الانسان ⁦۷۶:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۹ · پارہ ۲۹

وَيُطۡعِمُونَ ٱلطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ مِسۡكِينٗا وَيَتِيمٗا وَأَسِيرًا

WayutAAimona attaAAamaAAala hubbihi miskeenan wayateeman waaseera

تراجم

اور اللہ تعالیٰ کی محبت[1] میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین، یتیم اور قیدیوں کو.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یا طعام کی محبت کے باوجود وہ اللہ کی رضا کے لیے ضرورت مندوں کو کھانا کھلاتے ہیں، قیدی اگر غیر مسلم ہو تب بھی اس کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید ہے جیسے جنگ بدر کے کافر قیدیوں کی بابت نبی (صلى الله عليه وسلم) نے صحابہ کو حکم دیا کہ ان کی تکریم کرو۔ چنانچہ صحابہ پہلے ان کو کھانا کھلاتے، خود بعد میں کھاتے۔ (ابن کثیر) اسی طرح غلام اور نوکر چاکر بھی اسی ذیل میں آتے ہیں جن کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید ہے۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی آخری وصیت یہی تھی کہ ”نماز اور اپنے غلاموں کا خیال رکھنا“۔ (ابن ماجه، کتاب الوصایا، باب هل أوصی رسول الله صلى الله عليه وسلم)

اور وہ اللہ کی محبت کی خاطر مسکینوں، یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيُطْعِمُونَwayuṭ'ʿimūnaاور وہ کھلاتے ہیں
    مادہ
    طعم
    اصل لفظ
    أَطْعَمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلطَّعَامَl-ṭaʿāmaکھانا
    مادہ
    طعم
    اصل لفظ
    طَعام
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. عَلَىٰʿalāمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. حُبِّهِۦḥubbihiاس کی محبت
    مادہ
    حبب
    اصل لفظ
    حُبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. مِسْكِينًاmis'kīnanمسکین کو
    مادہ
    سكن
    اصل لفظ
    مِسْكِين
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَيَتِيمًاwayatīmanاور یتیم کو
    مادہ
    يتم
    اصل لفظ
    يَتِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  7. وَأَسِيرًاwa-asīranاور قیدی کو
    مادہ
    اسر
    اصل لفظ
    أَسِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

اور اللہ تعالٰی کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین یتیم اور قیدیوں کو۔ یا طعام کی محبت کے باوجود وہ اللہ کی رضا کے لیے ضرورت مندوں کو کھانا کھلاتے ہیں، قیدی اگر غیر مسلم ہو تب بھی اس کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید ہے جیسے جنگ بدر کے کافر قیدیوں کی بابت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ ان کی تکریم کرو۔ چنانچہ صحابہ پہلے ان کو کھانا کھلاتے، خود بعد میں کھاتے۔ (ابن کثیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan