الرعد ⁦۱۳:۴۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۴ · پارہ ۱۳

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا نَأۡتِي ٱلۡأَرۡضَ نَنقُصُهَا مِنۡ أَطۡرَافِهَاۚ وَٱللَّهُ يَحۡكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكۡمِهِۦۚ وَهُوَ سَرِيعُ ٱلۡحِسَابِ

Awa lam yaraw anna na/tee al-ardananqusuha min atrafiha wallahuyahkumu la muAAaqqiba lihukmihi wahuwasareeAAu alhisab

تراجم

کیا وه نہیں دیکھتے؟ کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں[1] ، اللہ حکم کرتا ہے کوئی اس کے احکام پیچھے ڈالنے واﻻ نہیں[2]، وه جلد حساب لینے واﻻ ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی عرب کی سرزمین مشرکین پر بتدریج تنگ ہو رہی ہے اور اسلام کو غلبہ عروج حاصل ہو رہا ہے۔
  2. یعنی کوئی اللہ کے حکموں کو رد نہیں کر سکتا۔

کیا ان لوگوں کو یہ حقیقت نظر نہیں آئی کہ ہم ان کی زمین کو چاروں طرف سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں ؟ [1] ہر حکم اللہ دیتا ہے، کوئی نہیں ہے جو اس کے حکم کو توڑ سکے، اور وہ جلد حساب لینے والا ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : مطلب یہ ہے کہ جزیرہ عرب پر مشرکین اور ان کے عقائد کا جو تسلط تھا، وہ رفتہ رفتہ سمٹ رہا ہے، اور مشرکین کے اثر ورسوخ کا دائرہ کار روز بروز کم ہو کر سکڑ رہا ہے، اور اس کی جگہ اسلام کے اثرات پھیل رہے ہیں، یہ ایک تازیانہ ہے جس سے ان مشرکین کو سبق لینا چاہیے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَوَلَمْawalamکیا بھلا نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ زائد · حرفِ نفی
  2. يَرَوْا۟yarawدیکھا انہوں نے
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. أَنَّاannāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  4. نَأْتِىnatīآرہے ہیں
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلْأَرْضَl-arḍaزمین کو
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. نَنقُصُهَاnanquṣuhāہم گھٹا رہے ہیں اس کو
    مادہ
    نقص
    اصل لفظ
    يُنقَصُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. مِنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. أَطْرَافِهَاaṭrāfihāاس کے چاروں طرف
    مادہ
    طرف
    اصل لفظ
    طَرَف
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  10. يَحْكُمُyaḥkumuفیصلہ کرتا ہے
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    حَكَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  12. مُعَقِّبَmuʿaqqibaکوئی لوٹانے والا/ نظر ثانی کرنے والا
    مادہ
    عقب
    اصل لفظ
    مُعَقِّب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. لِحُكْمِهِۦliḥuk'mihiاس کے حکم کی
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    حُكْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  14. وَهُوَwahuwaاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
  15. سَرِيعُsarīʿuجلد لینے والا ہے
    مادہ
    سرع
    اصل لفظ
    سَرِيع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. ٱلْحِسَابِl-ḥisābiحساب
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حِساب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

کیا وہ نہیں دیکھتے؟ کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں (١) اللہ حکم کرتا ہے کوئی اس کے احکام پیچھے ڈالنے والا نہیں (٢) وہ جلد حساب لینے والا ہے۔ ٤١۔١ یعنی عرب کی سرزمین مشرکین پر بتدریج تنگ ہو رہی ہے اور اسلام کو غلبہ عروج حاصل ہو رہا ہے۔ ٤١۔٢ یعنی کوئی اللہ کے حکموں کو رد نہیں کر سکتا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan