هود ⁦۱۱:۲۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۴ · پارہ ۱۲

قَالَ يَٰقَوۡمِ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّي وَءَاتَىٰنِي رَحۡمَةٗ مِّنۡ عِندِهِۦ فَعُمِّيَتۡ عَلَيۡكُمۡ أَنُلۡزِمُكُمُوهَا وَأَنتُمۡ لَهَا كَٰرِهُونَ

Qala ya qawmi araaytum inkuntu AAala bayyinatin min rabbee waataneerahmatan min AAindihi faAAummiyat AAalaykum anulzimukumoohawaantum laha karihoon

تراجم

نوح نے کہا، میری قوم والو! مجھے بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کسی دلیل پر ہوا اور مجھے اس نے اپنے پاس کی کوئی رحمت عطا کی ہو[1] ، پھر وه تمہاری نگاہوں میں[2] نہ آئی تو کیا زبردستی میں اسے تمہارے گلے منڈھ دوں، حاﻻنکہ تم اس سے بیزار ہو۔[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. بَيِّنَةٍ سے مراد ایمان و یقین ہے اور رحمت سے مراد نبوت۔ جس سے اللہ تعالٰی نے حضرت نوح (عليه السلام) کو سرفراز کیا تھا۔
  2. یعنی تم اس کے دیکھنے سے اندھے ہوگئے۔ چنانچہ تم نے اس کی قدر پہچانی اور نہ اسے اپنانے پر آمادہ ہوئے، بلکہ اس کو جھٹلایا اور اس کی تکذیب اور رد کے درپے ہوگئے۔
  3. جب یہ بات ہے تو ہدایت و رحمت تمہارے حصے میں کس طرح آ سکتی ہے؟۔

نوح نے کہا : اے میری قوم ! ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے آئی ہوئی ایک روشن ہدایت پر قائم ہوں، اور اس نے مجھے خاص اپنے پاس سے ایک رحمت (یعنی نبوت) عطا فرمائی ہے، پھر بھی وہ تمہیں سجھائی نہیں دے رہی، تو کیا ہم اس کو تم پر زبردستی مسلط کردیں جبکہ تم اسے ناپسند کرتے ہو ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaاس نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. يَٰقَوْمِyāqawmiاے میری قوم
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  3. أَرَءَيْتُمْara-aytumکیا دیکھا تم نے
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. إِنinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  5. كُنتُkuntuمیں ہوا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. بَيِّنَةٍbayyinatinایک دلیل (پر)
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيِّنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. رَّبِّىrabbīاپنے رب (کی طرف سے)
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. وَءَاتَىٰنِىwaātānīاور اس نے عطا کی مجھ کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. رَحْمَةًraḥmatanرحمت
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. مِّنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  13. عِندِهِۦʿindihiاپنی جانب (سے)
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. فَعُمِّيَتْfaʿummiyatتو وہ چھپائی گئی
    مادہ
    عمي
    اصل لفظ
    عُمِّيَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  15. عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  16. أَنُلْزِمُكُمُوهَاanul'zimukumūhāکیا ہم لازم کردیں تم پر اس کو۔ کیا ہم تھوپ دیں اس کو تم پر
    مادہ
    لزم
    اصل لفظ
    أَلْزَمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  17. وَأَنتُمْwa-antumاور جبکہ ہو تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  18. لَهَاlahāاس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  19. كَٰرِهُونَkārihūnaناپسند کرنے والے ہو
    مادہ
    كره
    اصل لفظ
    كارِه
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بلا اجرت خیر خواہ سے ناروا سلوک حضرت نوح (علیہ السلام) نے اپنی قوم کو جواب دیا کی سچی نوبت یقین اور واضح چیز میرے پاس تو میرے رب کی طرف سے آچکا ہے۔ بہت بڑی رحمت و نعمت اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی اور وہ تم سے پوشیدہ رہی تم اسے نہ دیکھ سکے نہ تم نے اس کی قدر دانی کی نہ اسے پہنچانا بلکہ بےسوچے سمجھے تم نے اسے دھکے دے دئیے اسے جھٹلانے لگ گئے اب بتاؤ کہ تمہاری اس ناپسندیدگی کی حالت میں میں کسیے یہ کرسکتا ہوں کہ تمہیں اس کا ماتحت بنا دوں ؟

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir