الانسان ⁦۷۶:۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۹ · پارہ ۲۹

عَيۡنٗا يَشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ ٱللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفۡجِيرٗا

AAaynan yashrabu biha AAibaduAllahi yufajjiroonaha tafjeera

تراجم

جو ایک چشمہ ہے[1] ۔ جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے[2] (جدھر چاہیں).

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی کافور ملی شراب، دو چار صراحیوں یا مٹکوں نہیں ہوگی، بلکہ چشمہ ہوگا، یعنی ختم ہونے والی نہیں ہوگی۔
  2. یعنی اس کو جدھر چاہیں گے، موڑ لیں گے، اپنے محلات و منازل میں، اپنی مجلسوں میں اور بیٹھکوں میں اور باہر میدانوں اور تفریح گاہوں میں۔

یہ مشروبات ایک ایسے چشمے کے ہوں گے جو اللہ کے (نیک) بندوں کے پینے کے لیے مخصوص ہے، وہ اسے (جہاں چاہیں گے) آسانی سے بہا کرلے جائیں گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اللہ تعالیٰ جنتیوں کو یہ اختیار عطا فرمائیں گے کہ وہ اس چشمے کو جہاں چاہیں لے جاسکیں گے، جس کی یہ صورت بھی ہوسکتی ہے کہ اسی نہر کی شاخیں آسانی سے جہاں چاہیں نکال لیں، اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ جس جگہ چاہیں زمین سے وہ چشمہ جاری کردیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. عَيْنًاʿaynanایک چشمہ ہے
    مادہ
    عين
    اصل لفظ
    عَيْن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. يَشْرَبُyashrabuپیئیں گے
    مادہ
    شرب
    اصل لفظ
    شَرِبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. بِهَاbihāاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. عِبَادُʿibāduبندے
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. يُفَجِّرُونَهَاyufajjirūnahāپھاڑ لے جائیں گے
    مادہ
    فجر
    اصل لفظ
    فُجِّرَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. تَفْجِيرًاtafjīranپھاڑ لے جانا
    مادہ
    فجر
    اصل لفظ
    تَفْجِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جو ایک چشمہ ہے (١) جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے (٢) (جدھر چاہیں)۔ ٦۔١ یعنی کافور ملی شراب، دو چار صراحیوں یا مٹکوں نہیں ہوگی، بلکہ چشمہ ہوگا، یعنی ختم ہونے والی نہیں ہوگی۔ ٦۔٢ یعنی اس کو جدھر چاہیں گے، موڑ لیں گے، اپنے محلات و منازل میں، اپنی مجلسوں میں اور بیٹھکوں میں اور باہر میدانوں اور تفریح گاہوں میں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan