الانسان ۷۶:۷
يُوفُونَ بِٱلنَّذۡرِ وَيَخَافُونَ يَوۡمٗا كَانَ شَرُّهُۥ مُسۡتَطِيرٗا
Yoofoona binnathri wayakhafoonayawman kana sharruhu mustateera
تراجم
جو نذر پوری کرتے ہیں[1] اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے.[2]
- یعنی صرف ایک اللہ کی عبادت و اطاعت کرتے ہیں نذر بھی مانتے ہیں تو اسی کے لیے اور پھر اسے پورا کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ نذر کا پورا کرنا بھی ضروری ہے۔ بشرطیکہ معصیت کی نہ ہو۔ چنانچہ حدیث میں ہے ”جس شخص نے نذر مانی کہ وہ اللہ کی اطاعت کرے گا، تو وہ اس کی اطاعت کرے اور جس نے معصیت الٰہی کی نذر مانی ہے تو، وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے“، یعنی اسے پورا نہ کرے۔ (صحیح بخاری، کتاب الایمان، باب النذر فی الطاعة)
- یعنی اس دن سے ڈرتے ہوئے محرمات اور معصیات کا ارتکاب نہیں کرتے۔ برائی پھیل جانے کا مطلب ہے کہ اس روز اللہ کی گرفت صرف وہی بچے گا جسے اللہ اپنے دامن عفو و رحمت میں ڈھانک لے گا۔ باقی سب اس کے شر کی لپیٹ میں ہونگے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی منتیں پوری کرتے ہیں، اور اس دن کا خوف دل میں رکھتے ہیں جس کے برے اثرات ہر طرف پھیلے ہوئے ہوں گے۔
لفظ بہ لفظ
- يُوفُونَyūfūnaوہ پوری کرتے ہیں
- مادہ
- وفي
- اصل لفظ
- أَوْفَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِٱلنَّذْرِbil-nadhriنذر۔ منت
- مادہ
- نذر
- اصل لفظ
- نَذْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَيَخَافُونَwayakhāfūnaاور وہ ڈرتے ہیں
- مادہ
- خوف
- اصل لفظ
- خافَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- يَوْمًاyawmanایک دن سے
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- كَانَkānaہے اس کی
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- شَرُّهُۥsharruhuآفت۔ اس کا شر
- مادہ
- شرر
- اصل لفظ
- شَرّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مُسْتَطِيرًاmus'taṭīranپھیل جانے والا
- مادہ
- طير
- اصل لفظ
- مُسْتَطِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے (١)۔ ٧۔١یعنی صرف ایک اللہ کی عبادت و اطاعت کرتے ہیں نذر بھی مانتے ہیں تو اسی کے لیے اور پھر اسے پورا کرتے ہیں۔ اس دن سے ڈرتے ہوئے محرمات اور معصیات کا ارتکاب نہیں کرتے۔ برائی پھیل جانے کا مطلب ہے کہ اس روز اللہ کی گرفت صرف وہی بچے گا جسے اللہ اپنے دامن عفو و رحمت میں ڈھانک لے گا۔ باقی سب اس کے شر کی لپیٹ میں ہونگے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan