الأنعام ⁦۶:۸۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۳۸ · پارہ ۷

وَزَكَرِيَّا وَيَحۡيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلۡيَاسَۖ كُلّٞ مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

Wazakariyya wayahyawaAAeesa walyasa kullun mina assaliheen

تراجم

اور (نیز) زکریا کو اور یحيٰ کو اور عیسیٰ[1] کو اور الیاس کو، سب نیک لوگوں میں سے تھے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. عیسیٰ (عليه السلام) کا ذکر حضرت نوح (عليه السلام) یا حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی اولاد میں اس لئے کیا گیا ہے (حالانکہ ان کا باپ نہیں تھا) کہ لڑکی کی اولاد بھی ذریت رجال میں ہی شمار ہوتی ہے۔ جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت حسن (رضي الله عنه) (اپنی بیٹی حضرت فاطمہ (رضی الله عنها) کے صاحبزادے) کو اپنا بیٹا فرمایا ”إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ وَلَعَلَّ اللهَ أنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ عَظِيمَتَيْنِ، مِنَ الْمُسْلِمِينَ“ صحيح بخاري ، كتاب الصلح، باب قول النبي للحسن بن علي، ابني هذا سيد ( تفصیل کے لئے دیکھیئے تفسیر ابن کثیر)

اور زکریا، یحی، عیسیٰ اور الیاس کو (بھی ہدایت عطا فرمائی) یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَزَكَرِيَّاwazakariyyāاور زکریا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    زَكَرِيّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  2. وَيَحْيَىٰwayaḥyāاور یحییٰ
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    يَحْيَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  3. وَعِيسَىٰwaʿīsāاور عیسیٰ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عِيسَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  4. وَإِلْيَاسَwa-il'yāsaاور الیاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلْياس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  5. كُلٌّkullunسب کے سب
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مِّنَminaمیں سے تھے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱلصَّٰلِحِينَl-ṣāliḥīnaنیک لوگوں
    مادہ
    صلح
    اصل لفظ
    صالِح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور (نیز) زکریا کو یحیٰی کو عیسیٰ (١) اور الیاس کو، سب نیک لوگوں میں شامل تھے۔ ٨٥۔١ عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر حضرت نوح علیہ السلام یا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں اس لئے کہا گیا (حالانکہ ان کا باپ نہیں تھا) کہ لڑکی کی اولاد بھی ذریت رجال میں ہی شامل ہوتی ہے۔ جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن (اپنی بیٹی حضرت فاطمہ کے صاحبزادے) کو اپنا بیٹا فرمایا ان ابنی ھذا سید و لعل اللہ ان یصلح بہ بین فئتین عظمتین من المسلمین (صحیح بخاری) ' (تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر ابن کثیر)۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan