يوسف ۱۲:۴۳
وَقَالَ ٱلۡمَلِكُ إِنِّيٓ أَرَىٰ سَبۡعَ بَقَرَٰتٖ سِمَانٖ يَأۡكُلُهُنَّ سَبۡعٌ عِجَافٞ وَسَبۡعَ سُنۢبُلَٰتٍ خُضۡرٖ وَأُخَرَ يَابِسَٰتٖۖ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمَلَأُ أَفۡتُونِي فِي رُءۡيَٰيَ إِن كُنتُمۡ لِلرُّءۡيَا تَعۡبُرُونَ
Waqala almaliku innee arasabAAa baqaratin simanin ya/kuluhunna sabAAun AAijafunwasabAAa sunbulatin khudrin waokhara yabisatinya ayyuha almalao aftoonee fee ru/yaya inkuntum lirru/ya taAAburoon
تراجم
بادشاه نے کہا، میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ سات موٹی تازی فربہ گائیں ہیں جن کو سات ﻻغر دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیاں ہیں ہری ہری اور دوسری سات بالکل خشک۔ اے درباریو! میرے اس خواب کی تعبیر بتلاؤ اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو.
اور (چند سال بعد مصر کے) بادشاہ نے (اپنے درباریوں سے) کہا کہ : میں (خواب میں) کیا دیکھتا ہوں کہ سات موٹی تازی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں، نیز سات خوشے ہرے بھرے ہیں، اور سات اور ہیں جو سوکھے ہوئے ہیں۔ اے درباریو ! اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو تو میرے اس خواب کا مطلب بتاؤ۔
لفظ بہ لفظ
- وَقَالَwaqālaاور کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْمَلِكُl-malikuبادشاہ نے
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مَلِك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- إِنِّىٓinnīبیشک میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- أَرَىٰarāمیں دیکھتا ہوں
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رَأَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- سَبْعَsabʿaسات
- مادہ
- سبع
- اصل لفظ
- سَبْع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَقَرَٰتٍbaqarātinگائیں
- مادہ
- بقر
- اصل لفظ
- بَقَرَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- سِمَانٍsimāninموٹی
- مادہ
- سمن
- اصل لفظ
- سَمِين
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَأْكُلُهُنَّyakuluhunnaکھا رہی ہیں ان کو
- مادہ
- اكل
- اصل لفظ
- أَكَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- سَبْعٌsabʿunسات
- مادہ
- سبع
- اصل لفظ
- سَبْع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- عِجَافٌʿijāfunپتلی
- مادہ
- عجف
- اصل لفظ
- عِجاف
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَسَبْعَwasabʿaاور سات
- مادہ
- سبع
- اصل لفظ
- سَبْع
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- سُنۢبُلَٰتٍsunbulātinبالیاں
- مادہ
- سنبل
- اصل لفظ
- سُنبُلَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- خُضْرٍkhuḍ'rinسرسبز
- مادہ
- خضر
- اصل لفظ
- خُضْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَأُخَرَwa-ukharaاور دوسری
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- يَابِسَٰتٍyābisātinخشک
- مادہ
- يبس
- اصل لفظ
- يابِسَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے اہل
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- أَيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسم · تنبیہ
- ٱلْمَلَأُl-mala-uدربار
- مادہ
- ملا
- اصل لفظ
- مَلَأ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَفْتُونِىaftūnīجواب دو مجھ کو میرے
- مادہ
- فتي
- اصل لفظ
- يُفْتِي
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- رُءْيَٰىَru'yāyaخواب کے بارے میں
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رُءْيا
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- إِنinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- كُنتُمْkuntumہو تم
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لِلرُّءْيَاlilrru'yāخواب کے لیے
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رُءْيا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- تَعْبُرُونَtaʿburūnaتعبیر کرتے
- مادہ
- عبر
- اصل لفظ
- تَعْبُرُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
شاہ مصر کا خواب اور تلاش تعبیر میں یوسف (علیہ السلام) تک رسائی قدرت الٰہی نے یہ مقرر رکھا تھا کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) قید خانے سے بعزت و اکرام پاکیزگی برات اور عصمت کے ساتھ نکلیں۔ اس کے لیے قدرت نے یہ سبب بنایا کہ شاہ مصر نے ایک خواب دیکھا جس سے بھونچکا سا ہوگیا۔ دربار منعقد کیا اور تمام امراء، رؤسا، کاہن، منجم اور علماء کو خواب کی تعبیر بیان کرنے والوں کو جمع کیا۔ اور اپنا خواب بیان کر کے ان سب سے تعبیر دریافت کی۔ لیکن کسی کی سمجھ میں کچھ نہ آیا۔ اور سب نے لاچار ہو کر یہ کہہ کر ٹال دیا کہ یہ کوئی باقاعدہ لائق تعبیر سچا خواب نہیں جس کی تعبیر ہو سکے۔ یہ تو یونہی پریشان خواب مخلوط خیالات اور فضول توہمات کا خاکہ ہے۔ اس کی تعبیر ہم نہیں جانتے۔ اس وقت شاہی ساقی کو حضرت یوسف (علیہ السلام) یاد آگئے کہ وہ تعبیر خواب کے پورے ماہر ہیں۔ اس علم میں ان کو کافی مہارت ہے۔ یہ وہی شخص ہے جو حضرت یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ جیل خانہ بھگت رہا تھا یہ بھی اور اس کا ایک اور ساتھی بھی۔ اسی سے حضرت یوسف (علیہ السلام) نے کہا تھا کہ بادشاہ کے پاس میرا ذکر بھی کرنا۔ لیکن اسے شیطان نے بھلا دیا تھا۔ آج مدت مدید کے بعد اسے یاد آگیا اور اس نے سب کے سامنے کہا کہ اگر آپ کو اس کی تعبیر سننے کا شوق ہے اور وہ بھی صحیح تعبیر تو مجھے اجازت دو ۔ یوسف صدیق (علیہ السلام) جو قید خانے میں ہیں ان کے پاس جاؤں اور ان سے دریافت کر آؤں۔ آپ نے اسے منظور کیا اور اسے اللہ کے محترم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا۔ امتہ کی دوسری قرأت امتہ بھی ہے۔ اس کے معنی بھول کے ہیں۔ یعنی بھول جانے کے بعد اسے حضرت یوسف (علیہ السلام) کا فرمان یاد آیا۔ دربار سے اجازت لے کر یہ چلا۔ قید خانے پہنچ کر اللہ کے نبی ابن نبی ابن نبی ابن نبی (علیہ السلام) سے کہا کہ اے نرے سچے یوسف (علیہ السلام) بادشاہ نے اس طرح کا ایک خواب دیکھا ہے۔ اسے تعبیر کا اشتیاق ہے۔ تمام دربار بھرا ہوا ہے۔ سب کی نگاہیں لگیں ہوئی ہیں۔ آپ مجھے تعبیر بتلا دیں تو میں جا کر انہیں سناؤں اور سب معلوم کرلیں۔ آپ نے نہ تو اسے کوئی ملامت کی کہ تو اب تک مجھے بھولے رہا۔ باوجود میرے کہنے کے تو نے آج تک بادشاہ سے میرا ذکر بھی نہ کیا۔ نہ اس امر کی درخواست کی کہ مجھے جیل خانے سے آزاد کیا جائے بلکہ بغیر کسی تمنا کے اظہار کے بغیر کسی الزام دینے کے خواب کی پوری تعبیر سنا دی اور ساتھ ہی تدبیر بھی بتادی۔ فرمایا کہ سات فربہ گایوں سے مراد یہ ہے کہ سات سال تک برابر حاجت کے مطابق بارش برستی رہے گی۔ خوب ترسالی ہوگی۔ غلہ کھیت باغات خوب پھلیں گے۔ یہی مراد سات ہری بالیوں سے ہے۔ گائیں بیل ہی ہلوں میں جتتے ہیں ان سے زمین پر کھیتی کی جاتی ہے۔ اب ترکیب بھی بتلا دی کہ ان سات برسوں میں جو اناج غلہ نکلے۔ اسے بطور ذخیرے کے جمع کرلینا اور رکھنا بھی بالوں اور خوشوں سمیت تاکہ سڑے گلے نہیں خراب نہ ہو۔ ہاں اپنی کھانے کی ضرورت کے مطابق اس میں سے لے لینا۔ لیکن خیال رہے کہ ذرا سا بھی زیادہ نہ لیا جائے صرف حاجت کے مطابق ہی نکالا جائے۔ ان سات برسوں کے گزرتے ہی اب جو قحط سالیاں شروع ہوں گی وہ برابر سات سال تک متواتر رہیں گی۔ نہ بارش برسے گی نہ پیداوار ہوگی۔ یہی مراد ہے سات دبلی گایوں اور سات خشک خوشوں سے ہے کہ ان سات برسوں میں وہ جمع شدہ ذخیرہ تم کھاتے پیتے رہو گے۔ یاد رکھنا ان میں کوئی غلہ کھیتی نہ ہوگی۔ وہ جمع کردہ ذخیرہ ہی کام آئے گا۔ تم دانے بوؤ گے لیکن پیداوار کچھ بھی نہ ہوگی۔ آپ نے خواب کی پوری تعبیر دے کر ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی سنا دی کہ ان سات خشک سالیوں کے بعد جو سال آئے گا وہ بڑی برکتوں والا ہوگا۔ خوب بارشیں برسیں گی خوب غلے اور کھیتیاں ہوں گی۔ ریل پیل ہوجائے گی اور تنگی دور ہوجائے گی اور لوگ حسب عادت زیتون وغیرہ کا تیل نکالیں گے اور حسب عادت انگور کا شیرہ نچوڑیں گے۔ اور جانوروں کے تھن دودھ سے لبریز ہوجائیں گے کہ خوب دودھ نکالیں پئیں۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir