الذاريات ⁦۵۱:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۱ · پارہ ۲۶

إِنَّكُمۡ لَفِي قَوۡلٖ مُّخۡتَلِفٖ

Innakum lafee qawlin mukhtalif

تراجم

یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اے اہل مکہ ! تمہارا کسی بات میں آپس میں اتفاق نہیں ہے۔ ہمارے پیغمبر کو تم میں سے کوئی جادوگر، کوئی شاعر، کوئی کاﮨﻦ اور کوئی کذاب کہتا ہے۔ اسی طرح کوئی قیامت کی بالکل نفی کرتاہے، کوئی شک کا اظہار، علاوہ ازیں ایک طرف اللہ کے خالق اور رازق ہونے کا اعتراف کرتے ہو، دوسری طرف دوسروں کو بھی معبود بنا رکھا ہے۔

کہ تم متضاد باتوں میں پڑے ہوئے ہو۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ایک طرف اللہ تعالیٰ کو اس کائنات کا خالق مانتے ہو، اور دوسری طرف اس کی یہ قدرت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہو کہ وہ مرنے کے بعد انسانوں کو دوبارہ زندگی دے سکتا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّكُمْinnakumبیشک تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. لَفِىlafīالبتہ میں ہو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ جار
  3. قَوْلٍqawlinایک بات
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قَوْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مُّخْتَلِفٍmukh'talifinجو مختلف ہے
    مادہ
    خلف
    اصل لفظ
    مُخْتَلِف
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو (١) ٨۔١ یعنی اے اہل مکہ! تمہارا کسی بات میں آپس میں اتفاق نہیں ہے۔ ہمارے پیغمبر کو تم میں سے کوئی جادو گر، کوئی شاعر، کوئی کاہن اور کوئی جھوٹا کہتا ہے۔ اسی طرح کوئی قیامت کی بالکل نفی کرتا ہے، کوئی شک کا اظہار، علاوہ ازیں ایک طرف اللہ کے خالق اور رازق ہونے کا اعتراف کرتے ہو، دوسری طرف دوسروں کو بھی معبود بنا رکھا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan