هود ⁦۱۱:۲۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۴ · پارہ ۱۲

۞مَثَلُ ٱلۡفَرِيقَيۡنِ كَٱلۡأَعۡمَىٰ وَٱلۡأَصَمِّ وَٱلۡبَصِيرِ وَٱلسَّمِيعِۚ هَلۡ يَسۡتَوِيَانِ مَثَلًاۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

Mathalu alfareeqayni kalaAAmawal-asammi walbaseeri wassameeAAihal yastawiyani mathalan afala tathakkaroon

تراجم

ان دونوں فرقوں کی مثال اندھے، بہرے اور دیکھنے، سننے والے جیسی ہے۔ کیا یہ دونوں مثال میں برابر ہیں؟ کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

Urdu - Muhammad Junagarhi

ان دو گروہوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا ہو، اور دوسرا دیکھتا بھی ہو، سنتا بھی ہو۔ کیا یہ دونوں اپنے حالات میں برابر ہوسکتے ہیں ؟ کیا پھر بھی تم عبرت حاصل نہیں کرتے ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مَثَلُmathaluمثال
    مادہ
    مثل
    اصل لفظ
    مَثَل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. ٱلْفَرِيقَيْنِl-farīqayniدوگروہوں کی
    مادہ
    فرق
    اصل لفظ
    فَرِيق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. كَٱلْأَعْمَىٰkal-aʿmāمانند اندھے
    مادہ
    عمي
    اصل لفظ
    أَعْمَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  4. وَٱلْأَصَمِّwal-aṣamiاور بہرے کے ہے
    مادہ
    صمم
    اصل لفظ
    أَصَمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْبَصِيرِwal-baṣīriاور دیکھنے والے
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَٱلسَّمِيعِwal-samīʿiاور سننے والے کے
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِيع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  7. هَلْhalکیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  8. يَسْتَوِيَانِyastawiyāniیہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں
    مادہ
    سوي
    اصل لفظ
    اسْتَوَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. مَثَلًاmathalanمثال میں
    مادہ
    مثل
    اصل لفظ
    مَثَل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. أَفَلَاafalāکیا بھلا نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ زائد · حرفِ نفی
  11. تَذَكَّرُونَtadhakkarūnaتم نصیحت پکڑتے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    تَذَكَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

ان دونوں فرقوں کی مثال اندھے، بہرے اور دیکھنے، سننے والے جیسی ہے (١) کیا یہ دونوں مثال میں برابر ہیں؟ کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے۔ ٢٤۔١ پچھلی آیات میں مومنین اور کافرین اور سعادت مندوں اور بدبختوں، دونوں کا تذکرہ فرمایا۔ اب اس میں دونوں کی مثال بیان فرما کر دونوں کی حقیقت کو مزید واضح کیا جا رہا ہے۔ فرمایا، ایک کی مثال اندھے اور بہرے کی طرح ہے اور دوسرے کی دیکھنے اور سننے والے کی طرح۔ کافر دنیا میں حق کا روئے زیبا دیکھنے سے محروم اور آخرت میں نجات کے راستہ سے بےبہرہ، اسی طرح حق کے دلائل سننے سے بےبہرہ ہوتا ہے، اسی لئے ایسی باتوں سے محروم رہتا ہے جو اس کے لئے مفید ہوں۔ اس کے برعکس مومن سمجھ دار، حق کو دیکھنے والا اور حق اور باطل کے درمیان تمیز کرنے والا ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ حق اور خیر کی پیروی کتا ہے، دلائل کو سنتا اور ان کے ذریعے سے شبہات کا ازالہ کرتا اور باطل سے اجتناب کرتا ہے، کیا یہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟ استفہام نفی کے لیے ہے۔ یعنی دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔"لَا يَسْتَوِيْٓ اَصْحٰبُ النَّارِ وَاَصْحٰبُ الْجَنَّةِ ۭ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ " 59۔ الحشر:20) (جنتی دوزخی برابر نہیں ہو سکتے جنتی تو کامیاب ہونے والے ہیں) ایک اور مقام پر اسے اس طرح بیان فرمایا " اندھا اور دیکھنے والا برابر نہیں۔ اندھیرے اور روشنی، سایہ اور دھوپ برابر نہیں، زندے اور مردے برابر نہیں۔ (سورہ فاطر۔۱۹، ۲۰) (وَمَا يَسْتَوِي الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُ 19؀ۙ وَلَا الظُّلُمٰتُ وَلَا النُّوْرُ 20 ؀ۙ ) 35۔فاطر:20-19)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan