الذاريات ⁦۵۱:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۱ · پارہ ۲۶

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡحُبُكِ

Wassama-i thati alhubuk

تراجم

قسم ہے راہوں والے آسمان کی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. دوسرا ترجمہ، حسن وجمال اور زینت ورونق والا کیا گیا ہے، چاند،سورج ، کواکب وسیارات، روشن ستارے، اس کی بلندی اور وسعت، یہ سب چیزیں آسمان کی رونق وزینت اور خوب صورتی کا باعث ہیں۔

قسم ہے راستوں والے آسمان کی۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہاں راستوں سے مراد بظاہر وہ راستے ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتے، لیکن فرشتوں کی آمد و رفت ان راستوں سے ہوتی ہے، اور بعض حضرات نے یہ بھی فرمایا ہے کہ آسمان کا لفظ بعض اوقات ہر اوپر والی چیز کے لیے بھی بولا جاتا ہے، اور یہاں اوپر کی وہ فضا مراد ہے جس میں ستاروں کے متعین راستے بنے ہوئے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلسَّمَآءِwal-samāiقسم ہے آسمان کی
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  2. ذَاتِdhātiوالے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. ٱلْحُبُكِl-ḥubukiراستوں (والے)
    مادہ
    حبك
    اصل لفظ
    حُبُك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

قسم ہے راہوں والے آسمان کی (١) ٧۔١ دوسرا ترجمہ، حسن جمال اور زینت و رونق والا کیا گیا ہے چاند، سورج ستارے و سیارے، روشن ستارے، اس کی بلندی اور وسعت، یہ سب چیزیں آسمان کی رونق و زینت اور خوب صورتی کا باعث ہیں

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan