الانسان ⁦۷۶:۲۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۰ · پارہ ۲۹

نَّحۡنُ خَلَقۡنَٰهُمۡ وَشَدَدۡنَآ أَسۡرَهُمۡۖ وَإِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَآ أَمۡثَٰلَهُمۡ تَبۡدِيلًا

Nahnu khalaqnahum washadadnaasrahum wa-itha shi/na baddalna amthalahumtabdeela

تراجم

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بندھن مضبوط کیے[1] اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل ﻻئیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ان کی پیدائش کو مضبوط بنایا، یا ان کے جوڑوں کو، رگوں کو اور پٹھوں کے ذریعے سے، ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیا، بلفظ دیگر، ان کا مانجھا کڑا کیا۔
  2. یعنی ان کو ہلاک کرکے ان کی جگہ کسی اور قوم کو پیدا کردیں یا اس سے مطلب قیامت کے دن دوبارہ پیدائش ہے۔

ہم نے ہی انہیں پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے ان جیسے دوسرے پیدا کردیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ اگر ہم چاہیں تو ان سب کو ہلاک کر کے ان کی جگہ دوسرے انسان پیدا کردیں، اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ جس طرح ہم نے انہیں شروع میں پیدا کیا تھا، اسی طرح ہم جب چاہیں گے، ان کے مرنے کے بعد بھی انہیں دوبارہ پیدا کردیں گے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. نَّحْنُnaḥnuہم نے ہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  2. خَلَقْنَٰهُمْkhalaqnāhumپیدا کیا ہم نے ان کو
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. وَشَدَدْنَآwashadadnāاور ہم نے مضبوط کیے
    مادہ
    شدد
    اصل لفظ
    شَدَدْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. أَسْرَهُمْasrahumان کے بندھن
    مادہ
    اسر
    اصل لفظ
    أَسْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. وَإِذَاwa-idhāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  6. شِئْنَاshi'nāچاہیں ہم
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. بَدَّلْنَآbaddalnāبدل دیں ہم
    مادہ
    بدل
    اصل لفظ
    بَدَّلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. أَمْثَٰلَهُمْamthālahumان کی شکلوں کو۔ ان کی مثالوں کو
    مادہ
    مثل
    اصل لفظ
    مَثَل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. تَبْدِيلًاtabdīlanبدل دینا
    مادہ
    بدل
    اصل لفظ
    تَبْدِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بند ھن مضبوط کئے (١) اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل لائیں۔ ٢٨۔١ یعنی ان کی پیدائش کو مضبوط بنایا، یا ان کے جوڑوں کو، رگوں کو اور پٹھوں کے ذریعے سے، ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیا، بلفظ دیگر، ان کا مانجھا کڑا کیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan