نوح ۷۱:۷
وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوۡتُهُمۡ لِتَغۡفِرَ لَهُمۡ جَعَلُوٓاْ أَصَٰبِعَهُمۡ فِيٓ ءَاذَانِهِمۡ وَٱسۡتَغۡشَوۡاْ ثِيَابَهُمۡ وَأَصَرُّواْ وَٱسۡتَكۡبَرُواْ ٱسۡتِكۡبَارٗا
Wa-innee kullama daAAawtuhumlitaghfira lahum jaAAaloo asabiAAahum fee athanihimwastaghshaw thiyabahum waasarroo wastakbarooistikbara
تراجم
میں نے جب کبھی انہیں تیری بخشش کے لیے بلایا[1] انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں[2] اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا[3] اور اڑ گئے[4] اور بڑا تکبر کیا.[5]
- یعنی ایمان اور اطاعت کی طرف، جو سبب مغفرت ہے۔
- تاکہ میری آواز سن سکیں۔
- تاکہ میرا چہرہ نہ دیکھ سکیں یا اپنے سروں پر کپڑے ڈال دیے تاکہ میرا کلام نہ سن سکیں، یہ ان کی طرف سے شدت عداوت کا اور وعظ و نصیحت سے بے نیازی کا اظہار ہے۔ بعض کہتے ہیں، اپنے کپڑوں سے ڈھانک لینے کا مقصد یہ تھا کہ پیغمبر ان کو پہچان نہ سکے اور انہیں قبولیت دعوت کے لئے مجبور نہ کرے۔
- یعنی کفر پر مصر رہے، اس سے باز نہ آئے اور توبہ نہیں کی۔
- قبول حق اور امتثال امر سے انہوں نے سخت تکبر کیا۔
اور میں نے جب بھی انہیں دعوت دی، تاکہ آپ ان کی مغفرت فرمائیں تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیں، اپنے کپڑے اپنے ا وپر لپیٹ لیے، اپنی بات پر اڑ رہے، اور تکبر ہی تکبر کا مظاہرہ کرتے رہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَإِنِّىwa-innīاور بیشک میں نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- كُلَّمَاkullamāجب کبھی
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلَّما
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- دَعَوْتُهُمْdaʿawtuhumمیں نے پکارا ان کو
- مادہ
- دعو
- اصل لفظ
- دَعا
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- لِتَغْفِرَlitaghfiraتاکہ تو بخش دے
- مادہ
- غفر
- اصل لفظ
- غَفَرَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل
- لَهُمْlahumان کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- جَعَلُوٓا۟jaʿalūانہوں نے ڈال لیں
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَصَٰبِعَهُمْaṣābiʿahumاپنی انگلیاں
- مادہ
- صبع
- اصل لفظ
- أَصابِع
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فِىٓfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ءَاذَانِهِمْādhānihimاپنے کانوں
- مادہ
- اذن
- اصل لفظ
- أُذُن
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَٱسْتَغْشَوْا۟wa-is'taghshawاور اوڑھ لیے۔ ڈھانپ لی
- مادہ
- غشو
- اصل لفظ
- اسْتَغْشَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ثِيَابَهُمْthiyābahumے کپڑے اپنے
- مادہ
- ثوب
- اصل لفظ
- ثِياب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَأَصَرُّوا۟wa-aṣarrūاور انہوں نے اصرار کیا
- مادہ
- صرر
- اصل لفظ
- أَصَرُّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- وَٱسْتَكْبَرُوا۟wa-is'takbarūاور تکبر کیا
- مادہ
- كبر
- اصل لفظ
- اسْتَكْبَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱسْتِكْبَارًاis'tik'bāranتکبر کرنا
- مادہ
- كبر
- اصل لفظ
- اسْتِكْبار
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
میں نے جب کبھی انہیں تیری بخشش کے لئے بلایا (١) انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں (٢) اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا اور اڑ گئے (٣) اور پھر بڑا تکبر کیا، (٤) ٧۔١ یعنی ایمان اور اطاعت کی طرف، جو سبب مغفرت ہے۔ ٧۔٢ تاکہ میری آواز سن سکیں۔ تاکہ میرا چہرہ نہ دیکھ سکیں یا اپنے سروں پر کپڑے ڈال دیے تاکہ میرا کلام نہ سن سکیں ٧۔٣ یعنی کفر پر مصر رہے، اس سے باز نہ آئے اور توبہ نہیں کی۔ ٧۔٤ قبول حق اور امتثال امر سے انہوں نے سخت تکبر کیا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan