الذاريات ۵۱:۲۸
فَأَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيفَةٗۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٖ
Faawjasa minhum kheefatan qaloo latakhaf wabashsharoohu bighulamin AAaleem
تراجم
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے[1] انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے[2]۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی.
- ڈر اس لئے محسوس کیا کہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) سمجھے، یہ کھانا نہیں کھا رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آنے والے کسی خیر کی نیت سے نہیں بلکہ شر کی نیت سے آئے ہیں۔
- حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے چہرے پر خو ف کے آثار دیکھ کر فرشتوں نے کہا۔
اس سے ابراہیم نے ان کی طرف سے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا۔ [1] انہوں نے کہا : ڈرییے نہیں، اور انہیں ایک لڑکے کی خوشخبری دی جو بڑا عالم ہوگا۔
- : فرشتے چونکہ کچھ کھاتے نہیں ہیں، اس لیے انہوں نے کھانے سے پرہیز کیا۔ حضرت ابراہیم ؑ اس علاقے کی عادت کے مطابق یہ سمجھے کہ یہ کوئی دشمن ہیں۔ پھر جب انہوں نے اپنے بیٹے کی خوشخبری دی تو وہ سمجھ گئے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ اس لیے آیت نمبر 30 میں انہوں نے اسی حیثیت سے ان سے خطاب فرمایا۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَوْجَسَfa-awjasaتو اس نے محسوس کیا
- مادہ
- وجس
- اصل لفظ
- أَوْجَسَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- مِنْهُمْmin'humان سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- خِيفَةًkhīfatanخوف
- مادہ
- خوف
- اصل لفظ
- خِيفَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لَاlāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نہی
- تَخَفْtakhafتم ڈرو
- مادہ
- خوف
- اصل لفظ
- خافَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- وَبَشَّرُوهُwabasharūhuاور انہوں نے خوشخبری دی اس کو
- مادہ
- بشر
- اصل لفظ
- بُشِّرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِغُلَٰمٍbighulāminلڑکے کی
- مادہ
- غلم
- اصل لفظ
- غُلام
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- عَلِيمٍʿalīminجاننے والے۔ علم والے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوف زدہ ہوگئے (١) انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے (۲) اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی۔ ٢٨۔١ ڈر اس لئے محسوس کیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سمجھے، یہ کھانا نہیں کھا رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آنے والے کسی خیر کی نیت سے نہیں بلکہ شر کی نیت سے آئے ہیں۔ ٢٨۔۲ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چہرے پر خوف کے آثار دیکھ کر فرشتوں نے کہا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan