يونس ⁦۱۰:۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۱۴ · پارہ ۱۱

قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَتَىٰكُمۡ عَذَابُهُۥ بَيَٰتًا أَوۡ نَهَارٗا مَّاذَا يَسۡتَعۡجِلُ مِنۡهُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ 

Qul araaytum in atakum AAathabuhubayatan aw naharan matha yastaAAjilu minhualmujrimoon

تراجم

آپ فرما دیجئے کہ یہ تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب رات کو آپڑے یا دن کو تو عذاب میں کون سی چیز ایسی ہے کہ مجرم لوگ اس کو جلدی مانگ رہے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی عذاب تو ایک نہایت ہی ناپسندیدہ چیز ہے جس سے دل نفرت کرتے ہیں اور طبیعتیں انکار کرتی ہیں، پھر یہ اس میں کیا خوبی دیکھتے ہیں اور اس کو جلدی طلب کرتے ہیں۔

ان سے کہو کہ : ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر رات کے وقت آئے یا دن کے وقت تو اس میں کون سی ایسی (اشتیاق کے قابل) چیز ہے جس کے جلد آنے کا یہ مجرم لوگ مطالبہ کر رہے ہیں ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْqulکہہ دیجیے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. أَرَءَيْتُمْara-aytumکیا دیکھا تم نے
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل · ضمیرِ شخصی
  3. إِنْinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  4. أَتَىٰكُمْatākumآئے تمہارے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. عَذَابُهُۥʿadhābuhuعذاب اس کا
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. بَيَٰتًاbayātanرات کو
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيات
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  8. نَهَارًاnahāranدن کو
    مادہ
    نهر
    اصل لفظ
    نَهار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مَّاذَاmādhāکیاکچھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ماذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  10. يَسْتَعْجِلُyastaʿjiluجلدی کریں گے
    مادہ
    عجل
    اصل لفظ
    اسْتَعْجَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. مِنْهُmin'huاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  12. ٱلْمُجْرِمُونَl-muj'rimūnaمجرم لوگ
    مادہ
    جرم
    اصل لفظ
    مُجْرِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

آپ فرما دیجئے کہ یہ تو بتلاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب رات کو آپڑے یا دن کو تو عذاب میں کونسی چیز ایسی ہے کہ مجرم لوگ اس کو جلدی مانگ رہے ہیں (١) ٥٠۔١ یعنی عذاب تو ایک نہایت ہی ناپسندیدہ چیز ہے جس سے دل نفرت کرتے ہیں اور طبیعتیں انکار کرتی ہیں، پھر یہ اس میں کیا خوبی دیکھتے ہیں اور اس کو جلدی طلب کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan