المائدة ⁦۵:۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۱۶ · پارہ ۶

وَقَفَّيۡنَا عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِم بِعِيسَى ٱبۡنِ مَرۡيَمَ مُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ مِنَ ٱلتَّوۡرَىٰةِۖ وَءَاتَيۡنَٰهُ ٱلۡإِنجِيلَ فِيهِ هُدٗى وَنُورٞ وَمُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ مِنَ ٱلتَّوۡرَىٰةِ وَهُدٗى وَمَوۡعِظَةٗ لِّلۡمُتَّقِينَ

Waqaffayna AAala atharihimbiAAeesa ibni maryama musaddiqan lima baynayadayhi mina attawrati waataynahual-injeela feehi hudan wanoorun wamusaddiqan limabayna yadayhi mina attawrati wahudan wamawAAithatanlilmuttaqeen

تراجم

اور ہم نے ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والے تھے[1] اور ہم نے انہیں انجیل عطا فرمائی جس میں نور اور ہدایت تھی اور وه اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتی تھی اور وه سراسر ہدایت ونصیحت تھی پارسا لوگوں کے لئے۔[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی انبیائے سابقین کے فوراً بعد، متصل ہی حضرت عیسی (عليه السلام) کو بھیجا جو اپنے سے پہلے نازل شدہ کتاب تورات کی تصدیق کرنے والے تھے، اس کی تکذیب کرنے والے نہیں، جو اس بات کی دلیل تھی کہ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) بھی اللہ کے سچے رسول ہیں اور اسی اللہ کے فرستادہ ہیں جس نے تورات حضرت موسیٰ (عليه السلام) پر نازل فرمائی تھی، تو اس کے باوجود بھی یہودیوں نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی تکذیب کی بلکہ ان کی تکفیر اور تنقیص واہانت کی۔
  2. یعنی جس طرح تورات اپنے وقت میں لوگوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ تھی۔ اسی طرح انجیل کے نزول کے بعد اب یہی حیثیت انجیل کو حاصل ہوگئی اور پھر قرآن کریم کے نزول کے بعد تورات وانجیل اور دیگر صحائف آسمانی پر عمل منسوخ ہوگیا اور ہدایت ونجات کا واحد ذریعہ قرآن کریم رہ گیا اور اسی پر اللہ تعالیٰ نے آسمانی کتابوں کا سلسلہ ختم فرما دیا۔ یہ گویا اسی بات کا اعلان ہے کہ قیامت تک پیدا ہونے والے انسانوں کی فلاح وکامیابی اسی قرآن سے وابستہ ہے۔ جو اس سے جڑ گیا، سرخرو رہے گا۔ جو کٹ گیا ناکامی ونامرادی اس کا مقدر ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ (وحدت ادیان) کا فلسفہ یکسر غلط ہے، حق ہر دور میں ایک ہی رہا ہے، متعدد نہیں۔ حق کے سوا دوسری چیزیں باطل ہیں۔ تورات اپنے دور کا حق تھی، اس کے بعد انجیل اپنے دور کا حق تھی انجیل کے نزول کے بعد تورات پر عمل کرنا جائز نہیں تھا۔ اور جب قرآن نازل ہوگیا تو انجیل منسوخ ہوگئی، انجیل پر عمل کرنا جائز نہیں رہا اور صرف قرآن ہی واحد نظام عمل اور نجات کے لئے قابل عمل رہ گیا۔ اس پر ایمان لائے بغیر یعنی نبوت محمدی (علی صاحبہا الصلاۃ والسلام) کو تسلیم کئے بغیر نجات ممکن نہیں۔ مزید ملاحظہ ہو، سورۂ بقرہ آیت 62 کا حاشیہ۔

اور ہم نے ان (پیغمبروں) کے بعد عیسیٰ ابن مریم کو اپنے سے پہلی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والا بنا کر بھیجا، اور ہم نے ان کو انجیل عطا کی جس میں ہدایت تھی اور نور تھا، اور جو اپنے سے پہلی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والی اور متقیوں کے لیے سراپا ہدایت و نصیحت بن کر آئی تھی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَفَّيْنَاwaqaffaynāاور پیچھے بھیجا ہم نے
    مادہ
    قفو
    اصل لفظ
    قَفَّيْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. عَلَىٰٓʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. ءَاثَٰرِهِمāthārihimان کے آچار کے
    مادہ
    اثر
    اصل لفظ
    أَثَر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. بِعِيسَىbiʿīsāعیسیٰ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عِيسَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  5. ٱبْنِib'niابن
    مادہ
    بني
    اصل لفظ
    ابْن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مَرْيَمَmaryamaمریم کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَرْيَم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  7. مُصَدِّقًاmuṣaddiqanجو تصدیق کرنے والا
    مادہ
    صدق
    اصل لفظ
    مُصَدِّق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. لِّمَاlimāواسطے اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  9. بَيْنَbayna(was) betweenمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  10. يَدَيْهِyadayhiاس کے آگے ہے
    مادہ
    يدي
    اصل لفظ
    يَد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. ٱلتَّوْرَىٰةِl-tawrātiتورات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    تَوْراة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  13. وَءَاتَيْنَٰهُwaātaynāhuاور دی ہم نے اس کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  14. ٱلْإِنجِيلَl-injīlaانجیل
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنجِيل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  15. فِيهِfīhiاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  16. هُدًىhudanہدایت ہے
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هُدًى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. وَنُورٌwanūrunاور نور ہے
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    نُور
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  18. وَمُصَدِّقًاwamuṣaddiqanاور تصدیق کرنے والی ہے
    مادہ
    صدق
    اصل لفظ
    مُصَدِّق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  19. لِّمَاlimāواسطے اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  20. بَيْنَbayna(was) betweenمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  21. يَدَيْهِyadayhiاس کے آگے ہے
    مادہ
    يدي
    اصل لفظ
    يَد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  22. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  23. ٱلتَّوْرَىٰةِl-tawrātiتورات میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    تَوْراة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  24. وَهُدًىwahudanاور ہدایت
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هُدًى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  25. وَمَوْعِظَةًwamawʿiẓatanاور نصیحت
    مادہ
    وعظ
    اصل لفظ
    مَوْعِظَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  26. لِّلْمُتَّقِينَlil'muttaqīnaواسطے متقین کے
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    مُتَّقي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

باطل کے غلام لوگ انبیاء بنی اسرائیل کے پیچھے ہم عیسیٰ نبی کو لائے جو توراۃ پر ایمان رکھتے تھے، اس کے احکام کے مطابق لوگوں میں فیصلے کرتے تھے، ہم نے انہیں بھی اپنی کتاب انجیل دی، جس میں حق کی ہدایت تھی اور شبہات اور مشکلات کی توضیح تھی اور پہلی الہامی کتابوں کی تصدیق تھی، ہاں چند مسائل جن میں یہودی اختلاف کرتے تھے، ان کے صاف فیصلے اس میں موجود تھے۔ جیسے قرآن میں اور جگہ ہے کہ " حضرت عیسیٰ نے فرمایا، میں تمہارے لئے بعض وہ چیزیں حلال کروں گا جو تم پر حرام کردی گئی ہیں "۔ اسی لئے علماء کا مشہور مقولہ ہے کہ انجیل نے تورات کے بعض احکام منسوخ کردیئے ہیں۔ انجیل سے پارسا لوگوں کی رہنمائی اور وعظ وپند ہوتی تھی کہ وہ نیکی کی طرف رغبت کریں اور برائی سے بچیں۔ اھل الانجیل بھی پڑھا گیا ہے اس صورت میں (والیحکم) میں لام کے معنی میں ہوگا۔ مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے حضرت عیسیٰ کو انجیل اس لئے دی تھی کہ وہ اپنے زمانے کے اپنے ماننے والوں کو اسی کے مطابق چلائیں اور اس لام کو امر کا لام سمجھا جائے اور مشہور قراۃ (ولیحکم) پڑھی جائے تو معنی یہ ہوں گے کہ انہیں چاہئے کہ انجیل کے کل احکام پر ایمان لائیں اور اسی کے مطابق فیصلہ کریں۔ جیسے اور آیت میں ہے آیت (قُلْ يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰي شَيْءٍ حَتّٰي تُقِيْمُوا التَّوْرٰىةَ وَالْاِنْجِيْلَ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ ) 5 ۔ المائدہ :68) یعنی اے اہل کتاب جب تک تم تورات و انجیل پر اور جو کچھ اللہ کی طرف سے اترا ہے، اگر اس پر قائم ہو تو تم کسی چیز پر نہیں ہوا۔ اور آیت میں ہے آیت ( اَلَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِيَّ الْاُمِّيَّ الَّذِيْ يَجِدُوْنَهٗ مَكْتُوْبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرٰىةِ وَالْاِنْجِيْلِ ) 7 ۔ الاعراف :157) جو لوگ اس رسول نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تابعداری کرتے ہیں، جس کی صفت اپنے ہاں توراۃ میں لکھی ہوئی پاتے ہیں وہ لوگ جو کتاب اللہ اور اپنے نبی کے فرمان کے مطابق حکم نہ کریں وہ اللہ کی اطاعت سے خارج، حق کے تارک اور باطل کے عامل ہیں، یہ آیت نصرانیوں کے حق میں ہے۔ روش آیت سے بھی یہ ظاہر ہے اور پہلے بیان بھی گزر چکا ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir