الأنعام ۶:۴۶
قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَخَذَ ٱللَّهُ سَمۡعَكُمۡ وَأَبۡصَٰرَكُمۡ وَخَتَمَ عَلَىٰ قُلُوبِكُم مَّنۡ إِلَٰهٌ غَيۡرُ ٱللَّهِ يَأۡتِيكُم بِهِۗ ٱنظُرۡ كَيۡفَ نُصَرِّفُ ٱلۡأٓيَٰتِ ثُمَّ هُمۡ يَصۡدِفُونَ
Qul araaytum in akhatha AllahusamAAakum waabsarakum wakhatama AAala quloobikumman ilahun ghayru Allahi ya/teekum bihi onthurkayfa nusarrifu al-ayati thumma hum yasdifoon
تراجم
آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر اللہ تعالیٰ تمہاری سماعت اور بصارت بالکل لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود ہے کہ یہ تم کو پھر دے دے۔ آپ دیکھئے تو ہم کس طرح دﻻئل کو مختلف پہلوؤں سے پیش کر رہے ہیں پھر بھی یہ اعراض کرتے ہیں۔[1]
- آنکھیں، کان اور دل، یہ انسان کے نہایت اہم اعضاء وجوارح ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرما رہا کہ اگر وہ چاہے تو ان کی وہ خصوصیات سلب کرلے جو اللہ نے ان کے اندر رکھی ہیں یعنی سننے، دیکھنے اور سمجھنے کی خصوصیات، جس طرح کافروں کے یہ اعضاء ان خصوصیات سے محروم ہوتے ہیں۔ یا اگر وہ چاہے تو اعضاء کو ویسے ہی ختم کردے، وہ دونوں ہی باتوں پر قادر ہے، اس کی گرفت سے کوئی بچ نہیں سکتا، مگر یہ کہ وہ خود کسی کو بچانا چاہے۔ آیات کو مختلف پہلوؤں سے پیش کرنے کا مطلب ہے کہ کبھی انذار وتبشیر اور ترغیب وترہیب کے ذریعے سے، اور کبھی کسی اور ذریعے سے۔
(اے پیغمبر ! ان سے) کہو : ذرا مجھے بتاؤ کہ اگر اللہ تمہاری سننے کی طاقت اور تمہاری آنکھیں تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے، تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو یہ چیزیں تمہیں لاکر دیدے ؟ دیکھو ہم کیسے کیسے مختلف طریقوں سے دلائل بیان کرتے ہیں، پھر بھی یہ لوگ منہ پھیر لیتے ہیں۔
لفظ بہ لفظ
- قُلْqulکہہ دیجیے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- أَرَءَيْتُمْara-aytumکیا دیکھا تم نے
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رَأَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام · فعل · ضمیرِ شخصی
- إِنْinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- أَخَذَakhadhaلے لے ۔ چھین لے
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- أَخَذَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- سَمْعَكُمْsamʿakumتمہاری سماعت کو
- مادہ
- سمع
- اصل لفظ
- سَمْع
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَأَبْصَٰرَكُمْwa-abṣārakumاور تمہاری بصارت کو۔ نگاہوں کو
- مادہ
- بصر
- اصل لفظ
- بَصَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَخَتَمَwakhatamaاور مہر لگا دے
- مادہ
- ختم
- اصل لفظ
- خَتَمَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- عَلَىٰʿalāپر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قُلُوبِكُمqulūbikumتمہارے دلوں
- مادہ
- قلب
- اصل لفظ
- قَلْب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مَّنْmanکون
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام
- إِلَٰهٌilāhunالہ ہے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- إِلٰه
- قسمِ کلمہ
- اسم
- غَيْرُghayruسوا
- مادہ
- غير
- اصل لفظ
- غَيْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- يَأْتِيكُمyatīkumجو لائے گا تمہارے پاس
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- أَتَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِهِbihiاس کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- ٱنظُرْunẓurدیکھو
- مادہ
- نظر
- اصل لفظ
- نَظَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- كَيْفَkayfaکس طرح
- مادہ
- كيف
- اصل لفظ
- كَيْف
- قسمِ کلمہ
- اسم
- نُصَرِّفُnuṣarrifuہم پھیر پھیر کر لاتے ہیں
- مادہ
- صرف
- اصل لفظ
- صَرَّفْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْءَايَٰتِl-āyātiآیات کو
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- هُمْhumوہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- يَصْدِفُونَyaṣdifūnaاعراض برتتے ہیں
- مادہ
- صدف
- اصل لفظ
- صَدَفَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
محروم اور کامران کون ؟ فرمان ہے کہ ان مخالفین اسلام سے پوچھو تو کہ اگر اللہ تعالیٰ تم سے تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں چھین لے جیسے کہ اس نے تمہیں دیئے ہیں جیسے فرمان ہے آیت (وَهُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَ لَـكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـــِٕدَةَ ۭ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ ) 23 ۔ المؤمنون :78) یعنی اللہ خالق کل وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہیں سننے کو کان اور دیکھنے کو آنکھیں دیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مراد چھین لینے سے شرعی نفع نہ پہنچانا ہو اس کی دلیل اس کے بعد کا جملہ دل پر مہر لگا دینا ہے، جیسے فرمان ہے آیت (اَمَّنْ يَّمْلِكُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَمَنْ يُّخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَنْ يُّدَبِّرُ الْاَمْرَ ) 10 ۔ یونس :31) کون ہے جو کان کا اور آنکھوں کا مالک ہو ؟ اور فرمان ہے آیت (وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهٖ وَاَنَّهٗٓ اِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ ) 8 ۔ الانفال :24) جان لو کہ اللہ تعالیٰ انسان کے اور اس کے دل کے درمیان حائل ہے، یہاں ان سے سوال ہوتا ہے کہ بتلاؤ تو کہ اللہ کے سوا اور کوئی ان چیزوں کے واپس دلانے پر قدرت رکھتا ہے ؟ یعنی کوئی نہیں رکھتا، دیکھ لے کہ میں نے اپنی توحید کے کس قدر زبردست، پرزور صاف اور جچے تلے دلائل بیان کردیئے ہیں اور یہ ثابت کردیا کہ میرے سوا سب بےبس ہیں لیکن یہ مشرک لوگ باوجود اس قدر کھلی روشن اور صاف دلیلوں کے حق کو نہیں مانتے بلکہ اوروں کو بھی حق کو تسلیم کرنے سے روکتے ہیں، پھر فرماتا ہے ذرا اس سوال کا جواب بھی دو کہ اللہ کا عذاب تمہاری بیخبر ی میں یا ظاہر کھلم کھلا تمہارے پاس آجائے تو کیا سوا ظالموں اور مشرکوں کے کسی اور کو بھی ہلاکت ہوگی ؟ یعنی نہ ہوگی۔ اللہ کی عبادت کرنے والے اس ہلاکت سے محفوظ رہیں گے جیسے اور آیت میں ہے آیت (اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ يَلْبِسُوْٓا اِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اُولٰۗىِٕكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَهُمْ مُّهْتَدُوْنَ ) 6 ۔ الانعام :82) جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو شرک سے خراب نہ کیا ان کیلئے امن وامان ہے اور وہ ہدایت یافتہ ہیں۔ پھر فرمایا کہ رسولوں کا کام تو یہی ہے کہ ایمان والوں کو ان کے درجوں کی خوشخبریاں سنائیں اور کفار کو اللہ کے عذاب سے ڈرائیں، جو لوگ دل سے آپ کی بات مان لیں اور اللہ کے فرمان کے مطابق اعمال بجا لائیں، انہیں آخرت میں کوئی ڈر خوف نہیں اور دنیا کے چھوڑنے پر کوئی ملال نہیں، ان کے بال بچوں کا اللہ والی ہے اور ان کے ترکے کا وہی حافظ ہے کافروں کو اور جھٹلانے والوں کو ان کے کفر و فسق کی وجہ سے بڑے سخت عذاب ہوں گے کیونکہ انہوں نے اللہ کے فرمان چھوڑ رکھے تھے اور اس کی نافرمانیوں میں مشغول تھے۔ اس کے حرام کردہ کاموں کو کرتے تھے اور اس کے بتائے ہوئے کاموں سے بھاگتے تھے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir