ابراهيم ⁦۱۴:۳۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۹ · پارہ ۱۳

وَجَعَلُواْ لِلَّهِ أَندَادٗا لِّيُضِلُّواْ عَن سَبِيلِهِۦۗ قُلۡ تَمَتَّعُواْ فَإِنَّ مَصِيرَكُمۡ إِلَى ٱلنَّارِ 

WajaAAaloo lillahi andadanliyudilloo AAan sabeelihi qul tamattaAAoo fa-inna maseerakumila annar

تراجم

انہوں نے اللہ کے ہمسر بنالیے کہ لوگوں کو اللہ کی راه سے بہکائیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ خیر مزے کرلو تمہاری بازگشت تو آخر جہنم ہی ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ تہدید و توبیخ ہے کہ دنیا میں تم جو کچھ چاہو کر لو، مگر کب تک؟ بالآخر تمہارا ٹھکانا جہنم ہے۔

اور انہوں نے اللہ کے ساتھ (اس کی خدائی میں) کچھ شریک بنا لیے، تاکہ لوگوں کو اس کے راستے سے گمراہ کریں۔ ان سے کہو کہ : (تھوڑے سے) مزے اڑا لو، کیونکہ آخر کار تمہیں جانا دوزخ ہی کی طرف ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَعَلُوا۟wajaʿalūاور انہوں نے بنالئے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. لِلَّهِlillahiاللہ کے لئے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  3. أَندَادًاandādanکچھ شریک
    مادہ
    ندد
    اصل لفظ
    أَنداد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لِّيُضِلُّوا۟liyuḍillūتاکہ وہ بھٹکادیں
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    أَضَلَّ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. سَبِيلِهِۦsabīlihiاس کے راستے (سے)
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. قُلْqulکہہ دیجئے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. تَمَتَّعُوا۟tamattaʿūفائدہ اٹھا لو
    مادہ
    متع
    اصل لفظ
    تَمَتَّعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. فَإِنَّfa-innaتو بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نصب
  10. مَصِيرَكُمْmaṣīrakumتمہارا لوٹنا
    مادہ
    صير
    اصل لفظ
    مَصِير
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. إِلَىilāطرف ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. ٱلنَّارِl-nāriآگ کی
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    نار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

انہوں نے اللہ کے ہمسر بنا لئے کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ خیر مزے کر لو تمہاری باز گشت تو آخر جہنم ہی ہے (١)۔ ٣٠۔١ یہ تہدید و توبیخ ہے کہ دنیا میں تم جو کچھ چاہو کر لو، مگر کب تک؟ بالآخر تمہارا ٹھکانا جہنم ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan