القمر ⁦۵۴:۲۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۹ · پارہ ۲۷

إِنَّا مُرۡسِلُواْ ٱلنَّاقَةِ فِتۡنَةٗ لَّهُمۡ فَٱرۡتَقِبۡهُمۡ وَٱصۡطَبِرۡ

Inna mursiloo annaqatifitnatan lahum fartaqibhum wastabir

تراجم

بیشک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے[1] پس (اے صالح) توان کا منتظر ره اور صبر کر.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. کہ یہ ایمان لاتے ہیں یا نہیں؟ یہ وہی اونٹنی ہے جو اللہ نےخود ان کے کہنے پر پتھر کی ایک چٹان سے ظاہر فرمائی تھی۔
  2. یعنی دیکھ کہ یہ اپنے وعدے کےمطابق ایمان کا راستہ اپناتے ہیں یا نہیں؟ اور ان کی ایذاؤں پر صبرکر۔

ہم ان کے پاس ان کی آزمائش کے طور پر اونٹنی بھیج رہے ہیں، اس لیے تم انہیں دیکھتے رہو، اور صبر سے کام لو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّاinnāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. مُرْسِلُوا۟mur'silūبھیجنے والے ہیں
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    مُرْسِل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ٱلنَّاقَةِl-nāqatiاونٹنی کو
    مادہ
    نوق
    اصل لفظ
    ناقَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. فِتْنَةًfit'natanآزمائش کے طور پر
    مادہ
    فتن
    اصل لفظ
    فِتْنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. لَّهُمْlahumان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. فَٱرْتَقِبْهُمْfa-ir'taqib'humپس انتظار کرو ان کا
    مادہ
    رقب
    اصل لفظ
    ارْتَقِبْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. وَٱصْطَبِرْwa-iṣ'ṭabirاور صبر کرو
    مادہ
    صبر
    اصل لفظ
    اصْطَبِرْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

بیشک ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجیں گے (١) پس (اے صالح) تو ان کا منتظر رہ اور صبر کر۔ ٢٧۔١ کہ یہ ایمان لاتے ہیں یا نہیں وہی اونٹنی ہے جو اللہ نے خود ان کے کہنے پر پتھر کی ایک چٹان ظاہر فرمائی تھی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan