الذاريات ⁦۵۱:۲۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۱ · پارہ ۲۶

فَأَقۡبَلَتِ ٱمۡرَأَتُهُۥ فِي صَرَّةٖ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوزٌ عَقِيمٞ

Faaqbalati imraatuhu fee sarratin fasakkatwajhaha waqalat AAajoozun AAaqeem

تراجم

پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت[1] میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. صَرَّةٍ کے دوسرے معنی ہیں چیخ وپکار، یعنی چیختے ہوئے کہا۔

اس پر ان کی بیوی زور سے بولتی ہوئی آئیں، اور انہوں نے اپنا چہرہ پیٹ لیا اور کہنے لگیں (کیا) ایک بانجھ بڑھیا (بچہ جنے گی ؟)

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَقْبَلَتِfa-aqbalatiتو آگے بڑھی
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    أَقْبَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  2. ٱمْرَأَتُهُۥim'ra-atuhuاس کی بیوی
    مادہ
    مرا
    اصل لفظ
    امْرَأَت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. صَرَّةٍṣarratinحیرت (میں)
    مادہ
    صرر
    اصل لفظ
    صَرَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. فَصَكَّتْfaṣakkatتو ہاتھ مارا
    مادہ
    صكك
    اصل لفظ
    صَكَّتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  6. وَجْهَهَاwajhahāاپنے چہرے پر
    مادہ
    وجه
    اصل لفظ
    وَجْه
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. وَقَالَتْwaqālatاور کہنے لگی
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. عَجُوزٌʿajūzunبڑھیا
    مادہ
    عجز
    اصل لفظ
    عَجُوز
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. عَقِيمٌʿaqīmunبانجھ
    مادہ
    عقم
    اصل لفظ
    عَقِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت (۱) میں آکر اپنے منہ پر مار کر کہا کہ میں تو بڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ۔ ۲۹۔۱ صرۃ کے دوسرے معنی ہیں چیخ و پکار، یعنی چیختے ہوئے کہا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan