دل گرے ہوئے اور خالی ہونگے۔

دوسروں کو اوپر اٹھائے دوڑ رہے ہوں گے، ان کی نگاہیں جھپکنے کو واپس نہیں آئیں گی [1] اور ان کے دل (بدحواسی میں) اڑے جارہے ہوں گے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی جو ہولناک انجام ان کے سامنے ہوگا۔ اس کی وجہ سے وہ ٹکٹکی باندھ کر ایک ہی طرف دیکھ رہے ہوں گے اور پلک جھپکانے کی جو صلاحیت دنیا میں تھی وہ ان کے پاس اس وقت واپس نہیں آئے گی

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مُهْطِعِينَmuh'ṭiʿīnaتیزی سے دوڑنے والے ہوں گے
    مادہ
    هطع
    اصل لفظ
    مُهْطِع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. مُقْنِعِىmuq'niʿīاوپر کو سر اٹھانے والے ہوں گے
    مادہ
    قنع
    اصل لفظ
    مُقْنِعِي
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. رُءُوسِهِمْruūsihimاپنے سروں کو
    مادہ
    راس
    اصل لفظ
    رَأْس
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  5. يَرْتَدُّyartadduلوٹے گی
    مادہ
    ردد
    اصل لفظ
    ارْتَدَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. إِلَيْهِمْilayhimان کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. طَرْفُهُمْṭarfuhumان کی نگاہ
    مادہ
    طرف
    اصل لفظ
    طَرْف
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. وَأَفْـِٔدَتُهُمْwa-afidatuhumاور ان کے دل
    مادہ
    فاد
    اصل لفظ
    فُؤاد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  9. هَوَآءٌhawāonخالی ہوں گے/ اڑتے ہوں گے
    مادہ
    هوي
    اصل لفظ
    هَواء
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

وہ اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑ بھاگ رہے ہونگے (١) خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں نہ لوٹیں گی اور ان کے دل خالی اور اڑے ہوئے ہونگے (٢)۔ ٤٣۔١ مھطعین۔ تیزی سے دوڑ رہے ہونگے۔ دوسرے مقام پر فرمایا، مھطعین الی الداع۔ القمر بلانے والے کی طرف دوڑیں گے اور حیرت سے ان کے سر اٹھے ہوئے ہونگے۔ ٤٣۔٢ جو ہولناکیاں وہ دیکھیں گے اور جو فکر اور خوف اپنے بارے میں انہیں ہوگا، ان کے پیش نظر ان کی آنکھیں ایک لمحہ کے لئے بھی پست نہیں ہونگی اور کثرت خوف سے ان کے دل گرے ہوئے اور خالی ہونگے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan