الانسان ⁦۷۶:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۹ · پارہ ۲۹

۞وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُؤۡلُؤٗا مَّنثُورٗا

Wayatoofu AAalayhim wildanunmukhalladoona itha raaytahum hasibtahum lu/lu-anmanthoora

تراجم

اور ان کے ارد گرد گھومتے پھرتے ہوں گے وه کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں[1] جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وه بکھرے ہوئے سچے موتی ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. شراب کی اوصاف بیان کرنے کے بعد، ساقیوں کا وصف بیان کیا جا رہا ہے ' ہمیشہ رہیں گے 'کا مطلب تو یہ ہے جنتیوں کی طرح ان خادموں کو بھی موت نہیں آئے گی۔ دوسرا یہ کہ ان کا بچپن اور ان کی رعنائی ہمیشہ برقرار رہے گی۔ وہ بوڑھے نہ ہونگے نہ ان کا حسن جمال متغیر ہوگا۔
  2. حسن و صفائی اور تازگی و شادابی میں موتیوں کی طرح ہونگے، بکھرے ہونے کا مطلب، خدمت کے لئے ہر طرف پھیلے ہوئے اور نہایت تیزی سے مصروف خدمت ہوں گے۔

ان کے سامنے (خد مت کے لیے) ایسے لڑکے گردش میں ہوں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے۔ [1] جب تم انہیں دیکھو گے تو یہ محسوس کرو گے کہ وہ موتی ہیں جو بکھیر دیے گئے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ان لڑکوں کی عمر ایک جیسی ہی رہے گی، اور ان پر کبھی بڑھاپا نہیں آئے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَطُوفُwayaṭūfuاور گھومیں گے
    مادہ
    طوف
    اصل لفظ
    طافَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. وِلْدَٰنٌwil'dānunلڑکے
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مُّخَلَّدُونَmukhalladūnaہمیشہ لڑکے رہنے والے
    مادہ
    خلد
    اصل لفظ
    مُخَلَّد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. إِذَاidhāجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  6. رَأَيْتَهُمْra-aytahumتم دیکھو گے ان کو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. حَسِبْتَهُمْḥasib'tahumتم سمجھو گے ان کو
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حَسِبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  8. لُؤْلُؤًاlu'lu-anموتی ہیں
    مادہ
    لؤلؤ
    اصل لفظ
    لُؤْلُؤ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مَّنثُورًاmanthūranبکھرے ہوئے
    مادہ
    نثر
    اصل لفظ
    مَنثُور
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور جن کے ارد گرد گھو متے پھرتے ہونگے وہ کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں (١) جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں (٢) ١٩۔١ شراب کی اوصاف بیان کرنے کے بعد، ساقیوں کا وصف بیان کیا جا رہا ہے ' ہمیشہ رہیں گے 'کا مطلب تو یہ ہے جنتیوں کی طرح ان خادموں کو بھی موت نہیں آئے گی۔ دوسرا یہ کہ ان کا بچپن اور ان کی رعنائی ہمیشہ برقرار رہے گی۔ وہ بوڑھے نہ ہونگے نہ ان کا حسن جمال تبدیل ہوگا۔ ١٩۔٢ حسن و صفائی اور تازگی و شادابی میں موتیوں کی طرح ہونگے، بکھرے ہونے کا مطلب، خدمت کے لئے ہر طرف پھیلے ہوئے اور نہایت تیزی سے مصروف خدمت ہوں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan